آج کی تاریخ

weekly horoscope in urdu

آپ کا ہفتہ 07 سے 13 جنوری تک کیسا رہے گا ؟

Here you can know about your Daily, Weekly and Monthly Horoscope. Know Complete details of your horoscope, daily tasks, predictions and make your planning. You can know what your zodiac sign according to your name. You can even get additional information like compatible star signs, suitable profession, color and personality analysis.

Aries weekly horoscope In Urdu

برج حمل


سات جنوری سےلے کر13 جنوری تک آپکے حالات میں کافی تبدیلی آرہی ہے ۔ اس ہفتے میں  آپ کافی سوچ بچار کریں گے۔ آپ یہ سوچیں گے کہ اپنے خوابوںکو کس طرح عملی جامہ پہنا ئیں،جو کہ ایک اچھی بات ہے۔ آ پ اپنے مستقبل کے بارے میں بھی کافی زیادہ سوچیں گے مطلب اپنی ریٹائر منٹ کے بعد کی مالی حالت کے بارے میں ! کہ زندگی کیسے پرسکون گزاری جائے گی ۔ آپ کی مالی صورتحال بھی بہتر ہونے والی ہے ۔ آپ کوکوئی انعام مل سکتا ہے یا کوئی بونس ملنے والا ہے۔اس کے علاوہ ساری صورتحال بہتری کی طرف جارہی ہے ۔11 جنوری کو آپ بڑےجوش و خروش کے ساتھ کوئی نیا کام شروع کرنے والے ہیں۔ آپ کارولنگ پلانٹ مریخ ہے اور ایسے لوگ جب جوش میں آتے ہیں تو بڑے فیصلے کرتے ہیں اور کامیاب ہوتے ہیں ۔لیکن احتیاط کو ملحوظ خاطر رکھیں ۔ آپ اپنی زندگی کو بہتربنانے کی کوشش کریں اور اس سا ل بغیر سوچے سمجھے جمپ نہ لگایا کریں۔

Taurus Weekly Horoscope in Urdu

برج ثور

برج ثور یا ٹارس والے افراد کیلئے اس ہفتے عطارد اور نیپچون کی ایک نظر بنی ہوئی ہے ۔یہ نظر بننے سے آپ اپنےتمام منصوبوں کے بارے میں سوچیں گے کہ ان کو کیسے مکمل کیا جائے اور ان میں پیدا ہونے والے مسائل سے کیسے نپٹا جائے ، بس پھر دیر کس بات کی اس کنڈیشن کا فائدہ اٹھائیں کیونکہ آپ کےپاس توانائی بھی موجود ہے، ذہنی طور پر بھی تیار ہیں ۔آپ نے جو منصوبے بنائےہوئے ہیں اللہ کا نام لے کر آگے بڑھیں ۔اوراس کے علاوہ نو جنوری کو سورج اور یو رینس کی ایک بہت اچھی نظر لگی ہوئی ہے۔ جس سے آپ محسوس کریں گے کہ میری زندگی میں تبدیلی کا وقت آگیا ہے ، اللہ تعالی آپ کے لیےیہ بہتر تبدیلی لائے۔ آ پ زندگی میں ذاتی طور پر اب آئندہ آپ کا موڈ بدلنے والا ہے۔ آپ ا پنا رکھ رکھائو کا بڑا خیال رکھیںگے، سماجی زندگی میں بھی اپنے آپ کو اچھی طرح رکھ رکھاؤ کےساتھ زندگی گزارتے نظرآتے ہیں۔ جس سے ذہنی سرگرمیوں اضافہ ہو جائے گا ۔اور اس طرح آپ کی کاروباری طور پر بہت زیادہ مصروفیت نظر آرہی ہے۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu برج جوزہ

آپ کو اگلے 5،6 ہفتوں میں اپنے آپ کو مالی طور پر کنٹرول کرنا ہوگا، اخراجات سے ہر صورت بچناہوگا۔ اور ویسے بھی آپ فضو ل خرچی کا شکار ہو چکےہیں ۔ اچھی بات یہ ہے کہ آپ کو بہت اچھے پیغامات آ رہے ہیں وہ غور سے سنیں۔ جوزی حضرات آپ رومانوی معاملات میں بڑے خوش ہو رہے ہیںکہ میرا جیون ساتھی سنجیدہ ہوچکا ہے ۔ آپ اس چکرمیں نہ آئیں۔ باقی رومانوی طور پر آپ خود بھی پرکھنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ سب کچھ حقیقت کے برعکس ہے ۔اس کے علاوہ باقی معاملات میں اللہ تعالی کیطرف سے آپ کو بڑی مدد مدد مل رہی ہے۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu

برج سرطان

اس ہفتے آپکو ورزش کرنے ، صحت کو بحال کرنے اور یوگا سیکھنے کے بہت زیادہ خیالات آئیں گے۔آپ محسوس کریں گے کہ ورزش میرےلیے بہت ضروری ہے۔ نو جنوری کو سورج اور یو رینس کی اچھی نظر لگ رہی ہے۔ آپ کی ایک ایسے شخص سے ملاقات ہو رہی ہے جو آہستہ آہستہ آپ کا بہت بڑادوست بن جائے گا۔ اور اس شخص کی حیثیت بہت واضح ہو جائے گی۔ آپ17جنوری سے کسی نئی چیز کا آغازکرتے نظر آتے ہیں۔ 4 جنوری سے آپ کے ساتویں خانے یعنی ازدواجی زندگی کے خانے میں مریخ آ گیا ہے۔ آپ ویسے ہی بڑےحساس ہیں ۔اب آپ کوازدواجی زندگی میں نہایت احتیاط سے کام لینا ہوگا۔ آپ ویسے ہی ہروقت وہم اور چڑچڑا پن اوراختلافات کا شکار ہوتے رہتے ہیں،لیکن ان دنوں اب زیادہ خطرہ ہے۔ اگر آپ ازدواجی زندگی میں سکون چاہتےہیں تو اختلافات سے بچیں ۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu

برج اسد

لیو آپ کے لئے بہت دلچسپ مواقع آ رہے ہیں۔ مالی صورتحال بھی بہتر ہو رہی ہے، جو کچھ آپ چاہتے ہیں ا سے حاصل کرنے کے لیے آ پ کی کوشش زیادہ رہےگی۔اور کچھ کام ا یسے ہیں جنہیں دوبارہ کرنا پڑ سکتا ہے تو اسکے لیے بھی تیار رہیے ۔ آپ کی ایک ایسے شخص سے ملاقات ہو رہی ہے جس سے آپ بہت زیادہ متاثر ہوں گے۔ ان کی ذہنی خوبیوں کی وجہ سے کہ آپ کھینچے چلے جائیں گے ۔اور عین ممکن ہے رومانس بھی شروع ہوجائے ۔ آپ کی کچھ عادتیں جو آپ کےترقی میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔ ان میں سے ایک عادت فضول خرچی بھی ہے اس سے بچ کے رہیں تو اچھا ہوگا ۔ اس ہفتے اچھاٹائم آرہا ہے اگر آپ ارادہ کریں اور فضول خرچی کی عادت سے جان چھڑانا چاہیں تو آپ کے لیے آسان اور مفید رہے گا۔4 جنوری کو مریخ آپ کے چھٹے خانے میں آگیاہے چھٹے خانے میں مریخ کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ کام بہت زیادہ کر نا پڑتا ہے، مصروفیت بہت زیادہ ہو جاتی ہے تو آپ آنے والے پانچ چھ ہفتے میں بہت زیادہ کام کرتےنظر آتے ہیں ۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu

برج سنبلہ

برج سنبلہ یعنی ورگو حضرت آپ بڑ ی تیز دماغی سے کام لے رہے ہیں۔لوگوں کو سمجھنے کی کوشش کر رہےہیں۔ ایسا نظر آتا ہے کہ اس ہفتے آپ کو کوئی ایسی خوبی حاصل کر لیں گے کہ نفسیاتی طور پر آپ ہر آدمی کو دیکھتے ہی سمجھ جائیں گے۔ آپ کے پاس بہت لوگ آ رہے ہیں ، کام کرنےکا دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ جو بھی کام کر رہے ہیں اس سلسلےمیں آپ کو دوسروں کو سمجھنا بہت ضروری ہے ۔ اس ہفتے آپ کو لوگوں کی شناخت میں آسانی رہے گی ۔اور اس کے مطابق ان سےمعاملات طے کریں گے ۔ اس کے علاوہ ایسا لگے گا کہ آپ سراغ رساں بنے ہوئےہیں ۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu

برج میزان

میزانی ا فراد کو بڑے فوائد حاصل ہونےوالے ہیں ۔اس ہفتے آپ کو اتنے فوائد حاصل ہوں گے کہ آپ کو خوشگوار حیر ت ہوگی ۔اس کے علاوہ آپ کا کوئی اہم دستاویز ہے گم ہے جواس حد تک آپ کےسر پر سوار ہے کہ وہ کہیں سےڈھونڈ یں،وہ بہت ضروری ہے ۔اس ہفتے میں نظر آتا ہےکہ آپ اس سلسلے میں بڑے سرگرداںہیں۔اگر وہ کاغذ کا ٹکرا ہے تو اس ٹکڑے کاماضی کے ساتھ کوئی تعلق ہے۔ گھریلو طور پر بھی آپ بڑی دلچسپی لے رہے ہیں ۔مہمانوں کی آمد بھی متوقع ہے جس کی وجہ سے آپ گھر کی تزین و آرائش میں مصروف ہیں  ۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu

برج عقرب

سکارپین آپ بہت ہی اونچے رابطے ہو رہے ہیں ۔ آپ کو تحریر و تقریر میں بھی کافی کامیابی ملنے والی ہے ۔اور بڑے لوگوں سے تعلقات بن رہے ہیں جس سے آپ کی زندگی میں اچھے حالا ت پیدا ہو جا ئیں گے۔8 جنوری کوآپ مالی معاملات میں بڑی دلچسپی لیتے نظر آتے ہیں اپنے مالی معاملات پر غور کریں گے سوچیں گےکہ میرے پاس کیا کیا وسائل ہیں۔لیکن آپ کو بہت جلد اندازہ ہو جائے گا کہ آ پ نے تو فضلو خرچ کر کے اپنا کباڑہ کر لیا ہے ۔ آپ سوچیںمالی معاملات پر غور کریں کہ آپکی کیا حالت ہے تاکہ اس کا کوئی تدارک کر سکیں ۔ اس ہفتے کوئی کام بھی شروع کرنے کا ارادہ ہے جس کیلئے نہایت اچھا وقت آ گیا ہے۔ اسکے بعد کسی کےساتھ آپ کا تعلق بنے گا اور و ہ قت کے ساتھ ساتھ بہترہوتا جائے گا، جو آپ کے لیے بہتمفید ثابت ہو گا۔ جائیداد کے لحاظ سے آپ کو کافی توجہ دینے کی ضرورت ہے ،اگر آپ نے پراپرٹی سے متعلق معاملات پر توجہ نہ دی تو آنے والے سالوں کسی بہت بڑی پریشانی میں مبتلا ہوجائیں گے تو ابھی سے پلاننگ شروع کردیں کہ ان مسائل کو کیسے حل کرنا ہے۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu

برج قوس

اس ہفتے آپ بڑی مصروفیات سے نکلتے نظر آتے ہیں ۔ آپکا رولنگ پلانٹ مشتری ہے جس کی وجہ سے آپ اخراجات سے نہیں گھبراتے ،جتنےبھی خرچ ہو جائیں اس کے علاوہ آپکے آمدنی کے معاملات بھی بہتر ہورہے ہیں ۔ اس ہفتے کم ازکم اخراجات کو کنٹرول کریں ، حالانکہ آپکے آمدنی بڑھانے کے حالات بہتر نظر آ رہے ہیں اگراللہ نے چاہ تو آپکی آمدنی بڑھ جائے گی ۔ مالی طور مزید مضبوط ہونے کیلئے آپ کوئی نئی پلاننگ بھی سوچ رہے ہیں ۔اس کے ساتھ ساتھ خرچ اور آمدنی میں توازن پیدا کرنے کی ضرورت ہے ۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu

برج جدی

پورے ہفتے کے حالات کو دیکھا جائے تو اللہ تعالی آپ پر مہربان ہے۔ آپ کے مخالف آپ کیلئے جتنی بھی مخالفت پھیلانے میں لگے ہوئے ہیں اس کا کو ئی ا ثر نہیں ہو گا۔ آپ یہ محسوس کر یں گے کہ میں اپنے مقصد کی طرف جارہا ہوں ۔اور واقعی آپ صحیح سمت پر جارہے ہیں۔ 08 جنوری کوآپ میں کام کرنے کا جوش جذبہ پیدا ہوگا ۔ ایسا بھی لگ رہا ہے کہ جیسے آپ علم فلکیات یا دسشناسی میں دلچسپی لے رہے ہیں ۔تو اسی چیز کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے مخالفین پر کڑی نظر رکھیں ۔ کوئی صاحب اقتدار شخص آپ کی تعریف کرے گا کیونکہ جس طرح سے آپ نے حالات سے نپٹا ہے۔ آپ کے حالات میںتبدیلی آ رہی ہے 15 سال جن حالات میں آپ لپٹےہوئے تھے وہ صورتحال بدل رہی ہے۔ ایک اسی صورتحال پیداہونے والی ہے جوآپ کو جنوری کےآخری ہفتے پتہ چل جائے گی۔ آپ جو چاہتے ہیں وہ آپ حاصل کر لیں گے 11 جنوری کوکوئی اہم منصوبہ شروع کر نے والے ہیں جو آپ کے لیےبہت ضروری ہے۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu

برج دلو

اس ہفتے آپ کو زیادہ بصیر ت حا صل ہو رہی ہے۔ آپ کی چھٹی حس زیادہ ہو جائےگی۔ وجدان جیسی کیفیت صورتحال محسوس کریں گے کہ میں کس طرح لوگوں کو صورتحال کو سمجھنےکے قابل ہو رہا ہوں۔ تو یہ بصیرت اور روحانی فیضان آپ کو ملنے والاہے۔اس کے علاوہ کسی خیراتی کام میں بھی حصہ لے رہے ہیں یا کسی خیراتی کام کے لیے چندہ اکٹھا کررہے ہیں۔ یا باقاعدہ طور پر آپ مدد کرتے نظر آ رہے ہیں ۔ آپ دوسروں کی مشکلات کم کرنے میں مدد کریں اس سےبھی آپ کو بہت کچھ حاصل ہو گا۔ کوئی اجنبی لوگ آپکی زندگی میں آ رہے ہیں اگر وہ لوگ جب آئیں تو آپ ان کو اچھی طرح دیکھیں اگر آپ محسوس کریں کہ آپ کے حق میں ہیں تو تعلق بنالیں ۔ آپ اپنی روحانی صلاحیتیں کو استعما ل نہیں کرتے ،ان کو پہچانیں اور اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کریں۔ یہ صورتحال 4 جنوری سے لیکر 16 فروری تک رہےگی ۔ آپ کو اپنے مخالفین پر نظر رکھنی پڑےگی۔ پس پردہ آپ کے مخالفین جال بننا شروع کردیے ہیں ،ان سے ہوشیار رہیں کیونکہ وہ بڑی تیاری کیساتھ آ رہے ہیں ۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu

برج حوت

حوتی حضرات آپ لوگوں کی رہنمائی کرتے نظر آتے ہیں۔ آپ محسوس کریں گے کہ لوگ آپ کو ایسےہی سمجھ رہے ہیں جس طرح آپ چاہتےہیں کہ آپ کو سمجھا جائے۔ گویا آپکی شخصیت کی شناخت ہو رہی ہے۔ آپ اپناکوئی منصوبے بنا رہے ہیں ان منصوبوں کے بارے میں سوچیں اوران پر عمل کرنے کی پالیسی بنائیں۔اور ان کو عملی شکل دیں، اس کےبعد جو آپ کے لیے خاص بات ہےکہ مالی معاملات بھی آپ کے حق میں ہیں۔ دوسرے لوگ بھی آپکی مدد کرتے نظر آتے ہیں۔ اورباقی منفی سوچوں سے خود کو دور رکھیں کیونکہ یہ کیفیت آپ پر برا اثر ڈالنے والی ہے۔ آپ اپنے آپ کو روحانی طورپر بہت زیادہ مصروف کرلیں ہر وقت اللہ کا ذکر کریںتاکہ آپ ڈپریشن سے بچے رہیںاور منفی خیالات کی زد میں نہ آئیں۔

شیئر کریں

:مزید خبریں