لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-لودھراں: پیرافورس، ٹریفک جرمانے، تاجروں کا صبرختم، ہڑتال کا اعلان-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-ونڈر بوائے کی پھر گونج، اپوزیشن لیڈرز تعیناتی کے بعد ن لیگ سے نیا وزیر اعظم آ سکتا ہے، محمد علی درانی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-مظفرگڑھ: ستھرا پنجاب پروگرام میں "مٹی پاؤ" پالیسی، 600 ٹن ہدف کیلئے زمینوں کی کھدائی-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوہِ سلیمان کے درےسمگلرز کے محفوظ راستے، گدھوں پر نان کسٹم مال منتقل، ریاستی رٹ کمزور-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد-کوٹ ادو: ظالم تھانیدار کی سفاک تفتیشی بیٹی کا نجی ٹارچر سیل میں مانی پر غیرانسانی تشدد

تازہ ترین

بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے کونسا بیج استعمال کریں ،ماہرین نے بتا دیا

بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15 اکتوبر تا15 نومبر ہے۔بارانی علاقوں کے کاشتکار بارش کے پانی کو محفوظ کرنے کیلئے گہرا ہل چلائیں تاکہ بوقتِ کاشت وتر مہیا ہو سکے۔ بارانی علاقوں میں کم بارش والے علاقہ جات میں راجن پور، لیہ،ڈیرہ غازی خان،مظفر گڑھ، میانوالی،بھکر، خوشاب، جنڈ اور پنڈی گھیپ شامل ہیں۔بارانی درمیانی بارش والے علاقوں میں چکوال،تلہ گنگ اور پنڈ دادن خان جبکہ بارانی زیادہ بارش والے علاقوں میں راولپنڈی، اٹک، جہلم،سوہاوہ،ناروال، گجرات،کھاریاں اور شکر گڑھ کے علاقہ جات  شامل ہیں۔بارانی علاقوں کے کاشتکار زمین کی تیاری شروع کریں۔ اگر گلی سٹری کھاد ابھی تک نہ ڈالی ہو تو فوراً ڈال لیں اور زمین میں اچھی طرح ملا دیں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا ہے کہ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام پاکستان2013،فتح جنگ2016،بارانی 2017،مرکز19،ایم اے21،نشان21 اور عروج22 ہیں۔بارانی علاقوں کے کاشتکار گندم کی فی ایکڑ زیادہ پیداوار کیلئے صرف محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔گندم کی کاشت سے قبل بیج کو محکمہ زراعت توسیع کے مقامی ماہرین کے مشورہ سے زہرآلود کرلیں تاکہ گندم کی فصل کیڑوں سے محفوظ رہے۔گندم کی بوائی کیلئے بیج کو صاف کر کے استعمال کریں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں