آج کی تاریخ

برج حمل سے حوت تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل سے حوت تک آپ کا یہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل سے حوت تک ستاروں کی روشنی میں تمام بروج کا یہ ہفتہ 30 جون سے 6 جولائی تک کیسا گزرے گا ؟

Aries weekly horoscope In Urdu برج حمل

برج حمل کیلئے 30جون سے6 جولائی تک اس ہفتہ کے شروع میں  خرچہ ،انکم آمدن میں کمی ہو سکتی ہے ۔ آپ کو نظربہت بری لگے گی۔ صدقہ خیرات لازمی دیجیے گا اور ہر چیز ہر کسی کوبتانے کی ضرورت نہیں ہے کچھ شرپسند قسم کے عناصر آپ کو تنگ کریں گے ۔نوکری پیشہ افراد کی نوکری خطرے میں ہے ۔اور تعلقات میں دھوکادہی کا اندیشہ پایا جاتا ہے ۔مزاج میںچڑچڑا پن ،لڑائی جھگڑا ہو سکتا ہے۔اہم چیزوں کی حفاظت کریں ۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ کچھ بہتر ہے جس میں آپ کے لب ولہجے میں نرمی شائستگی کے ساتھ محبت کا عنصر پیدا ہو جائے گا ۔ ان تمام دنوں میں بہتری کے امکانات نظر آ رہے ہیں۔ سیر و تفریح کاارادہ بنے گا اور اس ہفتے کااختتام مالی معاملات کوزیادہ بہتر کرے گا۔ سوچنے سمجھنےکی صلاحیت بیدار ہے۔اپنی حیثیت تعلقات کو استعمال کرکے مشکلات کو دور کریں گے۔ اوراپنی کھوئی ہوئی عزت کو بحال کریں گے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے یا قیوم156 ٹائم اول آخر14 دفعہ درود کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu برج ثور

اس ہفتہ کے شروع میں وہفراد جو بہت محنت کرتے ہیں چاہےکسی بھی شعبے سے آپ کا تعلق ہوآپ کو بہت فوائد ملیں گے اور جو لوگ آپ سے منسلک ہیں ان سےتو فائدہ ملے گا ہی لیکن سماجی سیاسی تعلقات اور سوشل تعلقات بھی آپ کو فائدہ دیں گے۔ کسی تقریب میں کسی ایسے فرد سےملاقات ہو جائے گی کہ جس کی تلاش اس کے کام کی غرض سے آپ کو ایک طویل عرصے سے تھی ،منافع کا ہفتہ اس کا آغاز رہے گا بہن بھائیوںکی جانب سے بھی بہتری ہوگی ۔اس ہفتہ کادرمیانی حصہ احتیاط طلب ہے کہ اجنبی افراد پہ زیادہ اعتبار مت کیجیے گا۔ سوچ سمجھ کے فیصلےلیجیے گا۔ لین دین پیسہ نہ دیناہے نہ لینا ہے۔ دے دیا تو ملے گانہیں لے لیا تو دینا مشکل ہوجائے گا، اور اپنی چیزوں کی حفاظت کریں۔ شریک حیات سے اختلافات اورنوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ اس ہفتہ کااختتام ازدواجی زندگی کے معاملات کو بہتر کر رہا ہے۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان دکھائی دیتا ہے۔ دور دراز کے شہرسے آئے کچھ افراد آپ سے بات کرناچاہیں گے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا مانع؛161 اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ پڑھیے گا۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ

آپ کے مزاج میںجو مستقل مزاجی آچکی ہے اس کیوجہ سے بہت سے افراد آپ کی تعریف تو کر رہے ہیں لیکن اپنی شخصیت میں بھی نکھار کو محسوس کریں گے۔آگے بڑھنے کے مواقع کسی اہم شخصیت سے ملاقات متوقع ہے۔ کام کاج کاروبار میں کی گئی سرمایہ کاری فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اورگھر کے لیے کچھ چیزیں خریدنے میںکامیاب رہیں گے۔ گھر میں مہمانوںکی آمدورفت ہوسکتی ہے کسی سے کام لینے میں آسانی رہے گی۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ کاروباری افراد کے لیے منافع نظر آتا ہے لیکن کوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کوضرور پریشان کرے گی۔ محبت کرنےوالوں کو محبوب سے ملاقات کرنےکا موقع ملے گا۔ تعلیمی اعتبار سےدلچسپی میں اضافہ اور کسی تقریب میں شرکت متوقع رہے گی۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کے اخراجات میںاضافہ کر رہا ہے۔ نظر بد اورتنہائی کا شکار رہیںگے ۔اہم چیزیں گم جائیں گی لوگوںکے رویے آپ کو مایوس کریں گے ۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ؛یا قدوس؛170 دفعہ اول آخر 14دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا ۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu برج سرطان

یہ پورا کاپورا ہفتہ آپ کی نصیبی آوری اورآگے بڑھنے کامیابی کا ہے۔ تو اس ہفتے آپ نے ایک لمحہبھی ضائع نہیں کرنا ۔اپنی نیند کوذرا قربان کریں اور زیادہ کام کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس ہفتے میں کی گئی محنت اور اس کاصلہ یقینی طور پر مل رہا ہے اوراگر سو جائیں اور خواب دیکھ لیںپہلے دو دن تو اس کی تعبیر ضرورمعلوم کیجیے گا۔ بہن بھائیوں کی مدد کر پائیں گے اور ان سے فائدہ لینے کا بھی موقع ہے۔ اس ہفتہ کادرمیانی حصہ بے روزگار افراد کوبہتر روزگار کے مواقع ذرا سی کوشش سے مل سکتے ہیں، گھر میںتزئین و آرائش میں دلچسپی گاڑی سواری کا چیک اپ کروانےکا موقع ملے گا۔ اس ہفتہ کااختتام کسی ایک دیرینہ خواہش کےپوری ہو جانے سے یہ ہفتہ آپ کاسارا کا سارا خوشگوار ہو جائے گا۔اور اختتام بڑا بہترین ہے ۔ہمراض کے ساتھ دل کی بات کرنےکا موقع ملے گا۔ کسی روحانی محفل میںشرکت کریں گے ،کہیں سے کوئی ایسی مدد مل سکتی ہے جوانعام سے کم نہ ہو گی ۔ آن لائن ٹر یڈنگ والوں کوفائدہ رہے گا ۔اللہ تعالی کا نام ؛ یا سمیع؛ 180 دفعہ اول آخر دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu برج اسد

اس ہفتہ کے شروع میں ہی نا امیدی، مشکلات، تنہائی، بےچینی کا شکار رہیں گے۔ الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کراستعمال کیجیے گا۔ لڑائی جھگڑےکا اندیشہ بحث و مباحثہ ہو سکتاہے ۔ تھانہ کورٹ کچہری تک بھی جا سکتی ہے۔خوش خوراکی آپکو بیمار کرے گی۔ ڈاکٹر کے پاس جانا پڑے گا۔ وراثت کے معاملات سر ابھاریں گے۔ نوکری پیشہ افرادکے لیے اس ہفتہ کا آغاز انتہائی مشکل صورتحال پیدا کر ر ہا ہے۔لیکن اس ہفتہ کے درمیانی حصہ میں آپ کی نصیب آوری اور بہت سےکاموں میں آسانی پیدا ہوگی۔ کی گئی محنت کا صلہ ملے گا۔ بدھ جمعرات کو اگر خواب دیکھیں اس کی تعبیر ضرور معلوم کیجئے گا۔ والدسے فائدہ ملے گا، ان کے ساتھ ملکر کچھ کرنا یا ان سے کوئی فائدہ لینے میں آسانی رہے گی۔ اندرو ن ملک سفر اور بیرون ملک سفر کےحوالے سے معاملات میں بہتری کےامکانات ہیں ۔ ہفتے کا اختتام میں کیرئیر کےحوالے سے چیزیں مستحکم دکھائی دیتی ہیں ۔کام کاج کاروبار میں کی گئی سرمایاکاری فائدہ مند ثابت ہو گی اور توقع سے زیادہ منافع ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ بےروزگار افراد بھی کوشش کریں بہترروزگار کے رہیں گے۔ اللہ تعالی کا نام ؛ یا مقدم194بار اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu برج سنبلہ

اس ہفتہ کے ابتدائی دنوں میں آپکو دوسروں سے فائدہ ملنے کی امیدنظر آ رہی ہے ۔گھر سے باہر کھاناپینا رہے گا۔ خریداری میں دلچسپی رہے گی۔ کچھ ضرورت کی اشیاء لینے میں کامیاب رہیں گے۔ اور انکم آمدن میں بہتری کے مواقع ملیں گے تب ہی خریداری بھی کر رہے ہیں۔ شریک حیات مددگار معاون رہے گا۔ کسی کےساتھ مل کر کچھ بھی کرنا فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔ سیر و تفریح کا ارادہ نظر آتا ہے ۔لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ خرچہ بڑھائےگا۔ لب و لہجے میں تلخی تعلقات میں مسائل ہوسکتے ہیں ۔ سسرال سے ملاقات متوقع ہے ۔ وراثت کےمعاملات سر ابھاریں گے۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں اس ہفتہ کے اختتام میںآپ کانصیب بہتر رہے گا ۔ کی گئی محنت کاصلہ اس ہفتہ کے اختتام میں مل جائے گا۔ بہن بھائیوں کا ساتھ رہےگا۔ بزرگوں کی مدد شامل حال رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اور ہفتہ کے آخرمیں اگر کوئی خواب دیکھیں تو اس کی تعبیرضرور معلوم کیجیے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛یا نافع؛201 اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu برج میزان

یہ ہفتہ ابتدائی طور پرصحت کے معاملات میں بگاڑ پیدا کر رہا ہے اور اپنی ذمہ داریاں دوسروں پر عائد مت کیجیےگا۔ ورنہ ان کی غفلت آپ کے لیےسبکی کا باعث بن سکتی ہے۔ قانونی معاملات میں بھی پھنسے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔کاروباری معاملات میں روک دکھ تکلیف کی کیفیت رہے گی ۔البتہ نوکری کے حصول کے لیے یہ ہفتہاور اس کا آغاز اچھا ہے اور کوشش کریں کہ دوسروں پر زیادہ اعتبار نہ کریں۔ خرچہ بڑھ سکتا ہے ۔شریک حیات کی صحت کاخیال رکھیں۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی آمدن میں بہتری کاموں میں بہتری آسانی، پیسے آئیںگے ۔سیر و تفریح کا ارادہ بنے گا۔دوسروں پہ اعتبار ہو جانے سے انکی جانب سے فائدہ بھی مل سکتا ہے۔آپ بھی دوسروں کے لیے فائدہ مندرہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ویک کا اختتام دوران سفر محتاط رہیں حادثات کا اندیشہ ہے۔لوگوں کے ساتھ بھی تعلقات میں مسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔پرانے دوستوں سے ناراضگی اختلافات رشتہ داروں سے اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے اور نوکری پیشہ افراد کی اچھی خاصی ڈانٹ ڈبٹ ہو گی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا برو؛100 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu برج عقرب

اس ہفتہ کے ابتدائی دنوں میں آپ کی چھٹی حس تیز ہوگی ہر مشکل ،ہر خطرہ آنے سے پہلےآپ بھانپ جائیں گے۔ محبت کا عنصرغالب رہے گا۔ دوستوں سے راز و نیازکرنے کا موقع بھی مل رہا ہے۔کاروباری افراد کے لیے منافع کارجحان ہے۔ آن لائن ٹریڈنگ ،سٹاک شیئرز میں دلچسپی رکھنےوالوں کو فائدہ ہوگا، انعام نکل سکتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو خراب کرے گا۔خرچے کو بڑھائے گا۔ لوگوں کا رویہ آپ کو مایوس کر سکتے ہیں۔ تنہائی کا شکارہونگے ۔یہ بھی احساس ہوگا کہ شاید ہم پر کوئی توجہ نہیں دےرہا۔ تنقیدیاور طنزیہ جملے سننے کو ملیں گےتو۔ اس کے لیے پہلے سے تیار ہیں۔لڑنے کی ضرورت نہیں ہے اس ہفتہ کا اختتام تعلقات میںبہتری غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے۔ انکم میں اضافہ متوقع طور پر دکھائی دیتا ہے۔ سیر و تفریح کا ارادہ بن سکتا ہے ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا جبار ؛ 2 0 6 د فعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu برج قوس

یہ ہفتہ ذہنی سکون بیدار کر رہا ہے، گھرکے معاملات خوشگوار رہیں گے ،گھرکا ماحول خوشگوار ،فیملی کیساتھ تعلقات میں بہتری ،والدہ کی صحت خراب تھی تو بہتر ہونے سے خوشی میسرآئے گی۔ گھر میں کچھ دور دراز سےمہمان آ سکتے ہیں ۔ گھر کی تزئین و آرائش میںدلچسپی اپنی گاڑی سواری خریدنےمیں کامیاب رہیں گے۔ ماضی میں جن چیزوں پرمحنت کر رہے تھے، اس کے مثبت نتائج مل جائیں گے۔ تبدیلی رہائش ، تبدیلی نوکری بھی نظر آتی ہے ۔کام کاج کاروبار میں سرمایا کاری فائدہ مند رہے گی۔ ہفتے کا درمیانی حصہ بچوں کی جانب سےخوشی میسر آئے گی۔ بہن بھائی آپکے لیے فائدہ مند رہیں گے۔کاروباری افراد کے لیے منافع کارجحان ،کسی تقریب میں شرکت متوقع ہو سکتی ہے ۔کہیں سے کوئی ایسی مدد مل جائے گی جو انعام سے کم نہ ہوگی ۔کوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کوتنگ کرے گی ۔ہفتے کے اختتام تک بیماری پہ خرچہ بھی ہوتاہوا دکھائی دے رہا ہے۔ قرض کےمعاملات بے چین کرینگے۔ قانونی معاملا ت میں مسائل پیدا ہوسکتے ہیں ۔ کوئی جرمانہ آپ پہ عائد ہو سکتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا رزاق209دفعہ اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu برج جدی

کیپریکون کیلئے یہ ہفتہ ابتدائی طور پر بھاگ دوڑ، مصروفیت ،غلط فہمی میں اضافہ کر رہا ہے۔ اپنی ذمہ داریوں کو چھوڑ کر دوسروں کے کام آنے کا دل کرے گا، اور اس وجہ سےوقت کا ضیاع بھی ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔کسی غلط فہمی کا شکار ہوجائیں گے اور گفتگو کر لینے سےبہرحال غلط فہمی کا ازالہ ہوگا۔بہن بھائیوں سے فائدہ مل سکتا ہے۔شریک حیات مددگار ثابت ہوگا۔بزرگوں سے کچھ معاملات میںاختلافات پیدا ہوں گے۔ نیند نہ پوری ہونا آپ کے اندر چڑچڑے پن کو پیدا کرے گا ۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کوپرسکون کر رہا ہے کہ زیادہ تروقت گھر اور گھر والوں کے ساتھ گزرے گا۔ گھر کی کچھ صفائی ستھرائی مرمتی کاموں میں دلچسپی غیر شادی شدہ افراد کے معاملات میں بہتری کے امکانات ہیں۔ بے روزگارافراد کو بہتر روزگار کے مواقع ملنا، تعریفی جملے سننے کو ملیںگے ۔دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی۔ اس ہفتہ کا اختتام محبت کا عنصر غالب ہے ۔محبوب سے ملاقات متوقع ہے ۔ تقریب میں شرکت ،ہمراض کےساتھ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ؛یا ما لک ؛ 2 1 2 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu برج دلو

برج الکوریز ہفتے کے ابتدائی دنوں میں انکم آمدن میںاضافہ اور بہتری کے امکانات پیدا ہو رہے ہیں ۔ پرانے دوستوںسے اچانک رابطے کی بحالی، بزرگوںکی مشاورت شامل حال رہے گی۔ رشتہ داروںسے فائدہ ہو سکتا ہے اور والدہ کی جانب سے جو رشتہ دار ہیں وہ بھی آپ کی مدد کرنے کو تیار ہیں۔وراثت کے معاملات آپ کے حق میں رہیں گے ۔عزت اور ساکھ کی بحالی کے ایام ہیں۔ ہفتے کادرمیانی حصہ آپ کی مصروفیت میںاضافہ کرے گا کہ ہو سکتا ہے کہ اپنی ذات کے لیے وقت نکالنامشکل ہو جائے ۔ اندرونی ملک سفرمتوقع ہے کسی بیمار کی عیادت کوجانا پڑے گا۔ والد کی صحت کا خیال رکھیے گا۔ والد کے ساتھ رازونیاز کرنے کا موقع بھی ملے گا، اس ہفتہ کا اختتام آپ کے لیے خوشی مسرت لے کر آ رہا ہے جن چیزوں پراس پورے ہفتہ میں محنت کی اس کےمثبت نتائج اختتام تک مل جائیںگے۔ کچھ نہ کچھ آپ کی ملکیت بنتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ بے روزگارافراد کے لیے بہتر روزگار کےمواقع مستقبل کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یا باری؛200دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu برج حوت

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے مزاج میںسحر انگیزی کو پیدا کر رہا ہےدوسرے آپ کی تعریف بھی کریں گے۔دوسرے آپ سے مدد مشاورت طلب کرنےکی کوشش بھی کریں گے کسی ناراض شخص کو منا کر خوشی محسوس کرسکتے ہیں ۔شریک حیات سے تعلقات کی بہتری غیر شادی شدہ افراد کی بات چلنے کے امکانات ہیں۔ آمدن میں اضافہ، سیر و تفریح کا ارادہ بن سکتا ہے۔ خریداری کرنے کاموقع بھی ملے گا، اس ہفتہ کادرمیانی حصہ مالی طور پہ چیزیں بہت بہتر اپنی عقل حیثیت شخصیت اور تعلقات کو استعمال کر کےاپنی مشکلات کو دور کرنے میںکامیاب رہیں گے۔ ہفتے کے آخر میں آپ کو نہ تو نیند پوری کرنے کاموقع ملے گا نہ خوراک بہتر اندازمیں کھانے کا موقع ملے گا۔ بس بھاگ دوڑ میں لگے ہوئے ہیں ۔ذمہ داری بے پناہ بڑھ سکتی ہے ۔ موبائل کا استعمال کم سےکم کیجئے گا ورنہ سردردکی شکایت یا پھیپھڑوں کے مسائل پیداہو سکتے ہیں ۔ڈاکٹر سے رابطے میںرہیے گا ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا کبیر؛232 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔سفید رنگ کی چیزوںکا نکالیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں