Post Views: 38
ستھراپنجاب مہم،ڈیرہ کومثالی ضلع بنائیں گے:چیف آفیسرضلع کونسل کی گفتگو
کوٹ چھٹہ (بیورو چیف ڈیرہ )افسران کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے عوامی مسائل کو جڑ سے ختم کریں گے ستھرا پنجاب مہم کے تحت ڈیرہ غازیخان کو مثالی ضلع بنائیں گے، عید الاضحی کے موقع پر دستیاب تمام تر وسائل کو استعمال میں لاتے ضلع بھر کی تمام یونین کونسلز میں صفائی اور آلائشوں کی بروقت تلفی کیلئے مؤثر پلان مرتب کر لیا گیا ہے، عید کے تینوں ایام میں صفائی کا عملہ شہریوں کو صاف ستھرا بہترین ماحول فراہم کرنے کیلئے موجود رہے گا، ان خیالات کا اظہار چیف آفیسر ضلع کونسل و میونسپل کمیٹی کوٹ چھٹہ جواد الحسن گوندل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے صدر سراج عامر خان چنگوانی رانا محمد سلیم اکرام خان چنگوانی مہر ثناء اللہ سراج میرانی حاجی خالد حسین ملک ریاض مختیار احمد احمدانی احسان اللہ خان چنگوانی محمد طاہر احمدانی موجود تھے۔
