Post Views: 127
پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سکولز صبح پونے نو بجے کھلیں گے جبکہ طلبا اور ٹیچرز کے لئے سکول اوقات میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سکولوں میں غیر نصابی سرگرمیوں پر مکمل طور پر پابندی ہوگی
حالیہ فیصلہ لاہور اور ملتان میں موسم کی صورتحال میں تبدیلی اور آب و ہوا صاف ہونے کے بعد سموگ کی شدت میں کمی کے باعث کیا گیا ہے۔ تمام سکولز اور کالجز کھل جائیں گے
اس سے پہلے صوبائی حکومت نے چوبیس نومبر تک سکول اور کالجز سمیت تمام تعلیمی اداروں کو سموگ کی صورتحال کے پیش نظر بند رکھنے کے احکامات جاری کردیے تھے۔ جبکہ دو روز قبل لاہور اور ملتان کے علاوہ دیگر تمام اضلاع میں تعلیمی اداروں کو کھولنے کا حکمنامہ بھی جاری کیا تھا







