برج حمل سے لیکر حوت تک تمام بروج کا 19 اکتوبر سے لیکر 25 اکتوبر تک ہفتہ کیسا گزرے گا ۔
Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر حوصلہ مندی، بردباری اور آپ کی شخصیت کے اندر نکھار کو پیدا کر رہاہے ،خاندانی ذمہ داریوں میںاضافے کے ساتھ ساتھ آپ کی اپنی شخصیت میں نکھار بھی متوقع طورپہ نظر آ رہا ہے۔ بے روزگارافراد کے لیے بہتر مواقع مہیاہوں گے۔ گھر میں مہمان داری ہوسکتی ہے اور کچھ اہم ملاقاتیں ہیں۔جو زیر التواء چلی آ رہی تھیںمکمل ہوتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ کام کا ج کاروبار میں منافع کی صورتحال کوپیدا کرے گا۔ بچوں کی جانب توجہ رہ سکتی ہے۔ اور کوئی ایک خواہش پوری ہو جانے سے خوشی میسر آئے گی ۔دوستوں سے راز و نیاز کرنے کاموقع ملے گا۔ محبت کرنے والوں کےلیے بہترین ایام ہیں،لیکن اس ہفتہ کا اختتام کچھ اتنا اچھا نہیں ہے جس میںخرچہ بڑھ جانا تنہائی اکیلا پن محسوس کرنا سستی کا اہلی رہ سکتی ہے۔ قانونی معاملات میں دشواری قرض کے معاملات بے چین کریں گے،اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یامتکبر ؛662 دفعہ اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا ۔ سرخ رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور
اس ہفتہ میں آپ کےپیچیدہ معاملات کو سلجھتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ یہ پورا کا پوراہفتہ آپ کے نصیب کو سنوار رہا ہے،ہر کام میں آسانی کے ساتھ ساتھ رشتہ داری ہو بہن بھائیوں کےساتھ تعلقات ہو اس میں نکھار کوپیدا کرے گا، بہن بھائیوں سےفائدہ ہو سکتا ہے۔ سفر میںآسانی بیرون ملک سفر کے حوالے سےکی گئی کوشش رنگ لا سکتی ہے ۔اپنی ذات اور شخصیت اور صحت پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔اگر پہلے دن کوئیخواب دیکھیں اس کی تعبیر معلو م کر لیجیے گا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ بے روزگار افراد کے لیے بہترہے اور چلتے ہوئے کام میں کی گئی سرمایہ کاری فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے اور مہمانوں کی آمدورفت اس ہفتہ کے درمیانی حصے میںمتوقع ہے۔تعمیراتی کاموں، خرید و فروخت میںدلچسپی رہے گی۔ گھر کے لیے کوئی چیزیںخریدنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس ہفتہ کا اختتام آن لائن ٹریننگ کرنے والوں کے لیے منافع لے کر آرہا ہے کسی تقریب میں شرکت ہوسکتی ہے بہن بھائیوں کا ساتھ بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئےگی ۔ہمراز آپ کو اچھا مشورہ دے سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛ یا وارث؛707 دفعہ ا و لآ خر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ
اس ہفتے کے شروع میں رکاوٹیں اخراجات میں اضافہ ہوسکتا ہے، مشکلات پیدا ہوں گی ،لوگوں کے ساتھ تعلق داری خراب رہےگی۔ بات سمجھانے کا مسلہبھی آتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ خوش خوراکی بیمار کر سکتی ہے گھر میںکوئی بڑا بزرگ بیمار ہو گا۔ اس کوڈاکٹر کے پاس لے کر جانا پڑ سکتاہے۔ اجنبی افراد سے بھی محتاط رہیے گا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ خوشگوار ہے ۔ جمعرات کوئی خواب دیکھیں تو اس کی تعبیر معلوم کیجیے گا ۔ متوقع ہےکہ اندرون ملک سفر خیرو عافیت سے رہے گا۔ کام کاج کاروبار میں تیزی کا رجحان رہ سکتا ہے۔ ترقی کے لیے راہ ہموارہے ۔بیرون ملک سفر کے حوالے سےمعاملات حتمی مراحل میں داخل ہوسکتے ہیں ۔ والد آپ کے لیےمددگار رہیں گے ۔اس ہفتہ کااختتام مستقل مزاجی ہونے کی وجہ سے اس ہفتہ کے ادھورے کام مکمل ہوں گے اور آنے والے ہفتے کوخوشگوار بنانے کے لیے پہلے سے ہی حکمت عملی ترتیب دے لیں گے اورگھر کے اندر لوگوں کا آنا جانالگا رہے گا ۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے؛ یا خالق؛731دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان
یہ ہفتہ ابتدائی طور پرغیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے۔ خریداری میں اضافہ دکھائی دیتا ہے ۔ انکم آمدن میں بہتری کی امید ہے شریک حیات کا ساتھ رہےگا۔ شراکت داروں کے ساتھ مل کرکوئی اہم معاملات زیر بحث آ سکتےہیں۔ سیر و تفریح خوشگوار رہے گی ۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ غیرضروری سفر سے پرہیز کریں وراثت کے معاملات سر ابھاریں گے، خرچہ بڑھ جائے گا۔ دوستوں سے مایوسی پیدا ہو گی اور رشتےداری کے اندر بھی کچھ مشکلات نظر آتی ہیں ۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے بے چینی کی کیفیت رہے گی ،بوجھ بڑھ جائےگا لیکن اس ہفتہ کا اختتام میں اگر کوئی خواب دیکھیںتعبیر معلوم کریں ۔ہفتہ کے آخری ایام آپ کےلیے اچھا رہے گا۔ کی گئی محنت کا صلہ ملے گا۔بزرگوں کا ساتھ رہے گا۔سفر متوقع ہے اس میںفائدہ ہو سکتا ہے اور ہر کام میںآسانی اپنی صحت پر توجہ دینے کاموقع ملے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یا مقتدر؛774دفعہ اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا۔ کالے رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد
اس ہفتہ میںابتدائی طور پر صحت کےمعاملات کچھ سازگار نہیں ہیں۔ جسکی وجہ سے کچھ کام التوا کا شکارہو سکتے ہیں۔ قرض اتارنے میںدشواری محسوس کریں گے۔ قانونی معاملات میں پیچیدگی پیدا ہوسکتی ہے۔ نوکری کے اندر چلنےوالی بے چینی بڑھتی ہوئی دکھائیدیتی ہے۔ چوری چکاری کا اندیشہ بھی موجود ہے۔ شریک حیات کی صحت پر توجہ دیجیے گا۔ ہفتے کادرمیانی حصہ ازدواجی زندگی کےمعاملات کو پرسکون کر رہا ہے۔ جس سے گھر کا ماحول خوشگوار رہے گا۔کی گئی محنت کا صلہ سیر و تفریح کاارادہ کسی ناراض فرد کو منا کرخوشی محسوس کریں گے۔ اس ہفتہ کا اختتام رکاوٹیں دوبارہ سے پیدا کر رہاہے اور مایوسی رہے گی۔ ڈاکٹر کےپاس جانا پڑے گا ۔اجنبی افراد سےمحتاط رہیے پیسے کے لین دین میںاحتیاط کریں خرچہ بڑھ سکتا ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے یارزاق 770 دفعہ اولآخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ
اس ہفتے کے شروع میں آپ کے مزاج میں محبت کاعنصر بیدار ہو رہا ہے جس کی وجہ سے مزاج بھی خوش، موڈ بھی خوش دوستوں سے راز و نیاز کرنے کاموقع مل سکتا ہے ،کسی تقریب میںشرکت متوقع ہے کاروباری افراد کےلیے منافع کا رجحان رہے گا۔ بہن بھائیوں کا ساتھ بچوں کی جانب سےخوشی میسر آئے گی، لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ کچھ اتنا اچھانہیں ہے جس میں صحت کا ساتھ نہ ہونا اہم کاموں کو تاخیر کا شکارکرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ جرمانہ بھی عائد ہو سکتا ہے ۔اپنےمعاملات کو اپنے ہاتھ سے انجام دیں تو زیادہ بہتر ہے۔ دوسروں پرکی گئی توقع آپ کو مشکلات سےدوچار کر سکتی ہے۔ اس ویک کا اختتام آپ کے لیے خوشی کی نویدلے کر آ رہا ہے اگر آپ شادی شدہ نہیں ہے آپ کے لیے بہتر مواقع ہو سکتے ہیں کہیں نہ کہیں سے پیسےملنے کی امید کی جا سکتی ہے ،سیرو تفریح کا ارادہ رہے گا۔ گھرسے باہر کھانا پینا ہو سکتا ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا آخر؛801 دفعہ اولآخر14دفعہ درود پاک ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان
برج میزان کیلئے فیملی کے امور اجاگر ہوں گے۔ گھرکی مصروفیت بڑھ جائے گی۔رکے ہوئے کام مکمل ہوں گے۔ تبدیلی رہائش متوقع ہے۔ کام کاج کاروبار میں بہتری کا رجحان رہے گا۔ بے روزگار افرادکے لیے بہتر مواقع نوکری کی تبدیلی کے لیے کی گئی کوشش رنگ لائے گی۔ سرمایا کاری کرنا سود مندثابت ہو سکتا ہے ۔کاروباری معاملات مستحکم رہیں گے ۔ اولاد کی جانب توجہ راغب رہے گی ۔بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گا۔ کوئی ایک درینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ کاروبار کےلیے منافع کا رجحان ہے۔کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ روحانیت کا عنصرغالب رہے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام صحت کو خراب کر رہا ہے۔ مشکلات پیدا ہوں گی، لوگوں کے رویے مایوس کریں گے۔ متوقع ہے کسی سے گفتگویا بات چیت کرنے کو دل نہ کرے۔خرچہ بڑھ جائے گا۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا کبیر ؛812دفعہ اول آخر چودہدفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب
ابتدائی طور پر اندرون ملک سفر دکھائی دے رہا ہے اورمصروفیت زیادہ ہونے سے آپ کی نیند نہ پوری ہونا۔ اپنی ذات کے لیے وقت نکالنا مشکل رہے گا ۔بہن بھائیوںکے لیے کچھ کرنے کا موقع یا ان سے تعلقات میں بہتری کی امیدہے۔پڑوسیوں سے بھی مراسم بہتر اندازمیں قائم ہوتے ہوئے دکھائی دیتےہیں ۔بزرگوں سے بہرحال نظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیں ۔ہفتہ کادرمیانی حصہ آپ کے خاندانی امور کو اجاگر کر رہا ہے۔ ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے مثبت نتائج حاصل ہوں گے۔ تعریفی جملےسننے کو ملیں گے ۔شخصیت کو سراہاجائے گا ۔بے روزگار افراد کے لیےبہتر مواقع کام کاج کاروبار میںجو کر رہے ہیں اس کا فائدہ ہوسکتا ہے ۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کےاندر مزاج میں روحانیت کا عنصربیدار کرے گا کسی تقریب میں شرکتمتوقع بزرگوں سے فائدہ ہو سکتاہے بہن بھائیوں کا ساتھ رہے گاکاروباری معاملات میں منافق کارجحان یہ پورا ہفتہ آپ کے لیےخوش آئند ثابت ہو سکتا اللہتعالی کا ایک نام ہے یا مؤخر ہو۔846 ٹائم اس کوپڑھیے گا۔ اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ سبز رنگ کیچیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس
اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر آپکو مالی فائدہ ہو سکتا ہے۔ لب و لہجےمیں نرمی شائستگی ہوگی ۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی ہوگی ۔خوش خوراکی کرپائیں گے ۔دوستوں سے ملاقات ہو گی ۔رشتہ دار فائدہ مند ثابت ہوں گےاور اپنی عقل، شخصیت سے بہت سی مشکلات کو بہتر کریں گے۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی مصروفیت میں اضافہ کر رہا ہے کہ جس کیوجہ سے مختصر وقت ملے گا اپنےگھر والوں سے ٹائم گزارنے کا یاان سے ملاقات کرنے کا اور کچھ معاملات کے اندر دوسروں سےنظریاتی اختلافات ہو سکتے ہیںاور بات بحث و مباحثے کی طرف چلی جائے تو گریز کریں ورنہ لڑائی جھگڑے کااندیشہ بھی پایا جاتا ہے۔اندرون ملک سفر متوقع ہے ۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کے کیے گئے کاموںکا انجام دینے کے لیے ہے ۔گھر کاسکون رہے گا ،گھر والوں کی مدد رہے گی۔ تعزین و آرائش میں دلچسپی رہے گی ۔اپنی گاڑی سواری کا چیک اپ اور مرمت کروانے کا موقع ملے گا۔ مستقل مزاجی سےبہت سے ادھورے کاموں کو مکمل کرلیں گے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ؛ یا قابض ؛903 دفعہ اول آخر14دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا۔
Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی
یہ ہفتہ آپ کی شخصیت میںمستقل مزاجی ،بردواری، تحمل مزاجی ،خوش اخلاقی ،حوصلہ بندی کو پیداکر رہا ہے جس کی وجہ سے آپ کا سفر کرنے کا ارادہ بنے گا اورکچھ نہ کچھ اپنی ذات کے لیےخریدنے میں کامیاب رہیں گے۔ غیرشادی شدہ افراد کی بات چیت چلنےکا امکان ہے۔ شریک حیات کا ساتھ رہےگا ۔گھر سے باہر کھانا پینا متوقع ہے اور دوسروں سے فائدہ مل جائےگا۔ ناراض افراد کو منا کر خوشی محسوس کریں گے اس ہفتہ کادرمیانی حصہ مالی استحکام کو پیدا کر رہا ہے۔ اخراجات میںکمی واقع ہو گی۔ رشتے داروں سےفائدہ ہوگا ۔ وراثت کے معاملات آپ کے حق میں جائیں گے ۔نوکری کے معاملات میں بھی آپ کوخوشی میسر آ سکتی ہے ۔اس ہفتہ کااختتام آپ کی مصروفیت کو بڑھائےگا ۔ہفتہ کے آکر میں سونے کا بالکل بھی وقت نہیں ملے گا۔ اندرون ملک سفر ہو سکتا ہے۔ کسی بیمار کی عیادت کو چلے جائیں گے اور ہوسکتا ہے کچھ اہم افراد آپ سےملاقات کے لیے گھر تشریف لے آئیں۔بہرحال اس ہفتہ میں آپ کے لیےخوشی ہی خوشی ہے ۔اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا حافظ ؛99 اولآخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو
اس ہفتہ میں ابتدائی طور پر خرچے میں اضافہ ہوگا ۔تعلقات میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔ کوئی بہت پیارا چھوڑکر جا سکتا ہے۔ نوکری پیشہ افرادکے لیے دشواری مشکلات رہ سکتی ہیں۔ اور سنی سنائی باتوں پریقین مت رکھیے گا ، جب تک آپ اپنی آنکھوں سے اس کو دیکھ یا سن نہ لیں، کوشش کریں کہ اپنےتعلقات کی قدر کریں۔ بہرحال اس ہفتہ کا درمیانی حصہ ان خرابیوںکو ختم کرے گا۔ کام کاج، کاروبارمیں دل اور اپنی ذات سے بھی محبت ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ کوشش کریں کہ اپنے التواء میں پڑےہوئے کاموں کو سلجھا لیں۔ دوسروںسے فائدہ ملنے میں آسانی رہے گی۔دوسروں پر حاوی رہیں گے ،مالی طور پر سکون رہے گا۔ اور اس ہفتہ کے اختتام تک مستحکم ر ہیں گے۔ فنانس کے معاملات اورخراجات میں کمی واقع ہو جائےگی۔ اپنی عقل شخصیت کو استعمال کرکے اپنی مشکلات کو بھی دور کرلیں گے۔ تعلقات کو بہتر کریں گے۔رشتہ دار وںسے فائدہ ملنے کی امیدہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛ یارزاق؛1001 دفعہ اول آخر14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا۔ سبز رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت
اس ہفتہ میں ابتدائی طور پردوستوں سے میل ملاقات راز و نیازکرنے کا موقع ملے گا۔ مستقبل کےحوالے سے اہم مشاورت رہے گی ۔سیاسی سماجی تعلقات کام آئیں گے۔کہیں نہ کہیں سے اچانک فائدہ مل سکتا ہے جوانعام سے کم نہ ہوگا۔ بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے محبوب سےملاقات ہو سکتی ہے۔ اس ہفتے کادرمیانی حصہ خرچہ بڑھائے گا۔ صحت خراب ہو سکتی ہے۔ بیماری پہ خرچہ ہوتا ہوا بھی دکھائی دیتا ہے۔قانونی میں پیچیدگی یا کوئی جرمانہ عائد ہوگا نوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات امیگریشن کے حوالے سے بہرحال کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے اور دوسروں پر اعتماد مت کیجئےگا نقصان کا اندیشہ ہے ۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کو شفایاب کر رہاہے ۔کیے گئے کاموں کا صلہ دے گااور ہفتہ کے آخر میں آپ کے جیون ساتھی کی جانب سے خوشی میسر آئےگی۔ ان تمام دن میں بہتری کی امیدہے کوئی ناراض فرد مان جائے گا۔اللہ تعالی کا نام ہے؛ یا عظیم ؛1020دفعہ اولآخر14دفعہ پڑھیے گا۔ پاک کے ساتھ سفیدرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔