آج کی تاریخ

بٹ کوائن ،اغوا معاملہ ،بلیک میلر فضہ،ہیکر محسن اورالپہ پولیس میں بلی چوہے کا کھیل

ملتان(سٹاف رپورٹر)دوستی کی آڑمیں زکریا یونیورسٹی کی کینٹین سے اغواکرکے کر بٹ کوائن ،ڈبل کیبن ڈالےکے کاغذات، 1360 ڈالر اور تین لاکھ روپے کے علاوہ نان پی ٹی اے 14 پرو میکس موبائل کیلئے ملتان کے شہری محسن رضا شاہ کو اغوا کر کے حبس بیجا میں رکھنے والی فضہ شیخ نامی خاتون اور اس کے گینگ تک الپہ پولیس پہنچنے کے باوجود کارروائی کے بجائے سہولت کاری پر کمر بستہ ہو گئی۔ فضا شیخ کے ایک ساتھی علی نے نامزد مقدمہ نہ ہونے کے باوجود ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے جبکہ بندبوسن کی رہائشی فضہ شیخ نے نہ تو ضمانت قبل از گرفتاری کرائی اور نہ ہی پولیس نے ایک مرتبہ بھی اسے شامل تفتیش کیا ۔البتہ فضہ شیخ کےمہربان اور قدردان تھانہ الپہ کا طواف کر رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ محسن رضا شاہ بھی اب پیچھے ہٹ رہا ہے مگر پولیس اس ’’دیسی چوزے ‘‘کو اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دے رہی کیونکہ پولیس کو معلوم ہو چکا ہے کہ محسن رضا شاہ ایف آئی اے کے ریکارڈ پر ہونے کے باوجود ملتان کے چند بڑے ہیکروں میں شامل ہے اور کھلےعام مختلف اکاؤنٹس سے رقوم چوری کرتا ہے۔ محسن رضا شاہ کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کا بظاہر کوئی کاروبار نہیں مگر چند ہی سالوں میں اس نے کروڑوں روپے کی جائیدادیں اور چار کروڑ کی گاڑیاں خرید رکھی ہیں جبکہ اس کی عمر صرف 23 سال ہے اور وہ 19سال کی عمر سے اکاؤنٹ ہیک کرنے کا دھندا کر رہا ہے جبکہ گزشتہ دو سال سے ایف آئی اے کی ریڈار پر آنے کے بعد یہ دھندا چھوڑنے کے بجائے کھل کر کھیل رہا ہے۔ یاد رہے کہ فضہ شیخ نے فیس بک پر محسن رضا سے دوستی کی اور پھر ملاقات کے لیے زکریا یونیورسٹی کینٹین پر بلایا جونہی وہ بتائی ہوئی جگہ پر پہنچا تو فرنٹ سیٹ پر فضہ شیخ بیٹھ گئی اور دوسری طرف سے ایک لڑکا اس ڈبل کیبن ڈالے میں بیٹھ گیا جبکہ فضہ شیخ کے دیگر دو ساتھیوں نے ڈبل کیبن ڈالے کی دائیں بائیں سےمحسن رضا شخص کو اتار کر عقبی سیٹ پر درمیان میں بٹھا دیا اور خود ڈرائیونگ سیٹ سنبھال کر اسے تین گھنٹے حبس بیجامیں رکھا اور 1360 ڈالر کے علاوہ تین لاکھ روپے چھین لئے۔
بلی چوہے کاکھیل

شیئر کریں

:مزید خبریں