آج کی تاریخ

App Ka Ye Hafta Kaisa Rahay Ga Weekly horoscope In Urdu

آپ کا یہ ہفتہ کیسا رہے گار،25 سے 31 دسمبر ؟

Aries weekly horoscope In Urdu

برج حمل


21دسمبر سے آپ کے کیریئر میں سورج داخل ہو چکا ہے ۔اس سے آپ اپنے کیرئیر کے بارے میں بہت زیادہ سوچیں گے۔ احساس ہوگا کہ نئی حکمت عملی تیار کریں ۔ یہ احساس بالکل درست ہے جناب ! آپ 2024کے لیے کہ تیاری شروع کردیں آپ کو بہت اچھا موقع ملنے والا ہے ۔اگلے چارہفتوں میں اس سلسلے میں اپنی تیاری کریں اور اچھی حکمت عملی سے2024 میں داخل ہوں۔اس کے علاوہ ایک اور نظر ہےجوآپ کی رکاوٹیں اورمشکلات ہٹانے میں مدد کرے گی۔ وہ نظر ہے نیپچون اور زہرا کی۔ اس سے آپ کوبہت بڑا سکون ملتا ہوا نظر آتا ہے۔اور آپ بڑے سکون سے اپنا وقت گزارتے نظر آتے ہیں اس کے علاوہ اس ہفتے آپ کا گھر میں زیادہ وقت گزارنے کا بھی ارادہ نظر آتا ہے۔ آپ ایسے لوگوں سے ملنا پسند کریں گے جن سے آپ بہت زیادہ مانوس ہیں، جو آپ کے بہت زیادہ قریب ہیں ۔ ایک اور اچھی
خبر یہ ہے کہ30دسمبر کو مشتری مستقیم ہو جائے گاجس کے بعد آپ کی مالی صورتحال پہلے سے بہت زیادہ اچھی ہو جائے گی تو یوں آپ کا یہ ہفتہ انتہائی شاندار گزرتا ہوا نظر آتا ہے

Taurus Weekly Horoscope in Urdu

برج ثور

آپ بہت متحرک نظر آرہے ہیں اور آپ کے راستے میں جو رکاوٹیں ہیں انرکاوٹوں کو ہٹاتے نظر آتے ہیں اور آپ نئی نظر سے کام لے کر رکاوٹوں کو ہٹا لیں گے۔اور آپ نے جوکوئی نئی حکمت عملی تیار کی ہوئی ہے اس کی وجہ سے آپ کے کام آسان ہو رہے ہیں۔ یہ بھی نظر آ رہا ہے کہ آپ کسی کوwelcome کرتے نظر آتے ہیں۔ کو ئی شخص جس کا آپ استقبال کریں گے۔ اور اس کی وجہ سے آپ کو بڑی خوشی ملے گی ۔ اور اس طرح آپ کا وقت جوش و خروش سے گزر گزرے گا۔اور سورج برج جدی میں داخل ہو نے سے 31دسمبر سے آپ کا کیرئیربہت زیادہ آسان ہو جائے گا اورآپ بہت زبر دست انداز سے حکمت عملی تیار کریں گے اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے اور اگر آپ کی کوئی خواہشات یا مقاصد کو پورا کرنے کے لیے اپنی طرف سے پوری پوری کوشش کریں گے ۔

Gemini Weekly Horoscope in Urdu

برج جوزہ

جوزی حضرات کیلئے جو بڑی بات نظر آرہی ہے کہ آپ کی زندگی میں اس ہفتہ میں آپ کا کوئی بہت ہی اہم رابطہ ہو رہا ہے ۔ سورج اور زحل کی اچھی نظر سے آپ اپنے کئی کاموں سے نپٹتے نظر آتے ہیں ۔سب سےاچھی بات یہ ہے کہ جوزی حضرات آپ میڈیا میں بڑے popular ہونے والے ہیں۔آپ کا کوئی program یا کوئی تحریر ،تقریر میڈیا پر کریں گے تو اس سے آپ کو بڑی شہرت ملے گی۔ لوگ آپ کی بڑی تعریف کریںگے۔ تو آپ میڈیا پر آئیے اور قسمت آزمائیے اور اپنی شہرت کو حاصل کریں۔ جن چیزوں نےآپ پر بوجھ ڈالا ہوا تھا یاآپ کےدل و دماغ پر چھائی ہوئی تھیں اب آپ ان سے باہر نکلیں اور اپنی نئی زندگی شروع کرنے کی تیاری کریں۔

Cancer Weekly Horoscope In Urdu

برج سرطان

سرطانی حضرات آپ کی زندگی میں بھی آگے بڑھنے کے مواقع نظر آ رہے ہیں اور آپ ترقی کرتے نظر آتے ہیں ۔24دسمبر کو سورج اورزحل کی نظر کی وجہ سے آپ اپنے شراکت دار سے بات کرتے نظر آتے ہیں تو اس کی وجہ سے آپ کے ان سے بہت اچھے تعلقات قائم ہو جائیں گے۔ آپ ایک دوسرے کے ساتھ مل بیٹھ کر نئے منصوبے بنائیں گے اور اس طرح آپس میں باہمی میل جول کی وجہ سے آگے بڑھتے ترقی کرتے نظر آتے ہیں ،تو شراکت داری کے لحاظ سے آپ کے لیے یہ بہت ہی اچھا ہفتہ ہے آپ اس سے فائدہ اٹھائیں ۔ آپ رومانوی طور بڑی سنجیدگی چاہتے ہیں۔لیکن ساتھ قدرت کا کرشمہ یہ ہے کہ جو آپ چاہتے ہیں آپ کا ساتھی بھی وہی چاہتا ہے اور آپ محبت کی خوشیاں حاصل کرتے نظر آرہے ہیں ۔ آپ کا دوسروں سے جو میل جول ،تعلقات زیادہ بڑھ جا ئیں گے۔

Leo Weekly Horoscope In Urdu

برج اسد

مشتری اور وینس آپ کے پانچویں خانے میں داخل ہو رہا ہے29تاریخ کے بعد آپ کی رومانی زندگی میںبڑی رونق آنے والی ہے۔اس لحاظ سے آپ کی زندگی میں خوشیاں آ رہی ہیں۔ ان دنوں آپ بڑی یکسوئی سے کام کر رہے ہیں اور بڑے اچھے طریقے سے مشکل کاموں کو نمٹا رہے ہیں۔ مالی طور پر بھی آپ کی لوگ مدد کرنے کو تیار ہیں اگر آپ چاہیں تو۔ اور اس کے بعدآپ کو کوئی ایسا تحفہ ملتا نظر آتا ہے جس سے آپ کے چہرے پر بہت بڑی خوشی آ جائے گی ۔

Virgo Weekly Horoscope In Urdu

برج سنبلہ

آپ کے اندر مسائل حل کرنے کی صلاحیت ہے اور آپ مسائل حل کرتے جا رہے ہیں۔ سورج اور زحل کی نظر سے آپ میں یہ صلاحیت پیدا ہو چکی ہے کہ کسی بھی بڑ ے مسئلہ کو آپ حل کر ڈالیں ۔ زہرہ اور نیپچون کی اچھی نظریں لگی ہوئی ہیں ۔اس وجہ سے آپ کے رومانس میں کوئی معاملہ بڑھتا نظر آرہا ہے۔اپنے رومانوی partner سے مل بیٹھیں گے۔ اس ملاقات میں مستقبل کے بارے میں سوچیں گے مطلب شادی کے بارے میں سوچیں گے۔اور25 دسمبر کو نظر آ رہا ہے کہ آپ کا رومانی ساتھی آپ کو بہت ہی خوبصورت تحفہ دینے والا ہے۔ آپ کے پانچویں خانے میںسورج 21دسمبر سے داخل ہو چکا ہے تو اس سے آپ کی تخلیقی صلاحیتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔ آپ کے نئے نئے اچھے تخلیقی خیالات آئیں گے ۔ان خیالات کو نوٹ کریں کیونکہ بعد میں کسی بھی وقت آپ کے کام آئیں گے۔

Libra Weekly Horoscope In Urdu

برج میزان

لبرا کی زندگی میں توازن پیدا ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے اس کے بعد آپ کی توانائی میں اضافہ ہوگا کہ آپ بہت سارے کام نمٹاتے نظر آتے ہیں ۔ زہرہ اور نیپچون کی کی نظر کی وجہ سے آپ بہت زیادہ خوش ہو جائیں گے ۔آپ کی دوسروں سے ملاقاتیں خوشگوار رہیں گی ۔آپ کے اپنے چاہنے والوں ۔دوستوں کے ساتھ اس میل ملاپ سے آپ کو بہت فائدہ بھی ہو سکتا ہے اور آپ بظاہر بہت زیادہ لطف اندوز ہوں گے۔29دسمبر کو آپ کی زندگی میں مزید رونق آجائے گی اور مشتری کی رجعت بھی30 دسمبر کو ختم ہو رہی ہے۔ اس سے بھی آپ کی زندگی میں خوشگوار تبدیلی آ رہی ہے۔

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu

برج عقرب

آپ بھی اس ہفتہ بڑے بڑے لوگوں سے مل رہے ہیں۔ سورج اور زحل کی اچھی نظر سے نظر آتا ہے کہ اب آپ کا وقت بڑا خوشگوار گزرے گا اور آپ جو بھی کام ہوگا اس کو بڑ ی خوبصورتی سے کرتے نظر آتے ہیں ۔ 25دسمبر کو زہرہ نیپچون کی نظر سے آپ کو اولاد کی وجہ سے خوشی مل ہی ہے ۔ ہو سکتا ہے آپ کے گھر میں کوئی نئی پیدائش ہونے والی ہے، آپ کے خاندان میں اضافہ ہونے والا ہے اور اس سے آپ کو کافی خوشی ہو گی۔ آنے والے چار ہفتوں میں  اپنے کام کو بڑھائیں اور اپنی حیثیت کو مزید مضبوط بنیادوں پر قائم کریں26 دسمبر سے کسی سے آپ کی ملاقات ہو گی یا کوئی دور دراز رہنے والا آپ کا کوئی دوست ،رشتہ دار سے بڑی لمبی گفتگو ہونے والی ہے جس سے آپ لطف اندوز ہوں گے۔ مشتری کی رجعت ختم ہو گئی ہے 29دسمبر کے بعد آپ محسوس کریں گے کہ آپ کو محنت کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے ۔اور آپ آگے بڑھنا
شروع ہو گئے ہیں۔

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu

برج قوس

قوسی حضرات کے گھر میں بڑی چہل پہل نظر آ رہی ہے،لیکن بات یہاں تک نہیں ہے. آپ کےپڑوسی آپ کے دوست آپ کے ملنے والے یا جن کو آپ نے دعوت دے رکھی ہے وہ سارے لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں ۔ تو آپ کے گھر میں تو ایک میلہ سا ہوگا. اور آپ اسی طرح خوش نظر آتے ہیں اور اس خوشی میں اللہ تعالی مزید اضافہ کرے۔ اور آپ بڑے اچھے mode میں ہر ایک کو welcome کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ایک آپ ڈیل یا کوئی اچھا سودا کر رہے ہیںاوراچھا منصوبہ بنا رہے ہیں جو کہ ایک اچھی حکمت عملی ہے جس کی وجہ سے اس ہفتے میں آپ کو بڑا فائدہ ہو گا۔

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu

برج جدی

پچھلے دنوں میں تو آپ کا موڈ کچھ ٹھیک نہیں تھا اس ہفتے ایسا لگتا ہے آپ بڑ ی گرم جوشی سے ملتے نظر آتے ہیں اور آپ کی ملاقاتوں میں زیادہ جوش ہے، آگے بڑھتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔ یہ خوشگوار گفتگو
family کے لوگوں سے بھی ہو گی یا دوست احباب بھی آپ کو ملنے آئیں گے۔ ان سے بھی آپ کے بڑی لمبی چوڑی گفتگو ہو گی جس سے آپ بہت زیادہ خوش ہو جائیں گے۔ اور یہ بھی ہے کہ آپ کو کوئی کتاب پسند آئی ہوئی ہے ممکن ہے وہ کتاب پڑ ھنا شروع ہو جائیں گے اور لطف اندوز ہوں گے۔21 دسمبر سے سورج آپ کے اپنے خانے میں آیا ہوا ہے چار ہفتوں کے لیے توانائی میں اضافہ ہو گا جس سے کارکردگی بہتر ہو جائے گی ۔31 دسمبر کو بھی حالات بہت اچھے بن جائیں گے جس سے اب آپ صحیح فیصلے کریں گے اور آگے بڑھنے کی کوشش کریں گے ۔آپ کے لاشعور میں بڑے عجیب سے جذبات دبے ہوئے ہیں اس دفعہ آپ کے لاشعور سے وہ جذبات شعور کی طرف آ رہے ہیں۔ یہ ایک نفسیاتی عمل ہے۔ لاشعور سے باتیں شعور میں آ رہی ہیں ۔

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu

برج دلو

آپ کوسارے ہفتہ میں خوشی نصیب ہو گی۔ مصروفیت میں بھی بہت اضافہ ہوگا۔ بہت زیادہ مصروف رہیں گے 24 دسمبر کو بہت زیادہ اضافہ ہو رہا ہے ۔آپ کی کارکردگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آپ کی یکسوئی کی طاقت میں بھی بڑا اضافہ ہو رہا ہے اور آپ کو کوئی ایک تحفہ ملنے والا ہے جس سے آپ بہت زیادہ خوش ہو جائیں گے۔ اور کوئی ایسی چیز ملنے والی ہے جس کی آپ کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔ یہ بھی آپ کی خوشی کا باعث بنے گی۔26دسمبر کو ذرا احتیاط کریں اس تاریخ کو آپ جذباتی ہوتے نظر آتے ہیں ۔اور اتنا جذباتی ہو جائیں گے کہ خواہ مخواہ اپنے آپ کو بے نقاب نہ کر ڈالیں ۔ اس حالت کا مقابلہ کریں اور اپنے آپ کو بے نقاب ہونے سے بچائیں۔اس کے بعد 29دسمبر کو مشتری کی رجعت کاعمل ختم ہو رہا ہے۔ آپ نے پچھلے ہفتوں یامہینوں میں جو محنت کی ہے اب اس کا آپ کو پھل ملے گا۔ اور مشتری کا خوش نصیب اثر ثابت ہوگا۔

Pisces Weekly Horoscope In Urdu

برج حوت

اس ہفتے آپ کے میل جول، ملنے ملانے کے معاملات بہت آسان ہو رہے ہیں۔ آپ ہر وقت ہمدردی سے کام لیتے ہیں. ہر وقت آپ دوسروں سے ہمدردی کرتے ہیں. اس ہفتے بھی آپ کسی کی مدد کرتے نظر آتے ہیں۔ اس کے علاوہ دوسرے لوگ آپ کو اپنا سہارا بنائے ہوئے ہیں. دوسرے لوگ آپ پر تکیہ کرتے ہیں ،اور آپ اس ہفتے اسی طرح کام کرتے نظر آتے ہیں. اس کے علاوہ آپ بڑے منظم ہیں اور اچھے خاصے کام نمٹا رہے ہیں۔ جس سے آپ کو بڑا اطمینان حاصل ہو گا اور مہمانوں کی بھی آمد آمد ہے۔ ان خوب خاطر تواضع کیجئے گا ۔ مشتری کےمستقیم ہو نے سے آپ کے رکے ہوئے کام چلنا شروع ہو جائیں گے رکاوٹیں ختم ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔اور آپ آگے بڑھتے نظر آتے ہیں ، آپ کے میل جول میں بہت زیادہ اضافہ ہو جائے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں