بدنام زمانہ رانا سجاد حسین عرف رانا چھادا قبضہ مافیا کا سرغنہ ، ڈاکوئوں کا سہولت کار، بھتہ خوری میں ملوث،درجن سے زائدایف آئی آرز
چپڑاسی بھرتی ہونےوالارانا چھادادونمبردھندوں سے اربوں پتی بن گیا، گھر اوربینکوں میں مختلف ناموں سےلاکرز،خفیہ خانوں میں جعلی وغیرملکی کرنسی،سوناسٹاک
خفیہ رپورٹ میں انکشاف کرنےوالےاہلکارکاتبادلہ،دوسرے سے ڈیل،راناسجادنےاپنےمالک ماسٹرجمال کے مرنےپرتمام قسطوں کے پلاٹ بیچ کھائے
رانامحمودنے راناسجادعرف چھادےپرہاتھ رکھا،فائدہ اٹھاکراسےبھی دھوکا، گیلانی کے بیٹے کی انتخابی مہم پر بے دریغ رقم خرچ،پولیس اب بھی سہولت کار
ملتان( سپیشل رپورٹر) شرافت کی سیاست کے علمبردار سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی کوششوں سے صوبائی اسمبلی کے حلقے پی پی 218 کا ٹکٹ بدنام زمانہ قبضہ مافیا کے سرغنہ ، ڈاکوئوں کے سہولت کار، بھتہ خوروں اور ناجائز قبضے کے درجنوں واقعات میں ملوث رانا سجاد حسین عرف رانا چھادا کو گفٹ کرادیا۔ بدنام زمانہ غنڈہ اب عوامی نمائندگی کرے گا۔ رانا نور الحسن مرحوم کے ماسٹر محمد جمال کے دفتر میں چپڑاسی کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز کرنے والا رانا چھادا آج اربوں پتی بن چکا ہے اور ملتان میں تعینات ایک حکومتی خفیہ ادارہ کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ رانا چھادا کے گھر اربوں روپے غیر قانونی کرنسی کی شکل میں خفیہ خانوں میں موجود ہیں اور اس نے مختلف ناموں پر اکائونٹ کھلوا کر بڑے بڑے سائز کے لاکرز لے رکھے ہیں جہاں دو نمبر جعلی کرنسی ، ڈالر ، پائونڈز اور کویتی دینار کے علاوہ سونا سٹاک کررکھا ہے۔ اس نے لاکرز کے اندر چھوٹے چھوٹے آہنی سیف بنواکر سونے اور ڈالروں سے بھر رکھے ہیں۔ اس مصدقہ رپورٹ کو دن رات کئی ہفتے لگا کر تیار کرنے والا اہلکار ٹرانسفر ہوگیا تو ملتان میں تعینات ایک آفیسر کی رانا چھادے سے ڈیل ہوگئی اور اس ڈیل کے نتیجے میں رانا چھادا مکمل طور پر ڈھیل حاصل کرگیا۔ محمد جمال کا چپڑاسی رانا چھادا بعد میں محمدجمال کے مرنے کے بعد اس کے فروخت کردہ تمام قسطوں والے پلاٹ کھا گیا اور اس کے ڈسے ہوئے آج بھی دھکے کھا رہے ہیں ۔رانا نور الحسن کے بیٹے رانا محمود الحسن نے اس پر ہاتھ رکھ لیا تھا اور اس نے رانا محمود الحسن کا نام ہر جگہ اور ہر ادارے میں فروخت کیا۔ اس دوران رانا سجاد حسین عرف رانا چھادا نے ایک عورت کو استعمال کرتے ہوئے ایک ٹرانسپورٹر کو بلیک میل بھی کیا اور جنرل بس سٹینڈ
کے علاقے میں قبضہ کرکے ایک ویگن سٹینڈ میں شراکت داری کرلی۔ رانا محمود الحسن کو لوٹ کر اس نے سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بیٹے کی انتخابی مہم پر بے دریغ رقم خرچ کی اور غنڈہ عناصر کی مکمل سرپرستی کرنا شروع کردی۔ رانا چھادے کے خلاف درجن سے زائدایف آئی آرز درج ہیں مگر اب پولیس بھی اس کی سہولت کاری کررہی ہے۔