ایم فل، پی ایچ ڈی ریڈی میڈ تحقیق، ملتان میں شریف، بہاولپور میں طارق کا تھیسز نیٹ ورک-ایم فل، پی ایچ ڈی ریڈی میڈ تحقیق، ملتان میں شریف، بہاولپور میں طارق کا تھیسز نیٹ ورک-انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں غیر قانونی بھرتیاں، اینٹی کرپشن کھاتے کھل گئے، رجسٹرار طلب-انجینئرنگ یونیورسٹی ملتان میں غیر قانونی بھرتیاں، اینٹی کرپشن کھاتے کھل گئے، رجسٹرار طلب-جام پور: پٹرول ایجنسیوں، گیس فلنگ فیکٹری پر اے سی کی سرپرستی کی چھتری، سانحے کا خدشہ-جام پور: پٹرول ایجنسیوں، گیس فلنگ فیکٹری پر اے سی کی سرپرستی کی چھتری، سانحے کا خدشہ-مظفرگڑھ: دہائی پرانی دشمنی نے پھر سر اٹھا لیا، حافظ قرآن قتل، ملزمان کا چھوٹو گینگ سے تعلق-مظفرگڑھ: دہائی پرانی دشمنی نے پھر سر اٹھا لیا، حافظ قرآن قتل، ملزمان کا چھوٹو گینگ سے تعلق-ملتان: جنرل بس سٹینڈ سکیورٹی رسک، واک تھرو گیٹس نہ سامان و مسافروں کی چیکنگ-ملتان: جنرل بس سٹینڈ سکیورٹی رسک، واک تھرو گیٹس نہ سامان و مسافروں کی چیکنگ

تازہ ترین

اسلام آباد: ملک میں میسیجنگ اور کال ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سائبر کرائم کو 4 ماہ کے دوران 1426 واٹس ایپ ہیکنگ کی شکایات موصول ہوئیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے اب تک واٹس ایپ ہیکنگ کی 1426 شکایات ایف آئی اے سائبر کرائم کو موصول ہوئی ہیں۔ وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 549 اکاؤنٹس کو بحال کردیا ہے جب کہ 877 شکایات پر کام کر رہے ہیں۔ اس حوالے سے پی ٹی اے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ہیکنگ جیسے مسائل سے بچنے کے لئے غیرمتعلقہ لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی شخص کو او ٹی پی یا پاسورڈ وغیرہ ہرگز مت دیں۔ ہیکرز مختلف طریقوں سے کوڈ حاصل کرنے کے بعد ہیک کرتے ہیں جس سے اہم اور قیمتی ڈیٹا چوری کرلیا جاتا ہے

ملک میں واٹس ایپ ہیکنگ میں اضافہ، 4 ماہ میں 1400 سے زائد واقعات رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں میسیجنگ اور کال ایپلی کیشن واٹس ایپ کی ہیکنگ کے واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) سائبر کرائم کو 4 ماہ کے دوران 1426 واٹس ایپ ہیکنگ کی شکایات موصول ہوئیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق یکم جولائی 2024 سے اب تک واٹس ایپ ہیکنگ کی 1426 شکایات ایف آئی اے  سائبر کرائم کو موصول ہوئی ہیں۔ وزارت داخلہ کا بتانا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے 549 اکاؤنٹس کو بحال کردیا ہے جب کہ 877 شکایات پر کام کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے پی ٹی اے نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ ہیکنگ جیسے مسائل سے بچنے کے لئے غیرمتعلقہ لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی شخص کو او ٹی پی یا پاسورڈ وغیرہ ہرگز مت دیں۔ ہیکرز مختلف طریقوں سے کوڈ حاصل کرنے کے بعد ہیک کرتے ہیں جس سے اہم اور قیمتی ڈیٹا چوری کرلیا جاتا ہے

شیئر کریں

:مزید خبریں