آج کی تاریخ

شیخ زید ہسپتال،فارماسسٹ کی سرپرستی میں سرکاری ادویات کی چوری،گھپلوں کا انکشاف

رحیم یارخان:فارما ڈسٹری بیوٹر نے شیڈول جی کی آڑ میں اہم نوعیت کی ادویات سپلائی بند کر دی

ترنڈہ محمد پناہ(سٹی رپورٹر)شیڈول جی کی آڑ میں فارما ڈسٹری بیوٹر نے ضلع رحیم یار خان میں اہم نوعیت کی ادویات کی سپلائی بند کر دی ۔ میڈیکل اسٹور مالکان کا احتجاج ۔ تفصیل کے مطابق بین الاقوامی ادویہ ساز کمپنی کے ضلع رحیم یار خان میں مقرر کردہ ایجنٹ “سنی ڈسٹری بیوٹر”نے شیڈول جی کی آڑ میں ضلع بھر کے میڈیکل اسٹوروں پر اہم نوعیت کی ادویات بیٹنی سول گولیاں اور بیٹنی لان گولیوں کی سپلائی بند کر دی ہے ۔ جس سے میڈیکل اسٹور مالکان اور مریض دونوں کو پریشانی کا سامنا ہے ۔ اس ضمن میں کیمسٹ ایسوسی ایشن ترنڈہ محمد پناہ کے صدر اکرام الستار مستوئی اور جنرل سیکرٹری عبد المجید تبسم ہے بتایا ہے کہ مذکورہ ادویات شیڈول جی کے زمرے میں نہیں آتیں مگر پھر بھی ڈسٹری بیوٹر نے غیر قانونی طور پر ان ادویات کی سپلائی بند کر رکھی ہے ۔ کیمسٹ ایسوسی ایشن نے سکریٹری ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ ، ڈرگ انسپکٹر/ڈرگ کنٹرولر اور محکمہ صحت پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ ڈسٹری بیوٹر کو فی الفور ضلع بھر میں ان ادویات کی سپلائی کا پابند کیا جائے ۔ دریں اثنا سنی ڈسٹری بیوٹر کے مالک یوسف جمیل باجوہ نے کہا ہے کہ میڈیکل سٹور مالکان قواعد و ضوابط کے برعکس فروخت کرتے ہیں جس کی وجہ سے میں دو پیشیاں بھگت چکا ہوں لہٰذا سپلائی نہیں کروں گا ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں