ستاروں کی موجودہ صورتحال کے مطابق تمام بروج کا اپریل کا مہینہ کیسا رہے گا ۔ اس وقت سب سے زیادہ اچھا وقت چار بروج کا چل رہا ہے
( Aries weekly horoscope In Urdu ) برج حمل
اس وقت برج حمل والے افراد کے زائچےکے پہلے خانے میں شمس بیٹھاہے ۔ حملی افراد بہت زیادہ آگےبڑھنے کی کوشش میں ہیں۔ محنت کررہے ہیں ۔ترقی کرنا چاہ رہے ہیں۔مارچ اور اپریل کا مہینہ ان کے لیے خوشیوں بھرا ہو گا۔کیونکہ سورج یہاں ان کے پہلےخانے میں آتا ہے اور یہاں سےنقطہ آغاز ہوتا ہے اور وہیں سے آگے جاتا ہے تو برج حمل والوں کے لیےاس وقت بہت اچھا وقت ہے۔ ان کوآرام آرام سے محتاط رہ کر اپنے منصوبے آگے بڑھانے چاہیں۔ترقی کی سمت میں بالکل جائیں لیکن بہت زیادہ محتاط رہیں کیونکہ اس وقت یہ2024 کا مہینہ چل رہا ہے اس میںان کا ذاتی ستارہ مریخ برج حوت میں زحل کے ساتھ نہسصورتحال میں ہے ۔ جیسا کہ برج حمل والے لوگوں کو غصہ بہت آتا ہے یہ اپنےغصے میں بھی خاص کنٹرول رکھیں۔ ان کا ستارہ زائچے کےبارہویں خانے میں ہے لہذا بہت محتاط رہیں اور آنے والے وقت کےلیے صحیح پلاننگ کریں اور بہت تیز اور جلد بازی نہ کریں۔
( Taurus Weekly Horoscope in Urdu ) برج ثور
برج ثور والوں کے زائچہ میںاس وقت انکے گیارھویں خانے میں زہرا بیٹھاہوا ہے ۔زحل کے ساتھ ان کا اپناستارہ اور مریخ اور نیپچون کےساتھ ہے تو ان کا زائچے کے حوالےسے آنے والا وقت بہتر پوزیشن میں ہوگا بشرط یہ ہے کہ یہ محتاط رہیں۔ اپنے خرچے کو کنٹرول رکھیں ۔اندھا دھند کسی کے ساتھ کوئی معاہدہ نہ کریں کیونکہ انکا ستارہ ہے تو بادشاہت کے خانےمیں لیکن اس کے بعد اس کےزائچے کے بارہویں خانے میں آجاناہے جو کہ جمعہ والے دن صبح پانچ چھ بجے کے بعد وہ وہاں آجائے گا۔تو اب یہ جو بارویں خانے میںستارہ آتا ہے وہ ہمیشہ کمزورہوتا ہے لہذا اب ان کو احتیاط کرنا چاہیے ان کے لیے جو آنکھیںبند کر کے کہیں بھی جانا وہ انکے لیے مشکلات لائے گا ۔
( Gemini Weekly Horoscope in Urdu ) برج جوزہ
برج جوزہ والوں کے لیے بہت اچھا وقت ہےکیونکہ ان کے زائچے کے گیارہویںخانے میں جو اس وقت صورتحال ہےاس میں سورج اور عطارد بیٹھا ہواہے ان کا ستارہ بادشاہت کے سب سےبڑے ستارے سورج کے ساتھ بیٹھاہوا جو اپنے شرف کی سمت میںگامزن ہے لہذا بہت سارے لوگوں سے ان کی امیدیں جو ہیں وہ پوری ہونے کی سمت میں ہیں، کئی لوگوںکے رکے ہوئے کام ہو جائیں گے۔ کیونکہ ان کی ا میدوں کے مطابق نتائج آ جائیں گے تو اپریل برج جوزہ والوں کےلیے بہت اچھا ہے۔
( Cancer Weekly Horoscope In Urdu )برج سرطان
برج سرطان والوں کےلیے بہت اچھا ٹائم ہے کیونکہ انکے زائچے کے دسویں خانے میں عطارد اور شمس بیٹھےہیں ۔ان کے نویں خانے میں زہرا اور مریخ بیٹھے ہوئےہیں ،اور ان کے گیارویں خانے میںمشتری اور یورینس ہیں، لہذا سب سےزیادہ مضبوط زائچہ برج سرطان والوں کا ہے۔ بہت ساری چیزیں انہیں سمجھ آ گئی ہیں بہت سارے لوگ اب بیرون ملک جائیں گے۔ان کے حالات بہت تیزی سے بہتری کی طرف جائیں گے ۔
( Leo Weekly Horoscope In Urdu )برج اسد
برج اسد وا لےلوگ بیرون ملک سفر کریں گے ان کے لیے اچھاوقت ہے۔ اور بیرون ملک سے متعلق ان کو جو امداد ملنی ہےوہ ملتی رہے گی۔ دوستوں سے بہت زیادہ احتیاط کرنی چاہیے خاص کر شراکت داری کے خانے میں خاص کر وہ خواتین یا وہ بچیاں جواب شادی کی عمر کو پہنچ چکی ہیںان کے رشتے آ رہے ہیں تو زحل ان کے زائچے کے ساتویںخانے میں ہے ۔لہذا ان کے زیادہ ترجو خواتین ، بچیاںہیں ان کے شادی کے خانہ میں عارضی طور رکاوٹ آئی ہوئی ہے۔ یہ آنے والےسال میں انشاءاللہ دور ہو جائیںگی۔ پھر ان کی شادی کی سمت میںباتیں جائیں گی ۔
( Libra Weekly Horoscope In Urdu )برج میزان
یہ سال برج میزان والوں کیلئے بہت اچھاہے اس میں ان کا ستارہ یہ اپریل میں بہت اچھا ہے اس مہنے میں ان کاستارہ بادشاہت کے خانے میںآیا ہوا ہے۔ اور ان کے زائچے کےساتویں خانے میں جو سورج ہےبادشاہت کے مقام آیا ہوا ہے لہذا بہت سارے برج میزان کےلوگ ہیں۔ جو کاروباری لوگ ہیں ان کواپنے پارٹنر سے اچھا خاصامفاد ملنے کی توقع ہے۔
( Scorpio Weekly Horoscope In Urdu ) برج عقرب
برج عقرب میں کا ستار ہ مریخ ہے ان کے زائچے کے اسوقت پانچویں خانے میں بیٹھا ہواہے اور پانچویں خانے میں ستارہ ہمیشہ مثبت ہوتا ہے اور خاص کر یہاں پہ یہ زہرا کے ساتھ بیٹھا ہوا ہے جو اپنے شرفی برج میں ہے لیکن یہ تمام 4 ستارگان زہر ہ، زحل، مریخ ان کے پہلےخانے کو نازل ہے لہذا برج عقرب والے لوگ اپنے بچوں کی خوشیاں دیکھیں گے اور طالب علم پڑھائی میں اپنی کامیابیاںدیکھیں گے بہت ساری بچیاں بچے ان کی منگنی اور شادی کی سمت میں باتیں جائیںگی ۔
( Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu ) برج قوس
برج قوس کے زائچےمیں منفی صورتحال ختم ہو چکی ہے۔ان کا اپنا ذاتی ستارہ ان کےزائچے کے چھٹے خانے میں برج ثورمیں بیٹھا ہوا ہے۔ لہذا اب آہستہ آہستہ ان کو بہتری محسوس ہو گی کیونکہ یہاں پر جو مشتری تھا اس نے اپنے جو درجے ریورس کیے تھےوہ واپس طے کر چکا ہے لہذا اب آنے والا وقت بہتر پوزیشن میںآئے گا ۔خاص کر آنے والے ایک ڈیڑ ھ مہینے میں اور بہتر ہو گا اور26 مئی کو جب مشتری اپنا برج تبدیل کر کے ان کےساتویں خانے میں چلا جائے گا۔ توساتویں خانے میں جب وہ ستارہ پہنچے گا تو کمیونیکیشن مثبت ہوتی جائے گی اورصورتحال بہتری کی سمت میں آئے گی۔
( Capricorn Weekly Horoscope In Urdu )برج جدی
وہ تمام لوگ جو بیرون ملک اپنا کام کرتے ہیں یا وہ لوگ جو ہاؤسنگ سوسائٹی سے تعلق رکھتےہیں زمین کا کاروبار کرتے ہیں۔ ان کے لیے یہ بہت اچھا وقت ہے کیونکہ اس وقت ان کےزائچے کے چوتھے خانے میں سورج بیٹھا ہوا ہے ۔لہذا ان کواپنے جو معاملات ہیں وہ بہتری کی سمت میں جاتے ہوئے نظر آئیں گےلیکن وہ تمام لوگ جو سرکاری ملازمین ہیں توان کو بہت زیادہ محتاط رہناچاہیے کیوں ان کے ہاں گرہن لگ چکا ہے اور گرہن ان کے زائچےکے دسویں خانے میں لگا ہے ۔لہذاا پنی جاب پر اورروزگار پہ بہت زیادہ توجہ دیں ۔
( Aquarius Weekly Horoscope In Urdu )برج دلو
برج دلو والے خاصے خوش قسمتثابت ہوں گے کیونکہ آنے والے وقت میں ان کی جو مشکلات کا پہلے وقت تھا وہ گزر گیا ہے۔زحل اب ان کے زائچے کے دوسرے خانے میں ہے۔ اس کےعلاوہ انکے فنانس کا ستارہ آنے والے وقت میں بہتروزیشن میں آ رہا ہے ۔ دن بدن آ نے والے جو دو تین سال ہیں وہ دلو والوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے بہترین پلاننگ کرنی چاہیے اور اللہ سےبہتری کی توقع بھی رکھنی چاہیے۔ کیونکہ ان کی فنانس کا ستارہ بادشاہت کے خانے کی سمت میں چھبیس مئی 2024 سے رواں دواں ہو جائے گا ۔
( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )برج حوت
برج حوت والے لوگ شدید پریشان تھے لیکن اب انہیں کچھ خوشی میسر آئیں گے۔ کچھ اچھی صورتحال اپریل کے شروع ہی معلوم ہوئی ہو گی ۔ان کو گیارہ، بارہ، اورتیرہ اپریل تین دن ان کے پہلے خانے میں مریخ اورزہرا کاکران ہوگا یہ کران انتہائی نہس اور ناقص ہوگا، تو ان 3 دنوں میں ان کو بہت زیادہ محتاط رہنا چاہیے ،جلدبازی میںکوئی غلط فیصلہ نہ کرلیں، لہذا جو وقت گزر رہا ہے جیسے گزر رہا ہے اسکو گزارتے رہیں۔ جلد بازی نہ کریںکسی کی باتوں میں نہ آئیں اورکسی اچھے بزرگ سے مشورہ کےاپنے معاملات کو بہتری کی سمت میں لائیں ۔