جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے زیراہتمام آرٹیفیشل انٹیلیجنس اینڈ ٹیکنالوجیکل نمائش و سیمینار کے انتظامات مکمل کرلئے گئے،،پاکستان میں اپنی نوعیت کا یہ منفرد سائنسی میلہ 7 نومبر کو ملتان میں سجے گا۔جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے تیار کردہ ماڈلز نمائش میں رکھے جائیں گے۔انتہائی جدت پر مبنی پراجیکٹس کو سیمنار میں پیش کیا جائے گا۔سیمینار میں سرمایہ کار،صنعتکار، سیکیورٹی ایکسچینج اور محمکہ انڈستریز کے افسران شریک ہونگے۔جدت پر مبنی پراجیکٹس کو پیٹنٹ کیا جائےگا،کمرشل پیداوار کے معاملات طے ہونگے
نمائش اور سیمینار میں پیش کئے جانیوالے ماڈلز اور پراجیکٹس کا انتخاب کر لیا گیا،نمائش کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کے آفس میں اجلاس کا انعقاد ہوا جس میں مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز اور ریسرچرز کی شرکت ہوئی۔۔