پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے ملتان ٹیسٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے پہلی اننگ میں انگلینڈ کے چھ کھلاڑی آؤٹ کردیے۔۔ پاک انگلینڈ دوسرے ٹیسٹ کے دوسرے روز کا کھیل اختتام پزیرہوا تو پہلی اننگ میں پاکستان کے 366 رنز کے جواب میں انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ڈگمگا گئی۔ دوسرے دن کے اختتام پر انگلینڈ کے 239 رنز پر 6 کھلاڑی آوٹ ہوگئے انگلینڈ کپتان بین سٹوکس صرف 1 سکور بنا کر پویلین لوٹ گئے، انگلینڈ کی جانب سے بین ڈکٹ نے کیرئیر کی چوتھی سینچری سکور کی۔ بین ڈکٹ 114،زیک کرولی 27، اولی پوپ 29 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،جوروٹ 34 جبکہ ہیری بروک 9 رنز بنا کر آوٹ ہوئے،پاکستان کی جانب سے ساجد خان نے 4 جبکہ نعمان علی نے 2 وکٹیں حاصل کیں، پاکستان سپن باولر ساجد خان نے میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بین ڈکٹ اور ہیری بروک کو آوٹ کرنا انکے لئے فخر کی بات ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان کو پہلے ملتان ٹیسٹ میں انگلینڈ ٹیم ایک اننگز سے شکست دی تھی۔ تاہم دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط نظر اآرہی ہے۔
