آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ نے لائسنس ریٹ مقرر کردیے جعلی ادویات کی سہولت کار

ارم کوکب میڈیکل سٹور ، فارمیسی، ڈسٹری بیوٹرز ، ہول سیلرز کے نئے لائسنسوں اور تجدید کیلئے’’نذرنیاز‘‘کے بغیر کوئی کیس کلیئر نہیں کرتیں

چالان پرسیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈپٹی کمشنر کے نام پر وارننگ کروانے کے 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے نذرانہ وصول

ملتان (ایڈیٹر رپورٹنگ) ملتان میں جعلی اور غیر معیاری ادویات کی روک تھام اور کوالٹی کنٹرول کرنے والا ادارہ جعلی ادویات کا سب سے بڑا سہولت کار بن گیا ، میرٹ پر لائسنس ملنا مشکل ،مگر ” خدمت ” پر لائسنس گھر ہی پہنچا دیا جاتا ہے۔ تفصیل کے مطابق سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ملتان بارے انکشاف ہوا ہے کہ وہ میڈیکل سٹور ، فارمیسی اور ڈسٹری بیوٹرز ، ہول سیلرز کے نئے لائسنسوں اور لائسنسوں کی تجدید کے لیے “نذرنیاز کے بغیر کوئی کیس کلیئر نہیں کرتیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نئے لائسنس اور تجدید کے لیے کیسز آن لائن جمع کروائے جاتے ہیں جو کہ چیف ڈرگ کنٹرولر لاہور کے پاس چلے جاتے ہیں اس کے بعد کیٹگری ہوتی ہے اور سکروٹنی کے لیے فائل سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ملتان ارم کوکب کے پاس آتی ہے لیکن وہ مبینہ طور پر فائلوں کو روک لیتی ہیں اور جب تک نذرانہ نہ ملے فائل او کے نہیں کی جاتی اور اعتراض پر اعتراض لگا کر متعلقہ افراد کو خوار کیا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق کم از کم فی فائل 10 ہزار روپے لیکر نئے اور تجدیدی لائسنس بن جاتے ہیں جس کے بعد ان کو کھلی چھٹی ہوتی ہے ۔ذرائع کے مطابق جب کسی میڈیکل سٹور یا فارمیسی کا چالان ہو جائے تو سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ ڈپٹی کمشنر کے نام پر وارننگ کروانے کے 60 ہزار روپے سے ایک لاکھ روپے نذرانہ وصول کرلیتی ہیں اس طرح سٹور اور فارمیسی کو وارننگ کروا دی جاتی ہے جس کے باعث ملزم کا کیس ڈرگ کورٹ نہیں جا پاتا اور وہ ڈرگ کورٹ سے بڑے جرمانے یا سزا سے بچ جاتا ہے ۔ ایسے ہی انہوں نے کئی بڑے بڑے کیسز وارننگ کروائے ہیں۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری ارم کوکب کا کچھ عرصہ قبل ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری ملتان تبادلہ ہوا تھا جہاں ان کی تنخواہ موجودہ سیٹ سے ایک لاکھ روپے زیادہ تھی لیکن انہوں نے دوبارہ ٹرانسفر سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ تبادلہ کروا لیا تاکہ زیادہ سے زیادہ مال کمایا جا سکے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں