آج کی تاریخ

چھ سالہ محمد ابراہیم کا گنیز ورلڈ ریکارڈ ، کم عمر مارشل آرٹس کھلاڑی بن گئے

کراچی سے تعلق رکھنے والے 6 سالہ محمد ابراہیم نے دنیا بھر میں پاکستا ن کا نام روشن کر دیا ۔وہ انفرادی طور پر گنیز ورلڈ ریکارڈ بنانے والے دنیا کے سب سے کم عمر مارشل آرٹس کھلاڑی بن گئے۔ننھے محمد ابراہیم نے ایک منٹ میں مارشل آرٹس ککس کے ذریعے 45 بوتل کے ڈھکن کو کامیابی کے ساتھ کھولا، قبل ازیں یہ ریکارڈ 40 بوتلوں کو ککس کے ساتھ کھولنے کا تھا۔گنیز ورلڈ ریکارڈز نے یہ ریکارڈ نیو کیٹیگری میں منظور کیا، اس موقع پر پاکستان اکیڈمی آف مارشل آرٹس نے کئی مارشل آرٹس ماسٹرز کو مدعو کیا تھا۔

محمد ابراہیم پاکستانی تاریخ میں سب سے زیادہ عالمی ریکارڈ بنانے والے ماشل آرٹس ماسٹر راشد نسیم کے صاحبزادے ہیں۔ اس حوالے سے دنیا کے سب سے کم عمر عالمی ریکارڈ ہولڈر بننے والے محمد ابراہیم کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان اور گورنر سندھ مجھے مدعو کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں