آج کی تاریخ

حمل سے حوت تک مارچ کا آخری ہفتہ کیسا رہے گا

حمل سے حوت تک مارچ کا آخری ہفتہ کیسا رہے گا

تمام بروج کیلئے 24مارچ سے لے کے30 مارچ تک یہ ہفتہ کیسا گزرے گا ۔

Aries weekly horoscope In Urdu

برج حمل

چوبیس مارچ سے لے کے30 مارچ تک یہ ہفتہ اولاد کی ذمہ داری کی طرف توجہ کا ہے۔ تعلیم و تربیت پر بھی توجہ رہ سکتی ہے اور اپنی علمی تشنگی کو پورا کرنے کا موقع ملےگا۔ اپنے شعبے سے منسلک افراد کےساتھ ملاقات ہو سکے گی۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ گرہن کی وجہ سے آپ کی صحت مشکلات کاشکار رہے گی۔ سستی، کاہلی، بےچینی پیدا ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔ اہم چیزیں آپ کی گم ہوسکتی ہیں۔ بہرحال اس ہفتہ کااختتام آپ کے ازدواجی زندگی کےمعاملات میں بہتری پیدا کرتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کےامکانات اور خریداری شاپنگ پرتوجہ سیر و تفریح کے ارادے بنتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔غرض کے کسی بھی کام کی ابتدا اگرآپ کرنا چاہ رہے ہیں تو ہفتہ کا آخرآپ کے لیے بہتر انتخاب ہو سکتاہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے ؛یاوکیل؛66 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

( Taurus Weekly Horoscope in Urdu )

برج ثور

چوبیس مارچ سے لے کے تیس مارچ تک یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی گھریلو ذمہ داری، مصروفیت خاندانی معاملات زیرو بحث آتے ہوئےدکھائی دیتے ہیں۔ گھر کی تزئین وآرائش میں دلچسپی کا رہنا گھرمیں مہمانوں کی آمد و رفت ہوسکتی ہے۔ والدہ کے ساتھ راز ونیاز کرنے کا موقع ملے گا۔ ماضی میں جن چیزوں پر محنت کررہے تھے اس کے مثبت نتائج مل جائیں گے۔ ہفتے کا درمیانی حصہ گرہن کی وجہ سے آپ کو پیٹ کےمسائل سے دوچار کر سکتا ہے ۔اور خاص طور پروہ خواتین جو حاملہ ہیں ان کوبہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ غیر ضروری تقریبات میںشرکت کرنے کی ضرورت نہیںورنہ صحت کے مسائل پیدا ہوںگے۔ کوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کی بڑی بیماری میں بدل سکتی ہے۔ کاروباری افراد کے لیے بھی نقصان کا اندیشہ یا سست روی رہےگی۔ سر دردکی شکایت ہو سکتی ہے ۔ہفتہ کے آخر میں تو آپ کےمعاملات صحت کے بہتر نہیں ہیں۔خرچہ ضرورت سے زیادہ رہے گا۔مہمان آ سکتے ہیں یا کوئی مالی مدد معاونت آپ سے طلب کرے گا ۔خلق کی خدمت کر کے آپ اپنا روحانیت حاصل کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالی ٰکا ایک نام ہے ؛یا حکیم68 بار اولآخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا بڑھتے ہیں۔

( Gemini Weekly Horoscope in Urdu )

برج جوزہ

جمنائی کیلئے یہ ہفتہ ابتدائی طور پر مصروفیت میں اضافہ کرتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ نیند پوری نہ ہونا، آپکے اندر بے چینی، چڑچڑا پن پیداکرے گی، بہن بھائیوں سے بھی اختلافات پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔البتہ آپ کی کوشش ہو گی کہ ہم دوسروں کے کام آ جائیں۔ دوسروں کی ذمہ داری احسن انداز میں نبھاتےہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ ہفتے کادرمیانی حصہ گرہن کی وجہ سے آپکے خاندانی امور متاثر ہوسکتے ہیں۔ ماں کی صحت کا خیال رکھنےکی ضرورت ہے۔ کاروباری معاملات میں بھی بے چینی رہےگی ۔ جو افراد نوکری کی تلاش کر رہے ہیں ان کو احتیاط کرنی ہےمحنت ضرورت سے زیادہ کرنی ہے۔چلتی ہوئی نوکری میں بھی اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔بہرحال ہفتہ کا اختتام آپ کے لیے بہتر،جس میں محبت کا عنصر پیدا ہوتاہوا دکھائی دیتا ہے ۔کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ آپ کےچہرے پہ خوشی اور شادمانی کاتاثر پیدا کرے گی مالی طور پہ بہتری کے امکانات بھی نظرآتے ہیں۔ کسی روحانی محفل میں شرکت کرکے خوشی محسوس کریں گے۔ بچوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ رہے گی ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یاباسط ؛72 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیےگا ۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

( Cancer Weekly Horoscope In Urdu )

برج سرطان

برج سرطان چوبیس مارچ سےلے کے تیس مارچ تک ہفتہ ابتدائی طور پر خوش خوراکی کر رہے ہیں۔رشتے داروں سے ملاقات متوقع ہےرشتے داروں سے مدد مل سکتی ہے ۔سسرال والوں کی جانب سےبھی بہتری کے امکانات نظر آتےہیں ۔سفر خوشگوار رہے گا۔ پرانےدوستوں سے اچانک رابطے کی بحالی رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ گرہن کی وجہ سے آپ کی بھاگ دوڑ ذرا زیادہ رہےگی۔ نیند نہ پوری ہونا آپ کی صحت کو بگاڑ سکتا ہے۔ بے چینی جو کہ ا ٓپ کی نیچر کا حصہ ہے وہ زیادہ غالب اور حاوی آتی ہوئی دکھائیدیتی ہے ۔بہن بھائیوں سے بھی تلخ کلامی ہونے کا اندیشہ، پڑوسیوں سےاختلافات بلاوجہ چلتے ہوئےدوسروں سے لڑائی جھگڑا کرنے کی کوشش کریں گے۔ تو تحمل مزاجی شائستگی بہت ضروری ہے۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر اس ہفتہ کا اختتام آپ کا وقت زیادہ خاندان کے ساتھ رہے گا، جو کہ بہتر اور خوشگوار ہوگا ۔ہفتہ کا آخر پر بہرحال ہو سکتا ہےکہ ڈاکٹر کے پاس کسی بڑے بزرگ کولے کر جانا پڑے ۔ گھرمیں پیدا ہونے والی کوئی بھی خرابی،ناچاقی، اختلافات، اس کوتحمل مزاجی سے سلجھانے کی کوشش کریں اور اپنے اندر مستقل مزاجی کو پیدا کرنا بھی ضروری ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا جلیل؛73دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

( Leo Weekly Horoscope In Urdu )

برج اسد

لیو افراد کیلئے 24سے 30مارچ ہفتہ ابتدائی طور پر حوصلہ مندی شخصیت میں تقویت بردباری میں اضافہ ، سحر انگیزی کا پیداہونا، دوسروں کے کام آنا، دوسروںسے مشاورت کر کے اپنے معاملات کولے کے چلنا یا کسی بھی کام کی ابتدا اس ہفتہ کے آغاز میں بہترثابت ہو سکتی ہے ۔ازدواجی زندگی کے معاملات میں بہتری کے امکانات رہیں گے۔ خریداری کرنے کا موقع ملے گا۔ لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ گرہن کی وجہ سے آپ کے لب ولہجے میں تلخی ہونا دوسروں کی د ل آزاری کر بیٹھنا ،الفاظ کا چناؤسمجھ کر کیجئے گا۔ اور پیسے کااستعمال بھی سوچ سمجھ کر کیجیے،رشتہ داروں سے سسرال والوں سے آپکے اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔وراثتی معاملات میں مسائلپیدا ہونے کا ا ندیشہ ہے۔ اس ہفتہ کااختتام ان خرابیوں کوتو ختم کرے گا۔ لیکن آپ کی مصروفیت کو بہت زیادہ بڑھا دے گا۔ جس کی وجہ سے آپ کی نیند متاثر ہوگی۔ آپ کا کھانے پینےکا شیڈول بھی خراب رہے گا۔ بزرگوں کے ساتھ چھوٹی چھوٹی بات پہ اختلافات ہو جانا، با ادب رہنےکی ضرورت ہے اور جلد بازی میں کیے گئےکام نقصان پیدا کر سکتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے یا حکیم78 ٹائم اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا ۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا بڑھتے ہیں۔

( Virgo Weekly Horoscope In Urdu )

برج سنبلہ

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے اخراجات میں کئی گناہ اضافہ کرے گا۔ آپ نےاگر کسی سے قرض لیا ہے البتہ قرض اتارنے کے لیے قدرت آپ کو موقع دے گی البتہ تنہائی کا شکار رہیںگے۔ دھوکہ دہی کا اندیشہ بھی پایا جاتا ہے۔ اور آپ کے ہی برج میں لگنے والا گرہن آپ کی صحت کے مسائل جیسا کہ سر کا بھاری ہونا،سر میں درد محسوس کرنا، جسم کندھوں کا بھاری پن، آنکھوں کی سوزش ، الرجی ہو سکتی ہے ۔ صدقہ خیرات آپ کو جی کھول کر دینے ہیںاور ویسے بھی مرکری آج کل حبوت یافتہ چل رہا ہے جس کیوجہ سے کاروباری معاملات ہوںشراکتی معاملات ہیں ازدواجی زندگی کے معاملات ہیں اس میں بھی اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ اوراگر آپ چاہتے ہیں ان تمام چیزوںسے نکلنا اور صبر و تحمل سے اپنےمعاملات کو لے کر چلنا چاہتے ہیںتو اپنی اہم چیزوں کو ویک اینڈپر رکھیے گا۔ ہفتہ کا آخر آپ کے لیےخوشگوار ہے بہتر ہے مالی طور پہ رشتہ داری کے معاملات سےدوستی کے معاملات کے حوالے سےاور دوسروں سے فائدہ لینے کےحوالے سے ہفتہ کا اختتام آپ کے لیے بہتررہے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا حسیب ؛80 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

( Libra Weekly Horoscope In Urdu )

برج میزان

برج میزان ا چوبیس سے تیس مارچ ہفتہ ابتدائی طور پر ا یک دیرینہ خواہش پوری ہو جانے سےخوشی محسوس کریں گے۔ بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ محبوب سےملاقات متوقع ہےآن لائن ٹریڈنگ سٹاک شیئرز میں دلچسپی رکھنےوالوں کے لیے منافع کا رجحان پایا جاتا ہے۔ کاروباری افراد کےلیے بھی منافع کا رجحان رہے گا۔دوستوں سے ملاقات یا کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔اس ہفتہ کادرمیانی حصہ آپ کے اخراجات میںاضافہ کرے گا ۔گرہن کی وجہ سے دھوکہ دہی کا اندیشہ بھی ہے۔ لین دین کے معاملات میںاحتیاط کریں ۔ملنے ملانے حالا ت میں بھی احتیاط کی ضرورت ہے۔ صحت پر بھی توجہ دیں ازدواجی زندگی میں جدائی کا خدشہ پایا جاتا ہے۔کوئی بہت پیارا آپ کو چھوڑ کر جاسکتا ہے، بہرحال ہفتہ کا اختتام آپ کاخوشگوار شفا یابی کہیں سے پیسے آسکتے ہیں ،ملنا ملانا بہترین رہےگا ۔خریداری شاپنگ کرنے کا موقع ملے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛یا بدی؛ ہو چھیاسی دفعہ اس کواول آخر 14 دفعہ درودپاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سبز رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

( Scorpio Weekly Horoscope In Urdu )

برج عقرب

سکارپیو 24سے30 مارچ یہہفتہ ابتدائی طور پر آپ کے کاروباری معاملات میں مصروفیت میں اضافہ، مستقل مزاجی میں اضافہ کسی اہم فرد شخصیت سے ملاقات ،گھریلو ذمہ داریاں احسن طریقے سےنبھاتے ہوئے گھر میں کسی تقریب کا اہتمام کرنے کا موقع بھی ملےگا۔ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ گرہن کی وجہ سے احتیاط لازم ہے،خواہشات پوری نہ ہونا آپ کے اندرمایوسی کو پیدا کر سکتی ہے ۔بہن بھائیوں سے اختلافات محبوب سےلڑائی جھگڑے کا اندیشہ ،بچوں کی صحت ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہےاور آپ بھی کسی چھوٹی موٹی بیماری کا شکار ہوتے ہوئے نظرآتے ہیں ۔اس ہفتہ کا اختتام بھی کچھ اتنا بہتر نہیں ہے جس کےاندر خرچہ بڑھ جانا کسی سے بات چیت کرنے کو دل نہ کرنا، امیگریشن بیرون ملک سفر کے حوالے سے تاخیرہو سکتی ہے۔ چیزوں میں سستی رہےگی اور آپ کے اپنے مزاج میں بھی سستی رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے تعلقات میں احتیاط کی ضرورت ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے؛ یا حلیم؛88 دفع اول آخر 14 دفعہ درودپاک ساتھ پڑھیے گا۔ سفید رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

( Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu )

برج قوس

یہہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی قسمت،آپ کا نصیب، آپ کا وقت، آپ کی کامیابی، آپ کا مقدر، یہ تمام چیزیں آپ کا ساتھ دیتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں۔ بیرون ملک روابط میں آسانی رہے گی. بیرون ملک جانے کے حوالے سے معاملات حتمی شکل اختیار کر سکتے ہیں۔اندرون ملک سفر خوشگوار رہے گا۔چھوٹا، مختصر کاروبار کرنے والوںکے لیے منافق کا رجحان رہے گا ۔بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار رہیں گے ۔ کی گئی محنت کا صلہ مل جائے گا۔لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ میں گرہن کی وجہ سے احتیاط کی ضرورت ہے ۔نوکری پیشہ افراد یا وہ لوگ جو کام کرتے ہیں آپ کو اپنے ساتھ چلنے والےافراد سے تعلقات کو بہتر رکھناہے چھوٹی چھوٹی بات پہ اختلافات دوران سفر بھی لڑائی جھگڑاحادثات کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔اور ترقی کی بجا ئے تنزلی کی طرف جاسکتے ہیں ۔تعریف سننے کو تو نہ ملے گی، لیکن تلخ جملے سننے کو مل سکتے ہیں تو تحمل مزاجی سے کام لیجئے گا۔ اس ہفتہ کا اختتام دوستوں سے ملاقات چہرے پہ خوشگواری کا تاثر ،دل کی بات کرنےکا موقع ملے گا۔ متوقع محبوب سےملاقات کاروباری افراد کے لیے بھی منافع کا رجحان پایا جاتا ہے اور ہفتے کا اختتام خوشگوار رہے گا۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا ملک؛ 90دفعہ اس کو اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔

( Capricorn Weekly Horoscope In Urdu )

برج جدی

کیپریکون کیلئے 24 سے30 مارچ یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کےلیے نا امیدی مایوسی لے کر آ رہاہے۔ رکاوٹیں لے کر آ رہا ہے، پھردرمیانی حصے میں گرہن ہے کاموںمیں سستی رہے گی بھاگ دوڑ کی ضرورت نہیں ہے ۔ہر چیز کو تحمل مزاجی سے کرنے کی ضرورت ہے۔ چیزیںآپ کے حق میں ہیں۔ اس کو مزیدبہتر کو بہترین کرنے کی کوشش مت کیجیے گا ورنہ اپنی ہی کسی غلطی کوتاہی کی وجہ سے آپ کا کوئی بہت بڑا نقصان ہو سکتا ہے۔ احتیاط لازم ہے۔ جرمانہ عائد ہو سکتا ہے مالی طور پرآپ کے اوپر بھی تعلقات کےحوالے سے بھی رشتہ داروں کے ساتھ بھی کچھ معاملات میں بحث و تکراردست و گریباں ہوتے ہوئے دکھائیدیتے ہیں، تو اس ہفتہ کے پہلےپانچ دن آپ کے لیے کوئی اتنےاچھے نہیں ہیں اس میں احتیاط کرنی ہے ۔ہفتہ کا اختتام آپ کے لیے صرف بہتر ہے جس میں بے روزگار افراداپنی قسمت آزمائی کر سکتے ہیں.پیسے آتے ہوئے دکھائی دیتےہیں گھر کے لیے کوئی مہنگی چیزخریدنے میں کامیاب رہیں گے۔ اورمستقل مزاجی آپ کی شخصیت کا حصہ رہے گی اور کسی اہم فرض شخصیت سےملاقات بھی متوقع اللہ تعالی کا ایک نام ہے یاعزیزو94دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیےگا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کاصدقہ ضرور نکالیے گا۔

( Aquarius Weekly Horoscope In Urdu )

برج دلو

ہفتہ ابتدائی طور پر ازدواجی زندگی کےمعاملات میں بہتری رہے گی ۔کہیں نہ کہیںسے پیسے آنا خریداری، شاپنگ، گھرسے باہر افطار، کھانا پینا ہوتاہوا بہرحال دکھائی دیتا ہے ۔ روحانیت کا عنصر بھی غالب رہے گا. گھروں کو لوٹتےہوئے دکھائی دیتے ہیں. بہرحال اس ہفتہ کا درمیانی حصہ گرہن کی وجہ سے نا امیدی، مایوسی، اخراجات میں اضافہ، لب و لہجے میں تلخی ،ر شتہ داروں سے اختلافات پیدا ہوںگے۔ نوکری پیشہ افراد اپنے اوپربوجھ محسوس کریں گے، گرمی کی شدت کو بھی محسوس کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اجنبی افراد سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔ وراثت کےمعاملات بھی آپ کے مخالف جاتےہوئے دکھائی دیتے ہیں، بہرحال اس ہفتہ کا اختتام آپ کےلیے بہتر جس میں مقدر نصیب کھلتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ حالات آپ کے لیے بہتر رہیں گے۔کامیابی آپ کا مقدر ہو گی ہفتہ کے آخر میں آپ کوئی بھی کام کرنا چاہیں آپ کے لیے آسانی رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے؛ یا عادل؛104دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالےرنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرورنکالیے گا۔

( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )

برج حوت

یہ پوراہفتہ ہی آپ کے لیے ابتدائی ہودرمیانی ہو آخر والا ہو بہت احتیاط کا ہے، صحت بھی ٹھیک نہیںہو گی اور قرضے کے معاملات بےچین کریں گے ۔ازدواجی زندگی میں ڈپریشن کی صورتحال رہے گی کہیں سے پیسے آنے کی بجائے الٹےجاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔خرچہ بے تحاشہ ہوگادوسروں کو سمجھانےمیں مسائل آئیں گے ۔ اس ہفتے میں کوئی بھی اہم کام مت کیجیے۔ یہ بڑا مبارک مہینہ ہے اسکے اندر اپنی عبادات کریں۔اپنے آپ کو اللہ کے سپردکیجیے، کیونکہ اس پورے ہفتہ میںدوران سفر حادثات بھی ہو سکتےہیں ،اختلافات بھی رہیں گے ۔تعلقات میں مسائل رہیں  گے۔ خرچہ بھی ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے گا ۔جس چیز کی جب ضرور ت ہوگی وہ چیز آپ کے سامنے نہیںآئے گی ۔عجیب سا جیسے ایک بند گلی میں ہم داخل ہوں گے۔ کہ بحث ومباحثہ یا تو بہت گفتگو کریں گے،یا بالکل خاموش رہیں گے کہ جہاںپہ بات کرنے کی ضرورت ہے وہاں پہ خاموش ہیں، اور جہاںضرورت نہیں ہےوہاں پہ آپ ہنگامہ کھڑا کرتےہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔تو اس ہفتہ کو بہت احتیاط سے گزاریے۔اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے ؛یا حق؛ 108 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کےساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں