آج کی تاریخ

ڈیرہ نواب پولیس مقدمہ کی ریکوری کروانے میں ناکام،مدعی کو دھکے

بہاولپور کی سول سوسائٹی اور تاجران میں شدید تحفظات، ریکوری کروائی جائے:مدعی

بہاولپور (کرائم سیل) ڈیرہ نواب پولیس ڈکیتی کے ملزم گرفتار کرنے کے باوجود مقدمہ کی ریکوری کروانے میں ناکام،مدعی ایس ایچ او ڈیرہ نواب اور ڈی ایس پی احمد پور شرقیہ کے درمیان شٹل کاک بن گیا، تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل تھانہ ڈیرا نواب کی حدود میں ڈاکوؤں نے واردات کی۔ مدعی نے بتلایا کہ کچھ عرصے بعد علاقے کے بدنام زمانہ ممتازی گینگ تھانہ ڈیراور میں کسی دوسری واردات میں گرفتار ہوا کیونکہ ہمارے پاس ڈکیتی کی ویڈیوموجود تھی جس میں ملزمان کے چہرے شناخت کیے جا سکتے تھے تھانہ ڈیرہ نواب کے تفتیشی سکندر حیات ہمیں لے کر تھانہ ڈیراور گیا جہاں پر ہم نے ملزمان کو شناخت بھی کیا اور ملزمان نے ہماری ڈکیٹی کرنا تسلیم کیا اور ایک موٹر سائیکل اور ایک چھوٹا موبائل ریکور کروایا اس کے بعد تفتیشی سکندر حیات سب انسپکٹر نے ہمیں کہا کہ ملزمان کو جیل میں بھیجیں گے اور وہاں سے شناخت پریڈ کے بعد اپ کی ریکوری کروائیں گے مگر اب دو ماہ گزرنے کے باوجود ہم لوگ تھانہ ڈیرہ نواب کے چکر لگا لگا کر تھک چکے ہیں مگر ہماری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی ۔ملزمان کی شناخت اور گرفتار ہونے کے باوجود تھانہ ڈیرہ نواب پولیس کا ریکوری کروانے میں ناکامی پر بہاولپور کی سول سوسائٹی اور تاجران میں شدید تحفظات پائے جاتے ہیں ۔مدعی مقدمہ نے روزنامہ قوم کے توسط سے ڈی پی او بہاولپور اسد سرفراز سے اپیل کی ہے کہ ہماری ڈکیتی کی ریکوری کروائی جائے تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہو سکے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں