Post Views: 115
دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان بھی شامل ہے نقصانات سے بچنے اور سموگ کے خاتمے کے لیے شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے حکومت پنجاب نے اسکے لیے ایگرو فارسٹری اسکیم کے تحت منصوبے پر عمل درآمد شروع کر دیا
ایگرو فارسٹری اسکیم کے تحت جنوبی پنجاب کے ضلع راجن پور میں 90 فیصد پلانٹیشن کی جائے گی ۔ابتدائی مرحلے میں ایگرو فارسٹری اسکیم کے تحت چار ہزار ایکڑ پر شجر کاری کی جائے گی
جنگلات کے واگزار کیے گئے رقبوں پر بروقت شجر کاری کی جائے تو دوبارا قبضہ ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔۔
واضح رہے کہ ایک بار پھر پاکستان میں سموگ بڑھنے لگی ہے اور محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ سموگ کے باعث مختلف شہر لپیٹ میں آسکتے ہیں۔
موسمیاتی تبدیلیوں کے خاتمے کے لئے درخوت انتہائی ضروری ہیں۔