آج کی تاریخ

شیخ زید ہسپتال،فارماسسٹ کی سرپرستی میں سرکاری ادویات کی چوری،گھپلوں کا انکشاف

شیخ زید ہسپتال،فارماسسٹ کی سرپرستی میں سرکاری ادویات کی چوری،گھپلوں کا انکشاف

رحیم یارخان(بیورورپورٹ)ملتان کے بعدضلع رحیم یارخان پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں شامل،ائیر کوالٹی انڈیکس میں خطرناک حدتک اضافہ،ضلعی انتظامیہ،محکمہ ماحولیات نے لاہور ہائیکورٹ اور وزیراعلیٰ پنجاب کے احکامات کو دھویں کی طرح ہوا میںاڑا دیا،بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینا محال، ٹائر جلاکر تیل نکالنے والی فیکٹریاں،بھٹہ خشت،فلور،رائس ملز،جیننگ فیکٹریز،چھوٹے بڑے کارخانوں سے خارج ہونے والا آلودہ مواد اور فصلوں کی باقیات جلانے سے ائیرکوالٹی انڈیکس خطرناک حد کو چھونے لگا،دن بھر آسمان پرفضائی آلودگی کے بادل چھائے رہے۔ تفصیل کے مطابق ملک کے دیگر شہروں کی طرح ضلع رحیم یارخان فضائی آلودگی کے باعث آلودہ ترین شہروں میں شامل ہو گیا،گذشتہ روز انڈین ہوائوں کے باعث ملکی تاریخ میں مدینتہ الاولیاء کا شہر ملتان فضائی آلودگی میں دنیا بھر میںپہلے نمبر پر رہا جبکہ ضلع رحیم یارخان فضائی آلودگی کے حوالے سے دوسرے نمبر پر آگیا جس کی بڑی وجہ ماہرین ماحولیات کے مطابق ضلع رحیم یارخان میں قائم ٹائر جلا کر تیل نکالنے والی فیکٹریاں،بھٹہ خشت، فلور، رائس ملز اور فصلوں کے باقیات جلانے سے ضلع بھر میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ کی وجہ سے شہریوں کا سانس تک لینامحال ہو چکا ہے ۔لاہور ہائیکورٹ اور پنجاب حکومت کی جانب سے فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لئے متعلقہ اداروں و حکام کو جاری کردہ واضع ہدایات کے باوجود ضلع بھر میں فضائی آلودگی کے اسباب کو روکنے پر کوئی توجہ نہیں دی جا رہی کیونکہ ضلع بھر میں فضائی آلودگی کا سبب بننے والی مختلف فیکٹریاں، صنعتیں اور کارخانے یا تو چیمبراآف کامرس اینڈ انڈسٹریز میں بیٹھے اشرافیہ کی ملکیت ہیں یا پھر اراکین اسمبلی کی جس کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ، محکمہ ماحولیات سمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران ان کے خلاف کارروائی سے گریزاں ہیں اور انسانی جانوں کو حالات کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے ۔ضلع بھرکے مختلف حصوں میں قائم ٹائر جلا کر تیل نکالنے والی فیکٹریاں دیگر صنعتوں کی نسبت فضائی آلودگی میں اضافے کا بڑا سبب ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی جانب سے ضلع بھر میں قائم ٹائر جلانے والی فیکٹریوں سے مبینہ طور پر بھاری بھر کم بھتہ وصول کر کے انہیں فضائی آلودگی پھیلانے کی چھٹی دے رکھی ہے ،ضلع رحیم یارخان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کی وجہ سے اہل رحیم یارخان انواع و اقسام کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں جبکہ بزرگ افراد فضائی آلودگی کی وجہ سے ہسپتالوں تک پہنچ چکے ہیں۔ضلع رحیم یارخان کے عوامی، سماجی، سول سوسائٹی کے حلقوں نے رحیم یارخان میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی کو کنٹرول کرنے کے لئے فی الفورسخت اور عملی اقدامات اٹھانے کے لئے احکامات جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آلودہ ترین

شیئر کریں

:مزید خبریں