Post Views: 46
ڈویژن اورضلع کے داخلی وخارجی راستوں کوفوکس کرناہوگا:ناصرمحمودبشیر
ڈیرہ غازی خان (تحصیل رپورٹر ) وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں امن و امان کی بحالی کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے اور کسی کو بھی امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اس بات کا فیصلہ کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت ڈویژنل انٹیلیجنس کمیٹی اور ٹرائی بارڈر ایریا سے متعلق اجلاس میں کیا گیا آر پی او کیپٹن (ریٹائرڈ)سجاد حسن خان،ڈپٹی کمشنرز،ڈی پی اوز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔ اس موقع پر کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا کہ عید کے ایام کے دوران خصوصی اقدامات کئے جائیں گے ۔ڈویژن اور ضلع کے داخلی وخارجی راستوں کو فوکس کرنا ہوگا۔آر پی او کیپٹن ریٹائرڈ سجاد حسن خان نے کہا کہ پولیس کے افسران اور جوان عوام کی جان و مال کے تحفظ کےلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔