Post Views: 100
بارشوں کے دوران اپنی فصلات خصوصاًگندم کی دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دیں۔گندم کے کاشتکار بارشوں کے دوران فصل کو پانی لگانے سے گریز کریں۔گندم کے کاشتکار اپنی فصل کو باقاعدگی کا معائنہ کریں اور کیڑوں و بیماریوں کے حملہ کی صورت میں محکمہ زراعت کے مقامی زرعی ماہرین سے رابطہ کریں۔ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کماد کی بوائی موسم سازگار ہونے پر کریں۔کماد کی کٹائی کے عمل کو بارشوں کے دوران عارضی طور پر روک دیں۔اس کے علاوہ سبزیوں کے کاشتکار موسم گرما کی سبزیات کی کاشت کیلئے موسمی صورتحال کو مدِ نظر رکھیں۔کاشتکار محکمہ موسمیات کی موسم کے بارے پیش گوئی سے مسلسل آگاہ رہیں اور اپنے تمام کاشتی اُمور اس کے مطابق ترتیب دیں۔