بائیس اپریل سے28 اپریل تک یہ ہفتہ کیسا رہے گا
( Aries weekly horoscope In Urdu ) برج حمل
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے صحت کےمعاملات میں ناخوشگواری کےتاثرات پیدا کر رہا ہے سستی ،کاہلی ،بے چینی، شخصیت کا حصہ اخراجات میں اضافہ متوقع طور پہ ہو سکتا ہے۔ شریک حیات کے ساتھ اختلافات یا ان کی صحت خراب ہونےکا خدشہ پایا جاتا ہے اور کوشش کریں کہ اپنی ذمہ داریوں کو اپنےہاتھ سے انجام دیں ورنہ دوسروںکی غفلت آپ کے لیے مشکل کھڑی کر سکتی ہے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے معاملات میں بہتری شفایابی کی طرف لے کر جائے گا۔ کسی ناراض فرد کومنا کر خوشی محسوس کریں گے ۔سیر وتفریح کا ارادہ بن سکتا ہے۔انکم آمدن میں اضافہ رہے گاہفتہ کے آخر میں نا امیدی مایوسی رہےگی اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ تعلقات میں رشتےداروں کے ساتھ اختلافات پیداہونے کا خدشہ ،نوکری پیشہ افرادکے لیے مایوسی کی صورتحال رہے گی ۔اللہ تعالیٰ کا نام ہے؛ یا مالکالملک ؛212 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سبز رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا ۔
( Taurus Weekly Horoscope in Urdu ) برج ثور
آپ کی سوچنےسمجھنے کی صلاحیت بہتر ہوگی ، جس کی وجہ سے آپ مستقبل کےحوالے سے مثبت فیصلے کریں گے۔کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے جو آپ کے لیے فائدہ مندثابت ہوگی۔ دوستوں ، ہم راز کے ساتھ بات کرنے کا موقع ملے گا۔بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئےگی۔ آن لائن ٹریڈنگ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیےمنافع کا رجحان پایا جاتا ہے۔علمی معاملات میں بھی مصروفیت بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ شعبےسے منسلک افراد سے ملاقات متوقع ہے۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ اورہفتہ کا آخر آپ کو معاملات خراب کر رہا ہےاخراجات میں اضافہ رہے گا۔ لڑائی جھگڑے ،چوری چکاری کااندیشہ بھی پایا جاتا ہے دوران سفر محتاط رہے۔ نیند متاثر ہو سکتی ہے۔ اگر شادی کی بات چیت چل رہی تھی ۔اچانک ختم ہو جائے گی اور غیرضروری سفر سے گریز کریں ۔پہلے تین دن کے علاوہ یہ پورا کا پوراہفتہ احتیاط مانگتا ہے ۔اللہ تعالیٰ کا نام ہے؛ یا باری ہو 213 دفعہ پڑھیے گا ۔ 14 دفعہ درود پاک کےساتھ، سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا ۔
( Gemini Weekly Horoscope in Urdu ) برج جوزہ
جمنائی کیلئے اس ہفتہ میں خاندانی امور میںمصروفیت بڑ ھے گی۔گھر میں مہمانوں کی آمدورفت اور خاطر تواضع کرنےکا موقع ملے گا۔ تعمیراتی کاموںمیں دلچسپی رہے گی ۔بے روزگارافراد کے لیے بہتر روزگار کےمواقع تبدیلی رہائش متوقع رہائش میں دلچسپی رہے گی ۔کوئی گاڑی لینے میں کامیاب ہو سکتےہیں ۔اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپکے مزاج میں رومانس اور رومانوی عنصر پیدا کرتا ہوا دیتا ہے۔ آپ کے لیے دوست مدد گار رہیں گے۔کاروباری افراد کے لیے منا فعکارجحان رہ سکتا ہے۔ کوئی بھی خواہش پوری ہو گی۔ بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ لیکن ہفتہ کا اختتام آپ کےلیے اچھا نہیں ہے جس میں صحت کاخراب ہونا ،خرچہ بڑھ جانا ،مزا ج میں چڑچڑا پن رہنا کسی سے گفتگویا بات چیت نہ کرنا جیسی کیفیت کا سامنا ہو سکتاہے ۔ صدقہ خیرات کھل کر دیجیے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یا کبیر ؛232 دفعہ اول آخر 14 دفعہ پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیےگا۔
( Cancer Weekly Horoscope In Urdu )برج سرطان
برج سرطان والے افراد اندرون ملک سفر کرتے دکھائی دیتے ہیں ۔ مصروفیت بڑھ جا ئے گی اور اپنی ذات کے لیےوقت نکالنا مشکل رہے گا۔ کسی غلط فہمی کا شکار ہو جائیں گے جس سے تعلقات میں بگاڑ پیدا ہو سکتاہے ۔بہن بھائیوں سے بھی تحمل مزاجی کے ساتھ پیش آنے کی ضرورت ہے۔ کوئی ہے جو آپ کے کاموں میںرکاوٹیں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے،اپنی کان اور آنکھیں دونوں کھلی رکھنے کی ضرورت ہے ۔اس ہفتہ کادرمیانی حصہ بہرحال آپ کو پرسکو ن کرے گا۔ خاندنی امور زیر بحث آئیں گے۔زیادہ وقت خاندان والوں کے ساتھ یا گھروالوں کے ساتھ گزرے گا ،اور ایسےافراد جو روزگار کی تلاش میں ہیںان کے لیے آسانی ہوگی ۔کام کاج کاروبارمیں کی گئی سرمایا کاری مثبت ثابت ہوسکتی ہے ۔تعریفی جملے سننے کوملیں گے ۔آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کو بیمار کرسکتا ہے۔ آپ کے بچوں کی جانب سےمایوسی رہے گی یا ان کی صحت کولے کر فکر مندی رہ سکتی ہے۔ بہن بھائیوں سے اختلافات رہے گا ۔دوست بھی مایوس کر سکتے ہیں اور ایسی تقریب میں شرکت مت کیجیے گا جہاںپہ آپ بن بلائے مہمان ہیں ۔ اللہ تعالی کاایک نام ہے ؛یا مصور؛236بار اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیےگا۔
( Leo Weekly Horoscope In Urdu )برج اسد
برج اسد کیلئے یہ ہفتہ مالی طور پر بہتر رہے گا ۔ لب ولہجے میں نرمی شاشتی کی دوسروںسے دل کی بات محبت کی بات پیارکی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ پرانےدوستوں سے ملاقات ہوگی ۔ بزرگوںکی مشاورت شامل حال رہے گی۔ اپنے تعلقات کواستعمال کر کے مشکلات کو دورکرنے میں کامیاب رہیں گے۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے اچھے ایام اورمتوقع ہے کہ اندرون ملک سفر رہے۔اس ہفتہ کے درمیانی حصے میںمصروفیت کا بڑھ جانا ، نتائج حصول کے لیے بار بارمحنت کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔بیرون ملک سفر میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔ اور اس ہفتہ کا اختتام گھر کا ماحول کشیدہ ،لڑائی جھگڑا، لب ولہجے میں تلخی ہوسکتی ہے۔ اور کوشش کریں کہ دست و گرواں ہونے سے بہتر ہے کہ اس میںایک دوسرے سے نہ ہی ملیں توزیادہ اچھا ہے۔ اور یہی صورتحا ل نوکری پیشہ افراد کی ہے۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا نور؛256 باراول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا ۔ کالے رنگ کی چیزوں کاصدقہ نکالیے گا۔
( Virgo Weekly Horoscope In Urdu )برج سنبلہ
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر شفا یابی اور اگے بڑھنے کا ہے ، شخصیت میں بردباری حوصلہ مندی رہے گی ۔ دوسروں کے لیے بھی مثبت فیصلے اور مشاورت کریں گے ۔دوسرے آپ سے مدد طلب کرتے ہوئے دکھائی دیتےہیں ۔دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کرنےکا موقع، سیر و تفریح کا ارادہ بن سکتا ہے۔ کوئی ناراض ہے اس کومنانے کا موقع ملے گا ۔غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کاامکان ہے۔خریداری شاپنگ گھر سے باہرکھانا پینا رہے گا۔ اسی ہفتے کادرمیانی حصہ خوش خوراکی متوقع طور پہ ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہےاور تھوڑے سے چٹخورے بھی رہیں گےاور رشتے داروں سے کچھ فائدہمل سکتا ہے۔ دوران سفر کسی اجنبی سے دوستی ہو جائے گی جو کہ ایک لمبا اور طویل تعلق چلتا ہوادکھائی دیتا ہے ۔وراثت کے معاملا ت آپ کے حق میں رہیں گے، اس ہفتہ کا اختتام کچھ اتنا اچھا نہیں ہے۔جس کے اندر غلط فہمی، لڑائی ،جھگڑا ، دھوکا دہی، بزرگوں سےاختلافات رہیں گے ۔ نیند نہ آنا ،بے خوابی کا شکار رہنا اوربہت سے چلتے ہوئے کاموں کا اچانک رک جانا نظر آتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا رحیم؛258 بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالےرنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
( Libra Weekly Horoscope In Urdu )برج میزان
اس ہفتے کے ابتدا کے اندرخرچہ بڑھ سکتا ہے، بن بلائے مہمان گھر آ سکتے ہیں۔ چوری چکاری کااندیشہ ،قانونی معاملات میںپیچیدگی، نوکری کے حصول میںدشواری ،بلکہ چلتی ہوئی جاب کےاندر بھی مسائل پیدا ہو سکتے ہیں ۔ کام کاج کاروبار میں دشواری رہے گی۔ کوئی بہت پیار آپ کو چھوڑکرجا سکتا ہے۔ تعلقات کی قدر کرنے کی ضرورت ہے ۔اس ہفتہ کادرمیانی حصہ اس کیفیت کو ختم کرےگا ۔صحت کو بہتر کرے گا۔ سیر وتفریح کا ارادہ بن سکتا ہے۔خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔شریک حیات شراکت داروں کے ساتھ اہم نوعیت کےمعاملات زیر بحث آ سکتے ہیں۔ اخراجات میں کمی واقع ہو گی۔ لیکن ہفتہ کا اختتام میں خرچہ بڑھاسکتا ہے۔ لب و لہجے میںتلخی الفاظ کا چناؤ سوچ سمجھ کرکیجیے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یا کریم ؛270دفعہ اول آخر 14دفعہ درود پاک ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
( Scorpio Weekly Horoscope In Urdu ) برج عقرب
اس ہفتہ میں آپ کی کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو جانے سےچہرے پر خوشی شادمانی رہے گی۔ جسکی وجہ سے بہت سے کام آپ خوش اسلوبی سے کر جائیں گے ۔ دوستوں سے ملاقات ہو گی اور بہت سے معاملات کے اندر کامیابی میسرآتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اولادکی جانب سے خوشی میسر آنا، مزاج میں رمانس کا عنصر بھی دکھائیدیتا ہے ۔تعلیمی معاملات میںدلچسپی بڑھتی ہوئی نظر آتی ہےلیکن ہفتہ کا درمیانی حصہ خرچے میں اضافہ کرے گا ۔بیمار ہوسکتے ہیں قرض کے معاملات آپ کو پریشان کر سکتے ہیں۔ دھوکہ دہی کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔اگر مصروف ہیں اور چھٹی نہیں کررہے ہیں تو شاید آپ بہت ساری خراابیوں سے بچ جائیں۔ اس ہفتہ کااختتام بھی اگر میں دیکھوں تواتنا اچھا نہیں ہے جس کے اندر صحت کے مسائل سراٹھا سکتے ہیں ۔ مد مقابل افرادآپ کو تنگ کرنے کی کوشش کریں گے۔شریک حیات سے اختلافات پیدا ہوسکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے یا رزاق286 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
( Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu ) برج قوس
یہ ہفتہ ابتدائی طور پر مستقل مزاجی آپکی شخصیت میں نکھار پیدا کر رہا ہے۔ کام کاج کاروبار میں کی گئی محنت کاصلہ ملنا کام کاج کاروبار میں سرمایا کاری کا فائدہ ہوگا ۔ حوصلہ بلند ہےکسی اہم فرد شخصیت سے ملاقات بےروزگار افراد کے لیے بہتر روزگارکے مواقع رہیں گے۔ خاندانی امورزیر بحث آئیں گے جس کی وجہ سےگھر کا ماحول بھی کافی خوشگواررہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ کسی تقریب میں شرکت متوقع ،کاروباری افراد کے لیےمنافع کا رجحان ،بچوں کی جانب سےخوشی میسر آئے گی ۔بہن بھائیوں کاساتھ رہے گا اور روحانیت کا عنصرغالب ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔محبوب سے ملاقات متوقع ہے اس ہفتہ کا اختتام کچھ اتنا اچھا نہ ہوگا ۔جس میں خرچے بڑھ جائیں گے، نوکری پیشہ افراد کے لیے خطرےگھنٹی بج رہی ہے ۔احتیاط کیجیے گا ۔قانونی معاملات میں خرابی رہے گی۔ لوگوں کےرویہ آپ کو پریشان کریں گے۔تنہائی کا شکار ہوں گے۔ اللہ تعالی کا نام؛ یا رحمان298 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پا ک کے ساتھ پڑھیےگا۔ اور سفید رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا۔
( Capricorn Weekly Horoscope In Urdu )برج جدی
یہ ہفتہ آپکی خوش بختی نصیب آوری کا ہے،لیکن آخری دو دن تھوڑے سے احتیا ط کے ہیں۔ پہلے پانچ دن کی اگر بات کی جائے تو پہلے دو دن اگر خواب دیکھیں اس کی تعبیر معلوم کریں۔کاموں میں آسانی رہےگی ۔ مد مقابل افراد مددگار رہیں گے ۔والدکی جانب سے بھی مدد مل سکتی ہے۔بیرون ملک سفر کے معاملات حتمی شکل اختیار کریں گے۔ کامیابی آپکا مقدر رہے گی۔ بہن بھائی بھی مدد گار رہیں گے ۔بے روزگارافراد کو بہتر روزگار کے مواقع ،ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہےتھے اس کے مثبت نتائج مل جائیںگے۔ صحت آپ کی بہتر دکھائی دیتی ہے۔ اس ہفتہ کے آغاز میں اور مستقل مزاجی شخصیت کا حصہ رہے گی۔ ماتحت افراد سے فائدہ لینے کا موقع ملے گا۔بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئےگی اور محبوب سے ملاقات کے لیےاندرون ملک سفر کرنا پڑ سکتا ہے۔لیکن اس ہفتہ کےاختتام میں کچھ چھوٹی موٹی بیماری ہو سکتی ہے ۔ کسی ایسی تقریب میں شرکت کریں گے کہ بعد میںبیمار ہو کے مایوس گھرلوٹتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں اورکوئی ایسا مشورہ مت لیجیے گا جوآپ کے حق میں نہ ہو ۔اپنے رازوں کی حفاظت کیجئے گا۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاصبور؛298 باراول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔a
( Aquarius Weekly Horoscope In Urdu )برج دلو
بتدائی طور پر نا امیدی مایوسی ،رکاوٹیں اخراجات میں اضافہ لب ولہجے میں تلخی ،سسرال سے مسائل وراثت کےمعاملات میں بگاڑ، بزرگوں کی صحت کا خراب ہونا، ڈاکٹر کے پاس جانااور دوستوں سے مایوسی ان تمام چیزوں کے اندر خرابیوں کےامکانات دکھائی دیتے ہیں۔ اجنبی افراد سے بھی محتاط رہیے گا۔نوکری پیشہ افراد کے لیے مشکلات کھڑی ہوسکتی ہیں۔ لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کے لیے بہترہے جس میں کاموں میں آسانی رہےگی۔ چیزوں کا تسلسل رہے گا۔ کی گئی محنت کا صلہ ملے گا۔ والد آپ کےلیے مدد گار ثابت ہو سکتے ہیں بزرگوں کی صحت بہتر ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ بیرون ملک سفر کا ارادہ بن سکتا ہے اندرون ملک سفر وسیلہ ظفر ثابت ہوتا ہوا دکھائی دیتاہے ،لیکن ہفتہ کے آخرمیں غیر مستقل مزاج ،کاموں میںرکاوٹیں رہیں گی۔ کام ہوگاکرنے کو دل نہیں کرے گا نہ گھرمیں دل لگے گا۔ باہر جائیں گے اورباہر بھی دل نہیں لگے ۔ اللہ تعالی کا نام ؛ یا بصیرو302 اول آخر 14دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )برج حوت
انکم آمدن میں اضافہ، محبوب سےملاقات محبت کرنے والوں کے لیےخوشی کا امکان ہے ۔ اپنے خاندان کو منانے کےلیے یہ گھڑیاں بہت اچھی ہیں، پہلےدو دن کی ازدواجی زندگی کےمعاملات پر سکون رہیں گے۔ گھر سے باہرکھانا پینا ،خریداری ،شاپنگ پرتوجہ رہے گی، اور انکم آمدن میںاضافہ نظر آتا ہے۔ اس ہفتہ پہلےدو دن آپ کے لیے خوشی کے ہیں۔شادوانی کے ہیں کسی بھی کام کی بنیاد رکھنے کے لیے بہت اچھےثابت ہو سکتے ہیں کیونکہ اس ہفتہ کے باقی دن مشکلات لے کر آ رہے ہیںخرچہ لے کر آ رہے ہیں, چیزیں بگڑ سکتی ہیں کسی بھی چیز کی بنیاد اچھی نہ ہو گی تحمل مزاجی کا دامن ہاتھ سے چھوڑنانہیں ہے۔ حادثات کا اندیشہ غیرضروری سفر سے گریز کریں اوربیرون ملک سفر میں تاخیر پیدا ہوسکتی ہے۔ والد کی صحت خراب ہونےکا خدشہ بہن بھائیوں سے اختلافات کسی غلط فہمی کا شکار رہیں گے۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یاقادر ؛ 305دفعہ اول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوںکا صدقہ نکالیے گا ۔