زونل منیجر ملک جبران، پروجیکٹ منیجر ممتاز، سینٹرز انچارج نے باردانہ گودام سے بھی خوردبرد کیا، ٹارگٹ سے زائد باردانہ جاری کیا
پاسکو سنٹرز پر مقررہ وزن سے 2 کلو زائد گندم وصول ،سابقہ سالوں کی پرنٹ بوریاں لگوائی گئیں
سینٹرز پر لگائی گئی پرانی بوریوں کا آڈٹ، پروجیکٹ منیجر، انچارج سینٹرز سے غائب، موبائل بند
کاشتکار سراپا احتجاج ہیں اور روڈز بھی بلاک کررہے ہیں ، انتظامیہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے
گودام پر باردانہ کی آمد اور چلت ، آڑھتیوں کو جاری کر دہ باردانہ کی تحقیقات کی جائیں:طلحہ نعیم
ملتان(سٹاف رپورٹر)بہاولنگر کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں پاسکو کے 13 گندم کی خریداری مراکز میں ہونے والی کرپشن اور کاشتکاروں اور ذخیرہ اندوزوں کو دیئے جانے والے باردانہ کے حوالے سے تحریری طور پر بڑی کرپشن کا انکشاف کر دیا ،اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر طلحہ نعیم نے اپنی مفصل رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سابق ز ونل منیجر پاسکو ملک جبران بے ضابطگیوں میں ملوث ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ ضلع کے 22 پاسکو سنٹرز میں سے 13 تحصیل بہاولنگر میں ہیں جو باردانہ کاشتکاروں کی بجائے مڈل مین اور آڑھتیوں کو جاری کیا گیا۔ ٹارگٹ سے زائد باردانہ نہ صرف جاری کیا گیا بلکہ بوریاں بھی سنٹرز پر لگوا دی گئیں۔ایسی صورتحال میں بلوں کی ادائیگی ایک مسئلہ بن چکا ہے۔ مراسلے کے مطابق پاسکو افسران و عملہ نے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا ۔ گودام پر باردانہ کی آمد اور چلت کی تحقیقات اور سینٹرز سے کاشتکاروں کی بجائے آڑھتیوں کو جاری کر دہ باردانہ کی تحقیقات کی جائیں۔ تحقیقات سے قبل سنٹرز پر موجود ریکارڈ بھی قبضے میں لیا جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ تمام پاسکو سنٹرز پر مقررہ وزن سے 2 کلو زائد گندم وصول کی جارہی ہے ۔ سینٹرز پر 2024 کے ساتھ 2023 سمیت دیگر سابقہ سالوں کی پرنٹ کردہ بوریاں بھی لگوائی گئیں۔سنٹرپر لگائی جانے والی پرانی بوریوں کی تحقیقات بھی ضروری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر طلحہ نعیم نے زونل منیجر ملک جبران، پروجیکٹ منیجر ممتاز اور سینٹرز انچارج پاسکو کی کرپشن سے متعلق تحقیقات کے لیے ڈپٹی کمشنر ذولفقار بھون کو مراسلہ ارسال کردیا، اسسٹنٹ کمشنر بہاولنگر طلحہ نعیم کے مطابق پاسکو افسران و عملہ نے باردانہ گودام سے بھی خوردبرد کیا، ٹارگٹ سے زائد باردانہ نہ صرف جاری کیا گیا بلکہ بوریاں بھی سینٹرز پر لگوادی گئیں،ایسی صورتحال میں بلوں کی ادائیگی ایک مسئلہ بن چکا ہے،مراسلے کے مطابق پاسکو افسران و عملہ نے سرکاری خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچایا، گودام پر باردانہ کی آمد اور سینٹرز پر چلت کی تحقیقات اور سینٹرز سے کاشتکاروں کی بجائے مڈل میں کو جاری کردہ باردانہ کی انکوائری کی جائے، تحقیقات سے قبل سینٹرز پر موجود ریکارڈ کو بھی قبضہ میں لیا جائے، اضافی ٹارگٹ کی صورت ضلعی انتظامیہ نے ریونیو، پاسکو، محکمہ زراعت اور مقامی نمبردار پر مشتمل باردانہ تقسیم کے حوالے سے کمیٹیاں بنائیں کمیٹی کی جانب سے مرتب کردہ لسٹوں کو سینٹرز انچارج نے ردی کی ٹوکری میں پھینکتے ہوئے باردانہ من پسند افراد کو تقسیم کیا باقی غائب کر دیا، اسسٹنٹ کمشنر کا رپورٹ میں کہنا تھا کہ سینٹرز پر لگائی گئی پرانی بوریوں کا آڈٹ کروایا جانا ضروری ہے، پروجیکٹ منیجر اور انچارج سینٹرز سے غائب اور انکے موبائل بھی بند ہیں،کاشتکار سراپا احتجاج ہیں اور روڈز بھی بلاک کررہے ہیں جس سے انتظامیہ کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، مراسلہ کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے تمام معاملات کی شفاف اور فوری انکوائری کروائی جائے، بہاولنگر میں پاسکو کی میگا کرپشن پر نوٹس لیتے ہوئے اعلیٰ حکام نے زونل منیجر ملک جبران کو معطل کرکے انکوائری کا آغاز کردیا ہے لیکن پاسکو سینٹرز پر کاشتکاروں کا استحصال بدستور جاری ہے،کسان باردانہ سے تاحال محروم ہیں۔