2024 Aries horoscope in Urdu
بارہ بروج کے سال 2024 میں 12 مہینے کیسے گزریں گے ؟مہینوں کےحساب سے برج حمل کیلئے سا ل 2024 کیسا ہو گا؟
جنوری کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
برج حمل
ایریز والوں کا جنوری کا مہینہ کیسا گزرے گا ۔ بحکم اللہ آپ کی اس مہینے میںعزت و وقار میں اضافے کا امکان ہے۔ کاروبار میں ترقی ہونے کا امکان ہے۔ اگر کہیں ملازمت کررہے ہیں تو اس میں آپ کی کارکردگی کو سراہا جائے گا ۔اگر کافی عرصے سے کہیں ملازمت کر رہے ہیں تو ترقی ہونے کا امکا ن بنے گا۔ کیونکہ سیٹرن (مشتری) بہت اچھا چل رہا ہے۔ تھوڑا سا آپکو یہ بھی خیال رکھنا پڑے گا کہ کوئی سرما یہ کاری کرتے ہوئے ضرور خیال رکھیے گا۔کیونکہ راہو کی پوزیشن ایسی ہے کہ آپ کو تھوڑی سی فکر رہے گی اور تھوڑا خرچہ بھی زیادہ ہو سکتا ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ کچھ نہ کچھ گھرمیں تھوڑی سی پریشانی ہونے کا امکان ہے۔ البتہ آپ نےصحت کا بہت خیال رکھنا ہے۔
فروری کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
فروری میں آپ کا رولنگ ستارہ بھی اچھی پوزیشن پر ہو گا، جس سے آپکے مختلف لوگوں سے رابطے بن سکتےہیں۔ آپ کو کوئی پراپرٹی سے فائدہ ہو سکتا ہے۔ زمین ،جائیداد کی فروخت کےامکان بنیں گے ۔ اور ایک باعزت زندگی گزارنے کے لیے پیسے کا بھی حصول رہے گا۔ اس کے علاو ہ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ فروری کے مہینے میں آپ کوئی گاڑی خریدیں ۔ تھوڑا سا دھیان رکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ آمدنی کی نسبت اخراجات زیادہ ہونے کے امکانات ہیں ۔ گھریلو مسائل کا خیال رکھیے گا ۔ فروری کے مہینے میں سب سے اچھی خوشخبری یہ ہوگی کہ کوئی ایسا ذریعہ بن سکتا ہے جس سے آپکو مستقبل میں فائدہ ہونے کاامکان ہوگا ۔
مارچ کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
مارچ کے مہینے میں آپ کے رکے ہوئے ،اٹکے ہوئےکام ہونےکےامکانات بنیںگے۔ آپ کی انکم میں اضافے کا امکان بنے گا۔ اور ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے کے لیے یا اپنےکاروبار کو ترقی دینے کے کوئی نئی حکمت عملی اپنائیں ۔ ایک بات خیال رکھیے گا کہ صحت کے مسائل بڑھنے کے امکان بنیں گے ۔آپ کوخاص طور پر شوگر ، بلڈ پریشر متاثر کر سکتا ہے ۔ مارچ میں ایسا لگے گا کہ آپ آمدنی کے حوالے سے 100 روپے کی توقع کر رہے ہیں لیکن ملیں گے70 روپے ،لیکن یہ مہینہ بھی بہتر رہے گا۔
اپریل کا مہینہ کیسارہے گا ؟
ایریزوالوں کے لیے اپریل کے مہینے میں خدا نخواستہ کوئی حادثہ، چوٹ لگنے کا اندیشہ ہو سکتا ہے۔ آپ کا اپنے رشتہ داروںکے ساتھ کے ساتھ کوئی تنازعہ پیدا ہوسکتا ہے، اور تھوڑا ساآمدنی میں یا کاموں میں رکاوٹیں محسوس کریں گے۔ مگر ایسا ان لوگوں کے لیے نہیں ہوگا جواپنی مقام پیدائش سے باہر کہیںکام کر رہے ہیں۔ ایسا ان کے لیے ہوگا جواپنے ملک میں رہ رہے ہیں۔ اس وجہ سےکبھی کبھی آپ کو غصہ آ سکتا ہے ٹینشن پریشانی کی وجہ سے طبیعت میں تھوڑا سا ابال آنے لگےگا ۔غصے اور تناؤ کی صورت میں تھوڑ ی سی احتیاط برتنی ہے۔ اس صورتحال میں آپ کوئی رسک نہ لیجیے گاورنہ آگے چل کےتکلیف کا باعث بن سکتا ہے۔
مئی کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
مئی کے مہینےمیں تھوڑےسے اخراجات زیادہ ہونے کا امکان ہے ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ کہیں باہر ملک جانے کا امکان بن سکتا ہےیا اس کی پلاننگ ہو سکتی ہے ۔اگر آپ کے رشتہ دار یا دوست بیرون ممالک رہتے ہیں تو ان سےکوئی وقتی طور اختلاف پیدا ہو سکتاہے۔ جس کی وجہ سے تھوڑی سی پریشانیاں بڑھ سکتی ہیں۔ آپ کو کاروبار میں ذرا سی گراوٹ محسوس ہو گی لیکن یہ وقتی طور پر ہو گا۔اگر آپ نے عقلمندی اور صبر و استقامت سےکام لیا تو انشاء اللہ تعالی یہ تمام حالات آپ کے حق میں بہتر ہوجائیں گے۔
جون کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
جون کا مہینہ شاندار گزرنے والا ہے کیو نکہ آپ کی انکم کے ذرائع بڑھیں گے ۔ آپ کے اندرایک خوشی کا احساس پیدا ہوگا ۔ کیونکہ مشتری تبدیل ہو چکا ہوگا جس سےترقی کے امکانات بنیں گے اور آپکو پیسہ ملنے کے امکان بنیں گے۔آپ کی عزت و وقار میں اضافہ ہوگا۔ کھانے پینے کا رجحان بڑھ جائے گا، مگر کھانےپینے میں احتیاط برتنی ہے خاص طور پر شوگر کا شکار افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتاہے ۔ تھوڑ ی سی گھر یلو پریشانی میں اضافہ ہو سکتاہے ، صحت میں ذرا سی احتیا ط کرنی ہے اور اگر آپ نے عقلمندی سے کام لیا توانشاءاللہ تعالیٰ آپ کے لیے جون کے مہینے میں کافی کرم نوازیاں ہو سکتی ہیں۔
جولائی کا مہینہ کیسا گزرے گا ؟
برج حمل یعنی ایریز کیلئے جولائی کےمہینے میں کافی پیسہ آتا ہوا دکھائی دیتاہے ۔ آپ کونوکری میںترقی مل سکتی ہے. اگر آپ کےکوئی لمبے عرصے سے کوئی کام چل رہےتھے تو ان میں اچانک بہتری آ سکتی ہے ۔اس کے ساتھ آپ تھوڑا ساصحت کا خیال رکھنا ہے کیونکہ راہو 12 ویں ہائوس میں چل رہا ہےلیکن اس کے فائدے بھی ہیں اورنقصانات بھی ہیں جولائی کا مہینہ آپ کے لیے زندگی میں کچھ نئےکاموں کے حوالے سے راہیں کھول سکتا ہے۔
اگست کا مہینہ کیسا رہے گا؟
برج حمل و الوں کے لیے وقتی طورپر کاروبار میں مسائل محسوس ہونگے ، اگر سنبھل کر چلیںگے تو کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں ہوگا ۔اور خاص طور پورے سال میں مختلف کاموں میں بہت حتیاط سے ہاتھ ڈالیے گا اور اگر آپ کوئی معاہدہ طے کررہے ہیں یا کوئی زمین کی خریدو فروخت کے حوالے سے ڈیل کر رہے ہیں یا کوئی گاڑی خرید رہے ہیں تو اس کی قانونی ضرورتوں کو مدنظر رکھنا ہے۔ کسی کے ساتھ یا سسرال والوں کیساتھ جھگڑا یا تنازعہ ہو سکتا ہے ۔ گھر والوںکےساتھ کوئی تھوڑا سا تناؤ یا ٹینشن بن سکتی ہے۔
ستمبر کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
سال 2024 کا 9واں مہینہ برج حمل کے لیے اچھا گزرنے والا ہے کیونکہ آپ کو اچانک اپنے اندر توانائی ،جوش ،جذبہ کی امنگ پیدا ہو گی۔ کاروبار میں بہتری آئے گی ۔ نوکری میں ترقی ہوگی اور کافی بہتری محسوس کریںگے۔ عزت اور مقام ر کھنے والے لوگوں کے ساتھ روابط میں اضافہ ہوگا ۔ آپ پر سکون محسوس کریں گے ۔ آپ کے اندر آگے بڑھنے کی جستجو پیدا ہوگی۔ صحت اچھی رہے گی اور خود کو پرجوش اور توانا محسوس کرینگے ۔
اکتوبر کا مہینہ کیسا رہےگا؟
دسواں مہینہ آ پ کو تھوڑ ے سے مختلف نتائج دے گا ۔ اس مہینے میں کچھ نئے کام ہوسکتے ہیں۔ نئے روابط بنیں گے ،نئے معاہدے ہونگے ۔ اگر آپ کاروبار کرتےہیں یا ملازمت کرتےہیں تو ان کو تھوڑی سی معمولی سی مالی کمی کی شکایت ہو سکتی ہے اور ان معالات کو حل کرنے کیلئے خاص طور پہ انکم اور صحت کے حوالے سے تھوڑی سے زیادہ کوشش کرنی پڑے گی ۔ فیملی میں کسی کی صحت متاثر ہوسکتی ہے ۔ احتیاط کریں کسی سے آپ نےکوئی جھگڑا یا کوئی خوامخواہ تنازعہ نہیں بنانا ورنہ آپ کےلیے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں ۔
نومبر کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
برج حمل والوں کے لیے سال 2024 کے گیار ہویں مہینے میں آرائش و زیبائش کی چیزوں پر آپکے پیسے خرچ ہوں گے۔ آپ کی انکم میں اضافہ ہونے کا امکان بنے گا۔آپ کو لگے گا جیسے اللہ تعالی ہرطرف سے آپ پر مہربان ہے۔ دوستوں ،ساتھیوں ، رشتہ داروں سے مدد ملے گی ، اور عزت و وقار میںاضافہ ہونے کا امکان ہے۔ مگر یہاں آپکو ایک چیز کا خیال رکھنا ہے غصہ سے آپ نے بہت دور رہنا ہے ورنہ آپکے لیے مسائل بڑھ جائیںگے اوربنا بنایا کام خراب ہو جائے گا ۔
دسمبر کا مہینہ کیسا رہے گا ؟
سال 2024 کاآخری مہینہ دسمبر برج حمل والوں کےلیے الجھنیں یا پریشانیاںلا سکتاہے ، کچھ کاموں کو کرتے ہوئے شواری محسوس کرینگے ۔ ایسا لگے گا کہ جیسے خواہش کے مطابق کام نہیں ہو رہا ہے ۔برج حمل ا یریز والوں کےلیے کچھ معاملات لٹکے ہوئے ہیں یا عدالتوں میںکوئی مقدمات زیر سماعت ہیں تو اس حوا لے سے آپ کو فائدہ ہو سکتا ہے۔اگر کنسٹرکشن یا جائیداد کی خرید و فروخت کا کام کرتے ہیں تو اس میں فائدہ ہو سکتاہے۔ وہ کام جو ماضی میں آپ کرناچاہ رہے تھے مگر ابھی تک نہیںہوئے تھے ان کا ہونے کا بھی امکان بن سکتا ہے ۔ اگر آپ غیر ملکی ملازمت یا سفر کرنا چاہ رہے ہیںیا غیر ممالک میں تعلیم حاصل کرنا چاہ رہے ہیں تو اس میں بھی اللہ کا کرم ہو سکتا ہے۔ شادی منگنی کے لیے کوشاں ہیں تو اس میں بھی آپ کو کامیابی مل سکتی ہے۔