آج کی تاریخ

Benifits of Talbina talbina ka faiady

تلبینہ کھانا سنت بھی اورطاقت بھی، کڑاکے کی سردیوں میں بہترین غذا بنانے کا مکمل طریقہ

تلبینہ جو کا دلیہ ہے اور تلبینہ کھاناسنت نبوی ہے حضرت اماں عائشہ فرماتی ہیں کہ جب بھی ہمارے گھرمیں کوئی مسئلہ ہوتا کوئی بیمار ہوتا تو تلبینہ پکایا جاتا تھا۔ تلبینہ کھانا سنت رسول ہے۔
آئیے اب جانتے ہیں کہ تلبینہ کا کیافائدہ ہے؟ اور یہ کن لوگوں کوکھانا چاہیے اس کے ساتھ ساتھ یہ جا نیں گے کہ کس قسم کی بیماریوںکے لیے فائدہ مند ہے ۔ بچوں ،مردوں، بوڑھوں ،خواتین اور حاملہ خواتین کےلیے اس کیکیا ہدایت ہے۔

سب سے پہلے مختصر سا تعارف جان لیتے ہیں ۔ تلبینہ ہمارے جسم کو مضبوط بناتا ہے،ہماری ہڈیوں کو مضبوط کرتا ہے، اسمیں کیلشیم کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے وہ لوگ جو بیماری سے اٹھے ہیں اور کمزوری محسوس کر رہے ہیں اور جلد اپنی طاقت معمول پر لانا چاہتے ہیں تو ان کے لیے بہت کمال چیز ہے ۔وہ خواتین جو نسوانی حسن کی کمی کا شکار ہیں ان کےلیے بہت مفید ہے۔ جن نوجوانوں کے گال اندر کو دھنسے ہوئےہیں ان کےلیے بہت اکسیر ہے۔ وہ مرد اور خواتین جن کی آنکھوں کے نیچے ہلکے پڑ گئے ہیںچہرے بے رونق ہو گئے ہیں ،ان کےلیے یہ کمال چیز ہے ۔اگر آپ جم کرتے ہیں تو آپ کے مسلز کیلئے بہت اچھا ہے۔ جو معدے کی کمزوری کا شکار ہیں اس کے لیےبھی یہ بہت اچھا ہے ۔اگر خدا نخواستہ بے اولادی کا شکار ہیں تو ان کیلئے بھی نہایت مفید ہے ۔اگرسنت سمجھ کر کھائیں گے تو اس کی افادیت اور زیادہ بڑھ جائےگی۔
تلبینہ بنانے کا طریقہ
حسب ضرورت جو کادلیہ لے لیکر پانی میںدو گھنٹے پکانا ہے۔
80 فیصد تک نرم ہو نے کی صورت میں دودھ شامل کریں۔
پانچ کھجوریں لیں ،ان کی گٹھلیاں نکا ل کر چھوٹا چھوٹا کاٹ کر اس میںڈال دیں ۔
گیارہ بادام کی گریاں میں پہلے بھگو کے رکھ دیں ان کو چھیلیں اور اس میں ڈال دیں
تقریباًسات دانے پستے اور اخروٹ دو عدد ڈال دیں۔
کشمش کے 14 دانے ڈالنےہیں ۔
تمام اشیا ڈال کر اس حد تک پکانا ہے کہ یہ سب یکجان ہو جائے ۔کھجور بھی اندرگھل جائے یہ جو آپ نے خشک پھل ڈالے ہیں یہ بھی اندر مکس ہوجائیں۔ پھر آپ نے اتارکے ٹھنڈا کرتے ہوئے ایک چمچ شہدڈال لیں ۔اگر اصل شہد نہ ملے تو پھیکا بھی کھا سکتے ہیں، لیکن بالکل پھیکا بھی نہیں ہوگا اس کشمش میٹھاس ڈال دے گی۔ یہ شاندار تلبینہ صبح خالی پیٹ کھانا ہے یہ آپکا ایسا کمال ناشتہ ہو گا جو کہ ہر قسم کی مقوایات سے بھرپورناشتہ ہو گا ، بچے ،بوڑھے، بزرگ،حاملہ خواتین سب کھائیں۔
اگر کوئی شخص بے اولادی کا شکار ہے تو اسی تلبینہ میں میں آدھا چمچ سفیدموصلی ڈال دیں اور اس کو صبح کھا لیں ایک مہینےکے بعد آپ کو شاندار نتائج ملیں گے ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں