آج کی تاریخ

میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-میرا قائد عمران خان فوجی آپریشن کیخلاف تھا، ہم بھی اس کے خلاف ہیں،نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-ایران کا غزہ امن کانفرنس میں شرکت سے انکار، "اپنے عوام پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے"، ایرانی وزیرِ خارجہ-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-سپر ٹیکس کیس کی سماعت میں ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ تبادلہ خیال-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، کے ایس ای-100 انڈیکس 4 ہزار پوائنٹس گر گیا-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ-نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی: غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائی کا اشارہ

تازہ ترین

میٹا ایپلیکیشنز کی بندش سے مارک زکر برگ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟

میٹا ایپلیکیشنز کی بندش سے مارک زکر برگ کو کتنا نقصان اٹھانا پڑا؟

سوشل میڈیا ایپلیکیشنز فیس بک، میسنجر اور انسٹاگرام کی حالیہ بندش کی وجہ سے مارک زکربرگ کو کتنے ارب ڈالرز کا نقصان ہوا تمام تفصیلات سامنے آگئیں ۔منگل والے دن موبائل ایپلیکیشنز اچانک بند ہوگئیں تھیں ۔صارفین کے مطابق فیس بک اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہوئے اور دوبارہ پاس ورڈ لگانے پر پاس ورڈ کو غلط قرار دیا۔ اور میٹا کے تمام اکاؤنٹ خود بخود لاگ آئوٹ ہوگئے تھے۔تقریباً ایک گھنٹے سے زائد سروسز بند ہونے کے بعد بحال ہوئیں ۔ان تمام ایپلیکیشنز کی بندش کی وجہ سے میٹا کمپنی کو ایک دن میں تقریباً 3 ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔ زکربرگ کی کل مالیت ایک دن میں 2 اعشاریہ79 ارب ڈالر کم ہو کر 176 ارب ڈالرز ہوگئی تھی ۔اس کے علاوہ عالمی طور پر بندش کے بعد میٹا کے حصص میں 1اعشاریہ6 فیصد کمی واقع ہوئی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں