آج کی تاریخ

بیوپاریوں کو باردانہ،زونل ہیڈ ملتان نےایف آئی اے کے نام پرپاسکو سنٹرزسے15 لاکھ رشوت بٹور لی

ایف آئی اے کے کسی بھی افسر تک رقم نہ پہنچی، دو اہلکاروں خالد میوا اور خالد گجر کی ڈیل کرانے کی کوشش، ملتان میں افسران نے شٹ اپ کال دے دی
لودھراں کے ردانی کلندرا مرکز کے انچارج خلیل بھٹی نے 800 روپے بوری 2700 باردانہ انویسٹر لطیف ڈھڈی کو فراہم کیا، کاشتکاروں کا لطیف پر تشدد
خلیل بھٹی نے عوامی غیض و غضب کو پر تھانہ گیلے وال میں استغاثہ دائر کر دیا،سابق ناظم رضا ترین نے پولیس کے نام پر5 لاکھ،1 ہزار باردانہ میں ڈیل کرائی
اکمل جھنڈیر 2500 ، عمیر سکھیرا 1460 بوری خلیل بھٹی کی ملی بھگت سے لے گئے،سابق ایم پی اے نذیر خان کا سنٹر کا گھیراؤ،زونل ہیڈ افتخار گجراچانک’’مہربان‘‘


ملتان (سٹاف رپورٹر)تمام تر حکومتی دعوے کے باوجود پاسکو کے تمام سنٹروں میں باردانہ کی فروخت مسلسل جاری ہے اور کاشتکاروں کو ایک بوری بھی نہیں مل رہی جبکہ بیوپاری اور سٹاکسٹ ٹرالیاں بھر بھر کر باردانہ لے جارہے ہیں۔ گزشتہ روز ملتان میں تعینات زونل ہیڈ پاسکو نے لودھراں کے 5 سنٹروں سے 3 لاکھ روپے فی سنٹر کے حساب سے مبینہ طور پر 15 لاکھ روپے ایف آئی اے کے نام پر منگوایا مگر علاقہ ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کے کسی بھی افسر تک رقم نہیں پہنچی ۔ ایف آئی اے کے دو اہلکاروں خالد میوا اور خالد گجر نے ڈیل کرانے کی کوشش کی مگر ایف آئی اے ملتان میں تعینات افسران نے شٹ اپ کال دے دی۔ دوروز قبل لودھراں کے ردانی کلندرا پاسکو مرکز کے انچارج خلیل احمد بھٹی نے 1500فی بوری کے حساب سے لطیف ڈھڈی جو کہ خلیل احمد بھٹی کا ہمسایہ اور انویسٹر ہےکو 2700 بوری باردانہ 800 روپے فی بوری کے حساب سے دیا مگر کاشتکاروں نے ہلہ بول دیا اور پاسکو سنٹر کا گھیرائو کر کے لطیف ڈھڈی کو تشدد کا نشانہ بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا جس پر دبائو میں آکر خلیل احمد بھٹی کو لطیف ڈھڈی کے خلاف عوامی غیض و غضب کو ٹھنڈا کر نے کیلئے پولیس تھانہ گیلے وال میں استغاثہ دائر کر دیا اس دوران ڈیل کی کوششیں شروع ہو گئیں اور پولیس اہلکار سابقہ ناظم رضا ترین کے ڈیرے واقع چاہ ملاں والا میں اکٹھ ہوا میاں خلیل بھٹی ، لطیف ڈھڈی اور پولیس کے درمیان معاملات طے پا گئے جس پر مبینہ طور پر رضا ترین نے پولیس کے جانے کے بعد خلیل بھٹی سے تھانے کےنام پر 5 لاکھ روپے اور ایک ہزار بوری باردانہ لے لیا۔ یہ امربھی توجہ طلب ہے کہ گیلے وال پولیس نے نہ صرف لطیف ڈھڈی کو رہا کر دیا بلکہ خلیل بھٹی نے استغاثہ واپس لے لیا جس میں 2700 بوری باردانہ ڈکیتی کا تحریری الزام عائد کیا گیا تھا۔ اس دوران خلیل بھٹی کی ملی بھگت سے سابق ناظم اسلم جھنڈیر کا بیٹا سابق ناظم اکمل جھنڈیر 2500 بوری لے کر رفو چکر ہو گیا جبکہ عمیر سکھیرا جو کہ لطیف ڈھڈی کا برادر نسبتی ہے بھی 1460 بوری لے گیا جب یہ خبر پھیلی کے اکمل جھنڈیر اور عمیر سکھیرا بھی باردانہ لے جا چکے ہیںتو سابق ایم پی اے نذیر خان بلوچ کے 20 سے زائد مسلح افراد ردانی سنٹر پہنچ گئے اور انہوں نے بھی سنٹر کا گھیرائو کر لیا جس پر افتخار الدین گجر ریجنل ہیڈ کو معلومات پہنچی کہ پاسکو عملہ نذیر احمد خاں بلوچ کے غنڈوں کی ٹرالی روکے کھڑا ہے اور ٹریکٹر کے سامنے لیٹے ہوئے مزاحمت کر رہے ہیں تو افتخار الدین گجر نے کہا کہ نذیر خان کا باردانہ جانے دیں پہلے ہی بہت بدنامی ہو رہی ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں