آج کی تاریخ

پی پی 218کوپنجاب کامثالی حلقہ بنائینگے:سلمان نعیم

پی پی 218کوپنجاب کامثالی حلقہ بنائینگے:سلمان نعیم

والدشیخ نعیم سمیت اپنے انتخابی حلقے میں رنگیل پور سورج کنڈ روڈ کا افتتاح کردیا

ملتان(سپیشل رپورٹر)ایم پی اےشیخ سلمان نعیم نے اورانکےوالدشیخ نعیم نے اپنے انتخابی حلقے میں رنگیل پور سورج کنڈ روڈ کا افتتاح کردیا ، روڈ کئی سال سے مقامی لوگوں
کا مطالبہ تھا جو کہ پورا ہوا ۔ نیاز بھٹہ ، رانا ممتاز رسول، حاجی الطاف بلوچ ، چوہدری ارشد صاحب ، مظہر اقبال بھٹی ، محمدللہ خان ، اعجاز شاہ ، ڈاکٹر عمران ، ارشد بھٹہ ، رانا قیوم ، رانا عمران اور دیگر افرادبھی اس موقع پرموجودتھے۔اس موقع پرخطاب کرتےہوئےایم پی اےشیخ سلمان نعیم نے کہاکہ حلقہ کی ترقی انکامشن ہے۔علاقےمیں صحت اورتعلیم کی تمام سہولیات فراہم کرینگے۔انہوںنےکہاکہ قائدمسلم لیگ ن میاں نوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی قیادت میں پی پی 218کوپنجاب کامثالی حلقہ بنائینگے۔عوام کی محرومیاں دورکرکے ترقی کاسفرشروع کرینگے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں