بارہ بروج کے سال 2024 میں 12 مہینے کیسے گزریں گے ؟مہینوں کےحساب سے برج ثور کیلئے سا ل 2024 کیسا ہو گا؟
برج ثورکیلئے جنوری کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
جنوری 2024 میں ملازمت ،کاروبار ، کےحوالے سے خوشخبریاں مل سکتی ہیں، کیونکہ اس وقت مرکری اور یورینس کی اچھی پوزیشن ہوگی ۔زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہو سکتے ہیں جن سے آپ کو خوشی ملے گی ۔آپ کی عزت و وقار میںاضافہ ہو سکتا ہے۔ آپ کی آمدنی میں اضافہ ہو سکتا ہے۔اخراجات اپنی جگہ برقرار رہیں گے۔ البتہ 19 تاریخ سے تھوڑا سا آپ نےمالی معاملات میں احتیاط کرنی ہے۔ خد ا نخو ا ستہ کوئی غلط فیصلہ نہ کر بیٹھیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ صحت کا خیال رکھنا ہے ۔خاص طور گردوں کے حوالے سے اگر کسی مرض کاشکار ہیں تو کافی احتیاط درکار ہوگی ۔
برج ثورکیلئے فروری کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
فروری 2024میں آپ کی کچھ کوششیں ضائع ہوسکتی ہیں یا اپنے کاموں کو نپٹانے کیلئے کچھ زیادہ کوشش کرنی پڑے گی ۔جولوگ آپ سے حسدکرتے ہیں وہ تھوڑا سا تنگ کرنے کی کوشش کر سکتے ہیں ۔مگر اللہ کرم کرنے والا ہے۔کچھ مذہبی کاموں کی طرف آپ کارجحان بڑھے گا جس سے آپ کو خوشی بھی حاصل ہو گی اور آپ فلاح و بہبود کا کام یاآپ کسی کی مدد کا سوچ سکتے ہیں۔اس کے علاوہ یہ مہینہ آپ کی زندگی میں کوئی ایسی تبدیلی لا سکتا ہے جو کہ زندگی کو کسی نئے ڈھنگ پہ ڈال دے۔
برج ثورکیلئے مارچ کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
سال 2024 کے تیسرے مہینے یعنی مارچ میں آمدنی میں اضافہ ہونے کاامکان بنے گا ۔کچھ اخراجات میںبھی تھوڑا سا اضافہ ہو گا۔ مگر اپنے غصے کو کنٹرول کرنا ہے۔ اگر آپ نے غصہ دکھایا تو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ آپ اپنےکاموں میں اتنے مصروف ہو رہے ہوں گے تو اس کی وجہ سے تھوڑاسا نیند میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ یا آپ تھکاوٹ کا شکار ہو سکتےہیں ۔
برج ثورکیلئے اپریل کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
اپریل 2024 میں آپ کو اچانک کوئی مالی طور پر فائدہ ہو سکتا ہے،اچانک پیسہ ملنے کا امکان بن سکتا ہے اور اخراجات اپنی جگہ رہینگے ۔آپ اچانک کسی گاڑی کی ڈیل کر سکتے ہیں جس سے آپ کو فائدہ ہوگا ۔اور اگر آپ کے پاس گاڑ ی نہیں ہے اور آپ خریدنا چاہ رہےتھے ہو سکتا ہے اس مہینے میںاللہ تعالی کے حکم سے آپ کو اس کا حصول ہو جائے ۔ تفریح ،سیر سیر وسیاحت کی طرف رجحان بڑھے گا ۔اخراجات اپنی جگہ ہوتے رہیں گے۔ اندرونی طور پر اچھا محسوس کریںگے۔
برج ثورکیلئے مئی کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
مئی 2024میں آپ کی انکم میں اضافہ ہوگاہو سکتا ہے خواہ آپ کاروبار کررہے ہیں یا ملازمت دونوں میں فائدہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ آپ کا مذہبی،فلاح و بہبود کے کاموں کی طرف رجحان بڑھے گا ،لوگوں کی مددکرنے کا جذبہ پیدا ہو گا۔ آپ کو اپنےبچوں کے حوالے سے کو ئی پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔ یا آپ کو اپنے گھر کےکسی فرد کے حوالے سے کوئی مسلہ درپیش آ سکتا ہے۔ کسی مالی اور لین دین کے حوالے سے بھروسہ نہ کیجیے گا اور نہ ہی کسی کو قرض دیجئےگا ۔ البتہ بھائی، بہنوں کے ساتھ آپ کےتعلقات اچانک اچھے ہو سکتےہیں ۔
برج ثورکیلئے جون کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
جون 2024 میں کچھ اٹکے ہوئے کام اچانک ہو سکتےہیں ،مالی فائدہ بھی ہو سکتا ہےاور روحانی سفر کر سکتےہیں یا کوئی ایسا سفر جسے شروع کرنے میں کافی عرصے سے انتظار کر رہے تھے ۔ ا س مہینے میں کوئی کتنی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کر لے لیکن چیزیں چلتی رہیں گی اورآپ کو فوائد ملتے رہیں گے۔
برج ثورکیلئے جولائی کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
جولائی2024 کےمہینے میں آپ کو اپنے گھریلو تعلقات میں کوئی پریشانی لاحق ہوسکتی ہے ۔ جسم میں تکلیف ،کوئی پرانی بیماری کا دوبارہ شروع ہو جانا یاکوئی چوٹ لگ سکتی ہے ۔ کبھی کبھی آپ سوچیں گے کہ میں نے کسی کےساتھ تو اچھائی کی تھی اور وہ پلٹ کے یہ کر رہا ہے، مطلب آپ کسی سے مایوس یا ناامید ہوسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ انکم میں تھوڑے سے مسائل رہینگے آمدنی میں کمی ہو سکتی ہے ۔ اگر آپ مائیگرین کے مریض ہیں تو اپنی صحت کا خیال رکھناہے اور باقی اللہ تعالی کی ذات کرم کرنے والی ہے۔
برج ثورکیلئے اگست کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
اگست2024میں آپ کو صحت کابہت خیال رکھنا ہے ،اگر آپ ہارٹ کے مریض ہیں یا آپ کو شوگر ہے تو خیال رکھیے گا۔ اگست کے مہینے میں آپ کے کام لٹکتے ہو ئے نظر آتے ہیں یا کوئی خوامخواہ کا تنازع پیدا کرنے کی ضرورت نہیں ہے ۔ اپنا غصہ کنٹرول میں رکھیے گا۔ اگر آپ باہر جا رہے ہیںیا شاپنگ کرنے جا رہے ہیںتو اپنی قیمتی اشیاء کی حفاظت کیجئے گا ۔ اگر اللہ نے چاہا تو اچانک مالی فائدہ بھی مل سکتاہے ۔اپنے بچوں کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔
برج ثورکیلئے ستمبر کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
ستمبر 2024کامہینہ آپ کو کچھ غلط قسم کے لوگ مل سکتے ہیں ،جوآپ کو غلط مشور ے بھی دے سکتے ہیں ۔ اپنی صحت کاخیال رکھنا ہے ۔کسی ایڈ وینچر یا کھیل کود والے کام ہاتھ نہ ڈالیے گا ورنہ جسم کے کسی حصے پہ کوئی تکلیف ،کٹ لگنے کا امکان ہے۔خرچے بڑھتے ہوئے نظر آئیں گے اورتھوڑا سا اولاد کے حوالے سے انکی تعلیم کے حوالے سے پریشانی ہوسکتی ہے۔لیکن صحت کے حوالے سے 15 ستمبر کےبعد چیزیں بہتر ہونے لگیں گی۔ اور مالی فائد ہ بھی ہوسکتا ہے۔
برج ثورکیلئے اکتوبر کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
اکتوبر 2024کا جو مہینہ کافی کاموں میں اپنی جاب میں دلچسپی بڑھائے گا جس کے بعد مصروفیت بڑھے گی ۔ آمدنی اور اخراجات میں فرق ختم ہونے کا امکان ہے ۔مگرکوئی جسمانی تکلیف آپ کوتنگ کر سکتی ہے۔ گھر یا نوکری کی تبدیلی کا بھی امکا ن بن سکتا ہے۔ سوشل میڈیا یا ، کہیں پر کسی ایسی محفل میں جومذہب کے لحاظ سے معیوب سمجھی جاتی ہیں ان سے تھوڑا سا دوررہیے گا ورنہ یہاں سکینڈل یابلیک میلنگ کے امکانات بن سکتےہیں ۔
برج ثورکیلئے نومبر کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
نومبر 2024 میں ایسا محسوس ہوگا کہ کام اب ہوگیا یا تب ہو گا ،مگر اچانک اس میں کوئی نہ کوئی رکاوٹ رہے گی۔ تھوڑا سا آپ کواپنی شریک حیات اوراپنے بچوں کے حوالے سے بھی پریشانی ہو سکتی ہے اور کو ئی ماضی کی ایسی غلطی جس کا آپ نےسوچا بھی نہ ہو اچانک وہ اٹھ کے آسکتی ہے۔ مگر مالی لحاظ سے آپ کواللہ کے کرم سے مدد ملتی رہے گی، اور چیزوں میں اضا فہ ہونے کا امکان بنے گا، اور گھریلومعاملات میں بہتری ہو سکتی ہے ۔
برج ثورکیلئے دسمبر کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
دسمبر 2024 میں آپ کے رکے ہوئے کام اچانک ہونا شروع ہو جائیں گے اور ان میں بہتر ی بھی محسوس ہو گی۔ اپنےگھر کے حوالے سے خوشیاں مل سکتی ہیں ،اولاد سے خوشیاں مل سکتی ہیں ۔گھر میں comfort کی چیز وں کو خریدنے کا یا کوئی آرائش وزبائش کی چیزیں خریدنے کا امکان بن سکتا ہے۔ اس کے علاوہ ایک چیزکا خیال رکھیے گا۔ چاہے عورت ہو یا مرد بعض دفعہ انسان کو وہ بیماریاں جو ظاہر نہیں ہوتیں مگر اندر سےتکلیف دے رہی ہوتی ہیں اور ان کاتعلق جو ہے وہ جنسی معاملات سےہوتا ہے اس کا ذرا خیال رکھیے گا۔اور یہ بھی خیال رکھیے گا کہ کوئی اچانک دھوکہ نہ دےجائے۔اگر آپ روحانی سفر یا غیر ملکی سفر کرنے کے خواہش مندہیں تو اس حوالے آپ کو انشاء اللہ تعالی فائدہ ہو سکتا ہے۔