برج حمل سے حوت تک13 سے19 مئی یہ ہفتہ کیسا رہے گا
( Aries weekly horoscope In Urdu ) برج حمل
تیرہسے ا نیسمئی تک اس ہفتہ کے ابتدائی دنوں میں مصروفیت میں بےجا اضافہ آپ کو پریشان کر سکتاہے۔ بزرگوں کے ساتھ کچھ معاملات میں نظریاتی اختلافات پیدا ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیںلیکن با ا د ب رہنے کی ضرورت ہے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات نظرآتے ہیں۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ خاندانی امور اجاگر ہوتے ہوئےدکھائی دے رہے ہیں۔ گھر میں مہمانداری رہے گی۔ رشتہ داروں کی آمدہو سکتی ہے۔ بے روزگار افراد کےلیے بہتر روزگار کے مواقع شخصیت میں مستقل کا عنصر غالب رہے گا۔جس کی وجہ سے بہت سے ادھورے کام مکمل ہو پائیں گے۔ کاروبار کے اندرکی گئی سرمایہ کاری فائدہ مندثابت ہو سکتی ہے۔ اس ہفتہ کااختتام بچوں کی جانب توجہ رہے گی ۔کسی تقریب میں شرکت متوقع کاروباری افراد کے لیے منافع ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ آن لائن ٹریڈنگ میں بھی قسمتازما رہے ہیں تو اس میںبھی آسانی رہے گی۔ بہن بھائیوں کاساتھ رہے گا ۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے؛ یا متکبر؛662دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبزہ رنگ کی چیزوں کا نکالیے گا۔
( Taurus Weekly Horoscope in Urdu ) برج ثور
ہفتے کے ابتدائی دنوں میں آپ کےمالی معاملات میں بہتری دکھائی دیتی ہے، اور رشتہ داروںسے کیے گئے وعدے وفا ہوتے ہو نگے ۔ پرانے دوستوں سےمیل ملاقات ہوگی ۔ گھر سے باہرکھانا پینا خوش خوراکی کرتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ عزت اور ساکھ کی بحالی رہے گی۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی مصروفیت میں اضافہ آپکو تھکاوٹ کا شکار کر سکتا ہے۔ نیند کاپورا نہ ہونا دوسروں کے ساتھ اختلافات و مباحثہ کی فضا قائم ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔اندرون ملک سفر کر سکتے ہیں ۔سفر میںتاخیربھی ہوسکتی ہے۔ ا س ہفتہ کا اختتام آپ کوپرسکون کر رہا ہے۔ ذہنی طور پہ جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے اس کےنتائج ہفتہ کے آخر میں ملیں گے۔والدہ کی صحت پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ بے روزگار افراد کے لیےبہتر روزگار کے مواقع کام کاج کاروبار سرمایا کاری کرنا آپکے لیے فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے اور آگے بڑھنے کے مواقع ملیںگے ۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام؛ یاوارث؛707 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا ، سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا ۔
( Gemini Weekly Horoscope in Urdu ) برج جوزہ
ہفتے کے آغاز میں ہی آپکی شخصیت میں ٹھہراؤ پیدا ہو رہا ہے کہ آپ کی سوچ مثبت رہے گی کسی کام کی ابتدا نیک ثابت ہوسکتی ہے ۔شریکہ حیات کا ساتھ رہےگا ۔انکم آمدن میں بہتری کی امیدنظر آ رہی ہے ۔خریداری کرنے کاموقع ملے گا۔مد مقابل افراد آپ کو فائدہ دے جائیں گے۔ شراکت داروں سے اہم نوعیت کے معاملات زیر بحث آئیںگے۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے۔ اس ہفتہکےدرمیانی حصہ میں مالی معاملات میں بہتری پیدا ہوگی ۔ اخراجات میںکمی واقع ہوگی ۔ اپنی عقل ،شخصیت کو استعمال کر کے مشکلات کو دور کرنے میں کامیاب رہیں گے۔کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کر لیںگے۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کی نیند نہ پوری ہونا آپ کے لیےپریشانی کا باعث ہو سکتا ہے۔ بہت زیادہ مصروف ر ہیں گے۔اپنے سے زیادہ دوسروں کی ذمہ داری نبھانے کا موقع مل سکتا ہے۔کسی غلط فہمی کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا خالق؛731دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیز کا صدقہ نکالیےگا ۔
( Cancer Weekly Horoscope In Urdu )برج سرطان
برج سرطان کیلئے اس ہفتہ کے ابتدائی طور پر آپکے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے۔تنہائی کا شکار ہو سکتے ہیں ۔بیماری پہ خرچہ ہوتا ہوا بھی دکھائی دیتا ہے۔ لین دین کے معاملات میںاحتیاط برتیے گا۔ دھوکہ دہی کا اندیشہ ہے۔ سنی سنائی باتوں پریقین مت رکھیے گا ۔شریک حیات کی صحت خراب ہونے کا خدشہ پایا جارہا ہے، نوکری پیشہ افراد کے لیےاس ہفتہ کے آغاز میں ہی مشکلات رہیں گی۔ لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی حوصلہ مندی آپ کی صحت میں بہتری کو پیدا کر رہا ہے۔گھومنے پھرنے کا ارادہ بن سکتاہے۔ خریداری کر پائیں گے۔ انکم آمدن میں بہتری کی امید ہےشریک حیات کا ساتھ رہے گا ۔اوردوسرے آپ کو فائدہ دے جائیں گے۔اس ہفتہ کے اختتام میںگھر سے باہر کھانا پینا بھی رہےگا ۔چٹخورے ہوتے ہوئے دکھائی دےرہے ہیں پرانے دوستوں سے اچانک رابطے کی بحالی آپ کو خوشی دے گی ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یامقتدر؛774 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا بڑھتے ہیں۔
( Leo Weekly Horoscope In Urdu )برج اسد
برج اسد والوں کیلئے یہ ہفتہ ابتدائی طور پر کاروباری افراد کے لیے بے پناہ منافع لےکر آ رہا ہے۔ محنت رائیگاں نہیںہو گی۔ محنت پر یقین رکھتے ہوئےاپنے بہت سے کاموں کو سلجھا لیںگے ۔چھٹی حس بھی تیز ہے کہ ہرخطرے کو آنے سے پہلے بھا مپ رہےہیں۔ بچوں کی جانب توجہ راغب رہےگی اور محبت کرنے والوں کے لیےبہتر مواقع ہونگے ۔کہیں سے کوئی انعام مل سکتاہے۔ کسی سیاسی سماجی تقریب میں شرکت کرنےکا موقع ملے گا۔ اس لیے درمیانی حصہ خرچہ بڑھا سکتا ہے ۔اکیلا پن رہے گا۔ لوگوں کے رویے مایوس کریں گے۔چوری چکاری کا اندیشہ کسی سےپیسے لیے ہیں اتارنے میں بہرحالآسانی رہے گی۔ نوکری پیشہ افرادکے لیے مشکلات اس لیے کا اختتام آپ کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرے گا۔ خود اعتمادی میں اضافہ آپکی شخصیت میں سحر انگیزی ان تمام دن میں بہتری اخراجات میں کمی واقع ہوگی۔ شریک حیات مددگار رہےگا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا رزاق؛770 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
( Virgo Weekly Horoscope In Urdu )برج سنبلہ
اس ہفتہ کے آغاز میں ہی آپ لوگوں کے بہت سے معاملات میں سنجیدگی پیدا ہوگی ، کہ ایک بھی لمحہ ضائع مت کیجیے گا ۔کیونکہ وقت یا پیسے کا ضیاع اس پورےہفتہ احتیاط سے کام لینا ہے ۔اس ہفتہ میں آگے بڑھنے کے بے شمارمواقع رہیں گے۔ دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی۔ کھوئی ہوئی ساکھ بحال ہو گی۔ تعریفی جملےسننے کو مل سکتے ہیں ۔بے روزگارافراد کے لیے اور کام کاج کاروبار میں سرمایا کاری کرنے کےلیے یہ ہفتہ بہت ہی شاندار ہے۔ ا س ہفتہ کا درمیانی حصہ کسی ایک دیرینہ خواہش کے پورے ہوجانے سے خوشی رہے گی۔ دوست مددگاررہیں گے ۔ہمدراز کے ساتھ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ بچوں کیجانب سے خوشی میسر آئے گی۔ محبوب سے ملاقات ہوگی ۔ ہفتہ کااختتام اخراجات میں اضافہ کر دےگا ۔دھوکہ ہو سکتا ہے سنی سنائی باتوں پر یقین مت رکھیے گا۔بیماری پہ خرچہ ہو گا کسی سےگفتگو بات چیت کرنے کو دل نہیںکرے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا شکور؛ 526دفعہ اول وآخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
( Libra Weekly Horoscope In Urdu )برج میزان
آپکانصیب بہتر ہو رہا ہے۔کامیابی آپ کا مقدر رہے گی۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں آسانی ملے گی ۔بہن بھائیوں کی جانب سے سہارا ملتا ہوا دکھائی دیتاہے۔ اندرون ملک سفر خوشگوار ثابت ہوگا، بیرون ملک جانے کے حوالے سےحتمی مراحل میں معاملات جاتےہوئے نظر آ رہے ہیں۔حج عمرہ زیارات روحانیت کے شوق میں اضافہ ہوگا ۔اعلی تعلیم اپنے ہنر کودوسروں سے شیئر کرنے کا موقع ملےگا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ خوشی میسر کرے گا۔ اورکاروباری افراد جو چلتے ہوئے کام ہیں اس میں آسانی اور آگے بڑھنے کےمواقع ملیں گے۔دوسروں سے کام لینے میںآسانی ہوگی ۔کسی اہم شخصیت سے ملاقات ،گھر میں مہمان داری رہے گی۔ گھرکے لیے کچھ چیزیں خریدنے میںکامیاب رہیں گے ۔والدہ کے ساتھ راز و نیاز ہو گا۔ ماضی میں کیےگئے اعمال اس کے مثبت نتائج حاصل ہو جائیں گے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کی خواہشات کی تکمیل پر منتخب ہو رہا ہے۔ دوستوں کی جانب سے مددمیسر آئے گی۔ محبوب سےملاقات متوقع ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا آخر؛ 801دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا۔
( Scorpio Weekly Horoscope In Urdu ) برج عقرب
سکارپیو کیلئے اس ہفتہ کے ابتدا میں ہی رکاوٹیں رنجشیں پیدا پیدا ہونگی۔ اختلافات پیدا ہوں گے۔ ناچاقیاں پیدا ہوسکتی ہیں۔ رشتہ داروں ،دوستوں کے ساتھ تعلقات ٹھیک رہیں گے۔ لیکن جو خونی رشتےہیں یا جو قانونی رشتے ہیں وہ آپکے لیے پریشانی پیدا کر سکتے ہیں. آپ کے اپنے رشتہ دارہوں الفاظ کا چناؤ بڑا سوچ سمجھ کے کیجیے گا۔ ورنہ دوسروں کی دلآزاری کریں گے۔ جس سے تعلق داری میں خرابی اخراجات میں اضافہ ممکنہ طور پر نظر آتا ہے۔ ڈاکٹرکے پاس جانا پڑے گا ۔اس ہفتے کے درمیانی حصہ میں آپ کاوقت ،مقدر سنوار رہا ہے۔ وہ خرابیاںجو اس ہفتہ کے آغاز میں تھیں وہ نہ ہوں گی۔ آگے بڑھنے کے مواقع ملیںگے۔ بزرگ آپ کے لیے مددگار ثابت ہوں گے۔ کوئی ایسا شخص آپ کو مل جائے گا۔ جو اندھیرے میں روشنی کےمترادف ہو گا کہ آپ کے لیےآسانیاں پیدا کر سکتا ہے۔ بیرو ن ملک کے حوالے سے مثبت معاملات ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کی شخصیت میںمستقل کو پیدا کرے گا۔ جس کی وجہ سے بہت سے معاملات ادھورے مکمل ہو پائیں گے۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ تزئین و آرائش میں دلچسپی گھر کے لیے کوئی چیزخریدنے میں کامیاب رہیں گے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا خبیر ؛812 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ اس کو پڑھیے گا۔پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
( Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu ) برج قوس
آمدن میںبہتری کے مواقع پیدا ہونگے ۔سیر و تفریح کی طرف رجحان رہے گا۔دوستوں کے ساتھ مشاورت کرنے کاموقع، شراکت داروں کے ساتھ اہم نوعیت کے معاملات پر بحث ہوگی ۔ خریداری کر پائیں گے شریک حیات کے ساتھ تعلقات میں بہتری کےامکانات اور ایسے افراد جن کی شادی نہیں ہوئی شادی چلنے کےحوالے سے معاملات میں بہتر کےاشارے نظر آتے ہیں۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی نا امیدی کو بڑھا سکتا ہے۔ اخراجات میں بھی ر ہیںگے۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔رشتہ داروں کے ساتھ اختلافات رہیں گے۔ البتہ سسرال سے کوئی فائدہ مل سکتا ہے۔ وراثت کے معاملات اجاگر ہوں گے۔ نوکری پیشہ افرادکے لیے دباؤ کی صورت حال رہ سکتی ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کی نیندپرسکون رہے گی۔ کوئی خواب دیکھیںتو اس کی تعبیر ضرور معلوم کر لیجئے گا۔ بزرگوں کی مدد شامل حال رہے گی۔ دوسروں سے اپنا تجربہ شیئرکر کے خوشی محسوس کریں گے۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یاموخر846 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودکے ساتھ پڑھیے گا ۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
( Capricorn Weekly Horoscope In Urdu )برج جدی
برج جدی کیلئے ہفتہ کے ابتدائی دنوں میں قرض میں بہتری کے معاملات پیدا ہو سکتے ہیں کہ اگر کسی سےپیسے لینے ہیں تو اس میںآسانی رہے گی۔ لیکن صحت پر خصوصی توجہ دیں، اہم چیزیں گم سکتی ہیں۔ قانونی معاملات بھی سرابھارتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔آپکے ماتحت افراد جو آپ سے تنخواہ لیتے ہیں وہ آپ کے لیے مسائل پیدا کریں گے اور ساتھ چلنےوالے افراد بھی مشکلات پیدا کرسکتے ہیں ۔اخراجات میں اضافہ آپکی کے معاملات میں بھی بے چینی کو پیدا کر سکتا ہے ۔اس ہفتہ کادرمیانی حصہ ازدواجی زندگی کےمعاملات کو پرسکون ہو جانا، غیرشادی شدہ افراد کی بات چیت چلنےکے امکانات دکھائی دیتے ہیں ۔گھرسے باہر کھانا پینا رہے گا۔شفایابی بھی دکھائی دیتی ہے ۔سیرو تفریح کا ارادہ ہو سکتا ہے۔ ہفتےکا اختتام آپ کے اخراجات میں دوبارہ سے اضافہ کر رہا ہےکہ لب و لہجے میں تلخی بھی ہے،جلد بازی میں بہت سارے کام کریںگے اور اپنی ہی غفلت سے بہت سارےکاموں کو اور اپنے تعلقات کوخراب کر بیٹھیں گے سوچ سمجھ کر ہرکام انجام دیجیے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا کریم 103 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
( Aquarius Weekly Horoscope In Urdu )برج دلو
ہفتے کے آغاز میں ہی محبت کے عنصربیدار ہوگا۔ مزاج میں رومانس ہو گا، محبوب سےملاقات متوقع ہے کام کرنے کو بھی دل کرے گا اور ہر تعلق ہر رشتہ پسندآئے گا اچھا لگے گا۔ کسی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں ۔ سیاسی سماجی تعلق کام آ سکتا ہے۔ کاروباری افراد کے لیے منافع دکھائی دیتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ صحت کو خراب کررہا ہے۔ اخراجات میں اضافہ ہو گااور اس کے ساتھ ساتھ دھوکہ دہی کا اندیشہ بھی پایا جاتا ہے۔ شریک حیات کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ تعلق داری میں احتیاط کی ضرورت ہے ساتھ چلنے والے افرادمسائل پیدا کریں گے۔ دوران سفر جرمانہ عائد ہو سکتا ہے۔ اس ہفتے کا اختتام ازدواجی زندگی کےمعاملات کو پرسکون کرے گا۔ گھر سے باہر کھاناپینا شاپنگ کے معاملات ہوتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں اور کہیں نہ کہیں سے پیسے بھی آ سکتے ہیں۔اللہ تعالی کا ایک نام ؛ یاحافظ 989 دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )برج حوت
برج حوت کیلئے ابتدائی طور پر آپکے خاندانی امور کو اجاگر کررہا ہے ۔گھر والوں کے ساتھ وقت گزرےگا ۔ماضی میں کیے گئے اعمال آپ کےلیے فائدہ مند مثبت ثابت ہو سکتےہیں ۔خریداری کے معاملات پر توجہ رہے گی۔ مہنگی چیزوں کی خریداری کر پائیں گے۔ گھر کی تزئین وآرائش میں دلچسپی رہ سکتی ہے۔اپنی گاڑی سواری کا چیک اپ کروانے کا موقع ملےگا۔ بے روزگار افراد کے لیے بہترمواقع کچھ نہ کچھ تبدیلی رونمااس ہفتہ کے آغاز میں یہ ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ کام کے غرض سے ہو رہائش کی طرز پہ ہو یا آپکی عادات کی صورت میں ہو اس ہفتہ کا درمیانی حصہ محبت کے عنصر کوبیدار کرے گا کوئی دیرینہ خواہش پوری ہو جانا آپ کے لیے خوشی پیدا کر سکتی ہے دوستوں سےمستقبل کے حوالے سے کچھ اہم مشاورت رہے گی۔ اہم شخصیت یا کسی اہم میٹنگ کا حصہ بنتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں ۔روحانی محافل میں جانے کا موقع ملے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کے اندر سستی کااہلی بے چینی صحت کو خراب کرے گا۔قانونی معاملات میں پیچیدگی رنجش دکھ تکلیف کی کیفیت سے گزر ہیں۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے یا رزاق 1001 دفعہاول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔