دنیا کے زہریلے پھل، احتیاط کریں کہیں آپ نہ کھا لیں
جیسا کہ آپ جانتے ہیں اچھی صحت کے لیے ہمیشہ سے پھل کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ پھل کھانے سے ہمارےجسم کو ضروری اجزا ملتے ہیں اور ان کی وجہ سےہی ہمار ی صحت اچھی رہتی ہے۔جہاں ایک طرف پھل ہماری صحت کیلئے اچھے ہوتے ہیں وہاں کچھ پھل دکھنے میں توخوبصورت لگتے ہیں لیکن وہ ہماری صحت کے لیے خطرناک ثابت ہوتے ہیں ۔ اس دنیا میںکئی پھل ایسے ہیں جن میں زہریلے
مادے پائے جاتے ہیں جو اتنے خطرناک ہوتے ہیں کہ کئی بار جان بھی جا سکتی ہے۔
تو آئیےجانتے ہیں زہریلے پھلوں کے بارے میں !
Elderberries
ایلڈر بیریزکے پودے کا استعمال دوائیاں بنانے میں کیا جاتا ہے۔ اس پودے کے پھول سے لے کر پتیوں تک استعمال ہوتی ہیں۔ جو درد سے راحت دینے کا کام کرتے ہیں لیکن ایلڈر بیریزکو دیکھیں تو ان کے اندر (ٹاکسک)کیمیکل کا پایا جاتاہے جس کو کھانے سے انسان بیمار ہو جاتا ہے۔ یہ پھل باریک باریک دانوں کی طرح ہوتاہے اور دانے کالے رنگ کے ہوتے ہیں ۔اکثر لوگ اسے عام پھل سمجھ کر کھا جارے ہیں جس کی وجہ سے اس سے دور ہی رہنے کا کہا گیا ہے ۔
Football Fruit
ساؤتھ ایسٹ ایشیا میں پائے جانے والے اس پھل کو فٹبال فروٹ کے سے جانا جاتا ہے اس کے فریش پھلوں اور بیجوں میں( ہائیڈروزن سائنائیڈ نامک )زہر پایا جاتا ہے جو بہت ہی خطرناک ہوتا ہے۔ جس کی وجہ ہے کہ اس پھل کو دنیا کے سب سے زہریلے پھلوں میں سے ایک بھی مانا جاتا ہے۔ بھورے رنگ اس پھل کا سائز پندرہ سے تیس سینٹی میٹر کے برابر ہوتا ہے۔ جوبڑا ہونے پر کسی فٹ بال کی طرح نظر آتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس پھل کو فٹ بال فروٹ کا نام دیا گیا ہے۔ اس پھل سے نکلنے والے بیج بادام کی طرح نظر آتے ہیں ان پھلوں سے زہر کو نکالنے کے لیے انہیں بہتے پانی میں کئی دنوں تک بھگویا جاتا ہے ۔اس کے بعد ابالا جاتا ہے اگر ایسا کیے بنا ہی اسے کھا لیا جائے تو یہ سر درد کے ساتھ ہی نشہ اور کئی معاملوں میں موت کی وجہ بھی بن سکتا ہے۔
Button Push
بٹن بش نامہ یہ پھل دکھنے میں کافی خوبصورت ہوتا ہے ۔لیکن یہ پھل بھی زہریلا ہو تا ہے ۔ یہ پھل نارتھ امریکہ کے کئی الگ الگ علاقوں سے آسانی سے مل جاتا ہے اس پھل کے بارے میں بات کریں تو یہ پھل
سفید سے لے کر ہلکے گلابی رنگ کا ہوتا ہے اس کی خاصیت ہے کہ پھل کے ساتھ ہی اس کا پھول بھی موجود رہتا ہے جو اس کی خوبصورتی کو اور بھی بڑھا دیتا ہے لیکن اگر آپ اس کی خوبصورتی دیکھ کر اسے
کھانے کا دل کر ے تو ایسا نہ کریں کیونکہ یہ پھل اور پھول دونوں ہی بے حد زہریلے ہوتے ہیں۔اور کوئی انہیں کھا لیتا ہے تو اس کی طبیعت خراب ہو جاتی ہے ۔ دراصل ان بٹن بوش میں کیفل ایتھن نام کا ایک زہر پایا جاتا ہے۔یہ پھل نا صرف انسانوں بلکہ جانوروں کے لیے بھی خطرناک ہوتاہے۔
Asparagus Berries
اس پھل کے تو بہت سے فائدے ہیں ۔ میڈیکل کے شعبے میں کافی مشہور پھل ہے ، ایک طرف اس کا استعمال دوائی بنانے میں کیا جاتا ہے تو وہیں اس کے پھل کی زیادہ مقدار کو انسانوں کے لیے نقصان دہ مانا جاتا ہے۔ یہ پھل مٹر کے دانوں کی طرح دکھائی دیتے ہیں لیکن ان کا رنگ لال نظر آتاہے۔ خوبصورت ہونے کی وجہ سے ہر کوئی انہیں کھانے کی کوشش کرتاہے ، لیکن انasparagus بیریز میں toxic کیمیکل پایا جاتا ہے جو ہم انسانوں کے لیے بہت خطرناک ہوتا ہے اگر کوئی انسان یہ بیریز زیادہ مقدار میں کھا لیتا ہے تو اسے پیٹ درد سے لے کر الٹی اور دست جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Apricot
ایپریکاٹ/خوبانی
پیلے یا نارنگی رنگ کا ایپریکٹ یعنی خوبانی بے حد خوبصورت پھل ہے اس کا سائز آڑو کے پھل جیسا ہوتا ہے ۔ خوبانی ایک خوش ذائقہ پھلہے لیکن آپ حیران ہونگے اس پیارے سے پھل کو ہم آج کی ویڈیو میں کیوں ڈسکس کر رہے ہیں ۔ یہ پھل اندر سے بے حد ملائم اور رسیلا ہوتا ہے ۔ اس کا استعمال تازہ اور ڈرائی فروٹس کے طور پر بھی کیا جاتاہے۔ لیکن جہاں یہ پھل اتنا فائدہ مند ہوتا ہے تو وہیں اس کے اندرسے نکلنے والا اس کا بیج کسی کی بھی صحت خراب کر سکتاہے۔ دراصل خوبانی کے اندر کالے رنگ کا ایک بیج پایا جاتا ہے جس میں خطرناک کیمیکل پایا جاتا ہے ۔اکثر لوگ اس کا بیچ کچا بادام سمجھ کر استعمال کرتے ہیں لیکن اگر اس کا استعمال زیادہ کر لیا جائے تو یہ کسی کی بھی صحت خراب کر سکتا ہے۔ اس بیج کو بچوں کو دینے کے لیے منع کیا جاتا ہے۔ بھاری مقدار میں کھانے سے پیٹ میں جلن ،درد، سوجن یا قبض جیسی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
Wild Cucumber
یہ پھل شمالی امریکہ کے مختلف حصوں میں پایا جا تا ہے۔ دکھنے میں جتنا خوبصورت ہوتاہے۔ اس کی فطرت اتنی ہی خطرناک ہے۔دراصل اس چھوٹے سے پھل میں ایسے ایسے زہریلے مادے پائے جاتے ہیں جنہیںکھانے سے پیٹ درد ،دست اور جلن جیسی صورتحال پیدا ہو جاتی ہے۔ انسانوں کے لیے تو یہ پھل خطرناک ہوتا ہی ہے لیکن ساتھ ہی کتوں کے لیے بھی اسے کافی نقصان دہ مانا جاتا ہے۔ اس پھل کی بناوٹ کو دیکھا جائے تو لوگ اسے چھونے سے بھی ڈرتے ہیں کیونکہ اس کے اوپر کانٹے ہوتےہیں جو انسان یا جانور کو زخمی کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔ اس پھل کی لمبائی دو انچ تک ہوتی ہے۔
Paddy Mallon
تربوز کی طرح نظر آنے والا یہ پھل پیڈی ملن یاکوڑ تما کہلاتا ہے ۔ اگر آپ نے اسے چھوٹا تربوز سمجھ کر غلطی سے کھالیا تو یہ بڑا کام دکھا سکتاہے ،کیونکہ یہ بہت کڑوا ہوتا ہے۔ تو آپ ان سے دور ہی رہیے۔دراصل تربوز کے اندر کا رنگ تو لال ہوتا ہے اور کھانے میں میٹھا اور خوش ذائقہ ہوتا ہے ۔لیکن پیڈی ملن کے اندر کا رنگ لال کی بجائے سفید ہوتا ہے۔ یہ افریقہ کے علاقوں میں کافی مقدار میں پایا جاتا ہے ۔ یہ پھل نا صرف انسانوں بلکہ جانوروں کےلیے بھی خطر ناک ہوتا ہے۔ دراصل اس پھل میں( کیوکر ،بیٹاسن) پایا جاتا ہے۔ جسےکھانے پر انسانوں کو پیٹ درد اور الٹی جیسی کیفیت کا سامنا کرناپڑ جاتا ہے۔ بعض اوقات یہ جگر کیلئے بھی انتہائی نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
Rosary Pea
ایس پیرا گس بیریزکی طرح دکھنے میں یہ پھل بہت خوبصورت اور خوش ذائقہ لگتا ہے لیکن حقیقت میں یہ پھل بھی زہریلا ہوتا ہے اور کسی کی بھی صحت خراب کر سکتا ہے۔ عام طور پر لال اور کالے رنگ میں نظر آنے والایہ پھل بہت ہی toxic ہوتا ہے۔ یہ انسانوں کوتو نقصان پہنچاتا ہی ساتھ ہی کچھ جانوروںجیسے بلیوں، کتوں اور گھوڑوں کےلیے بھی بے حد خطرناک ثابت ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس خوبصورت پھل سے ہمیشہ دور رہنے کا کہا جاتا ہے ۔ یہ پھل پیڑ پر پھلیوں کے اندر موجود ہوتا ہے جیسے ہی پھلیاں پک جاتی ہیں تو یہ اس سے باہر نکلنے لگ جاتے ہیں ۔ اس کو کھانے والے کو الٹی، متلی کی شکایت ہونا شروع ہو جاتی ہے۔