آج کی تاریخ

آپ کا یہ ہفتہ 19 دسمبر سے 25 دسمبر تک کیسا رہے گا ؟

Weekly Horoscope In Urdu 19 To 25 December 2023

برج حمل

Aries weekly horoscope In Urdu

اس ہفتے کے شروع میں آپ عقلمندی سے اپنے مستقبل کی بہترمنصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بے روزگار افراد کے لیے ہفتے کا آغاز بڑا شاندار ثابت ہو سکتا ہے ۔گھر کی ذمہ داریوں میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔ گھر میں کسی تقریب کا اہتمام کرتے ہوئےنظر آتے ہیں ۔ہفتے کے درمیانی حصہ میں آپ کی کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ کام کاج کاروبار میں منافع کا رجحان رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ دوستوں سے ملاقات کرنے کا موقع ملے گا۔اولاد کی ذمہ داری بڑھے گی ۔ تعلیمی اعتبار سے طالب علموں کے لیے یہ عرصہ تھوڑاسا مصروف رہے گا۔ محبت کرنے والوں کے لیے اس ہفتہ کا درمیانی حصہ بہتر رہے گا ۔ آن لائن ٹریڈنگ، اسٹاک حصص میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے منافع کا رجحان بھی رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کے خرچے کو بڑھا سکتا ہے۔ تنہائی کو بڑھا سکتا ہے نظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں ۔دھوکہ دہی کےاندیشے کو بھی رد نہیں کیا جا سکتا ۔ لین دین کے معاملات میں احتیاط کریں ۔رشتے داری کے معاملات میں احتیاط کریں ۔ازدواجی زندگی میں  بھی احتیاط کرنے کی ضرورت ہے۔ آپ کا شریک حیات بیمار ہو سکتا ہے۔امیگریشن کے حوالے سے بہرحال کوئی اچھی خبر سننے کو مل سکتی ہے۔ اس ہفتہ میں کوشش کریں کہ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالنا ہے۔ اللہ تعالی کا نام ہے “یا لطیف ” 129دفعہ اول و آخر 14 دفعہ درودپاک کیساتھ پڑھیں ۔

برج ثور

Taurus Weekly Horoscope in Urdu


یہ ہفتہ خوش قسمت ترین ہفتوں میں سے ایک ہے ۔ کوشش کریں اس ہفتہ میں کسی بھی کام کو زیر التواء نہ رہنے دیں۔ چاہے وہ کام ہے، کاروبار ہے یا گھریلو معاملات ہیں۔ تعلق داری ، رشتہ داری میں آپ کا نصیب آپ کا ساتھ دے رہا ہے۔ جس بھی کا م میں ہاتھ ڈالیں گے اور محنت کریں گے اس کا صلہ ملے گا ۔ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ کام کاج، کاروبار میں بہتری کے امکانات بھی روشن دکھائی دیتے ہیں۔ بزرگوں ، والدین ، بڑوں فائدہ لینے میں آسانی رہے گی۔ بہن بھائیوں کی ذمہ داری عائد ہو سکتی ہے ۔ہفتےکے درمیانی حصہ میں بے روزگار افراد کے لیے بہتر روزگار کے وسائل پیدا ہو سکتے ہیں۔یا کہیں پہ کوئی بات چیت پہلے چل رہی تھی تو اس حوالے سے بھی بہتری رہے گی۔گھر کی ذمہ داریوں میں اضافہ، تعمیراتی کاموں میں دلچسپی بڑھنا یا ذاتی گھر ہونے کی خواہش بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کے لیے منافع بخش ثابت ہوگا ۔خواہشات پوری ہو ں گی ۔ کسی تقریب میں شرکت کرنے کا موقع ملے گا۔کسی روحانی محفل میں شرکت کر کے بھی خوشی محسوس کر یں گے۔ بچوں کی جانب توجہ رہے گی۔ محبت کرنے والوں کے لیے ہو سکتا ہے کہ محبوب سے آپ کی ملاقات ہو جائے ۔ سرخ رنگ کی چیزوںکا صدقہ ضرور نکالیں۔ اللہ تعالی کا نام ہے” یا سلام”131دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں۔

برج جوزہ

Gemini Weekly Horoscope in Urdu

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر مشکلات رکاوٹیں لے کر آئے گا ۔ ہو سکتا ہے کہ کچھ بھی سمجھ نہ آئے، بے چینی ،حساسیت بڑھ سکتی ہے۔ لیکن یہ کیفیت پہلے دو دن میں رہے گی۔ درمیانی حصہ آپ کے لیے بہتری کے مواقع لے کر آئے گا۔ نصیب آپ کا ساتھ دے گا ۔بیرون ملک سفر کرنے والوں کےلیے آسانی رہے گی۔ محنت کا صلہ ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری آ ئی گی۔ کچھ نئے لوگوں سے بھی ملاقات ہو سکتی ہے جو آگے چل کے پیشہ ورانہ زندگی کے اندر آپ کےلیے فائدہ مند ثابت ہوں گے۔ دوستوں پہ زیادہ انحصار کرنے کی ضرورت نہیں ہے، کیونکہ ان کی جانب سے دھوکہ دہی کا اندیشہ پایا جاتا ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کی ذمہ داریوں اور مصروفیت کو بڑھائےگا۔ اور دوسروں سے کام لینے میں بہرحال آسانی رہے گی۔ ہفتے کے اختتام میں آپ کے گھر میں کوئی تقریب ہوتی ہوئی دکھائی د یتی ہے۔ دوست بھی شرکت کر سکتے ہیں۔ رشتہ داروں کی بھی آمد متوقع ہے ۔ آپ کا کوئی رشتہ دار آپ کے لیےبہت زیادہ معاون ثابت ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ مالی طور پر اس ہفتہ کا آغاز تھوڑا سا خلل لے کر آئے گا۔ لیکن جیسے جیسے ہفتہ گزرتا چلا جائے گا بچت کے حوالے سے چیزیں کچھ حد تک کنٹرول میں آنا شروع ہو جائیں گی۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے “یا صمد”134دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

برج سرطان

Cancer Weekly Horoscope In Urdu

xہفتے کے ابتدائی دو دن ازدواجی زند گی میں خوشگواری رہے گی ۔ شادی کے حوالے سے بہتری نظر آ رہی ہے ، خریداری پر توجہ رہے گی ۔شراکت داری کے اندر فائدہ ہوگا ۔ انکم میں اضافہ رہے گا۔ لیکن درمیانی حصہ آپ کو مشکلات ،بے چینی، رکاوٹیں، مایوسی دے گا ۔ لہجے میں تلخی بھی آ سکتی ہے ۔بغیر سوچے کچھ بھی کہہ دیں گے، اور بعد میں خود ہی پشیمان ہونگے ۔ پیسے کا استعمال سوچ سمجھ کر کیجئے گا۔ سفر ضروری ہے تو کریںدوسری صورت میں بچیں ۔ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے لئے اتنا اچھا نہیں،لیکن اس میں نیند کا پرسکون ہو جانا ،جوکام رک رک کر ہو رہے تھے وہ بہتر انداز میں ہونا شروع ہوجائیں گے۔ بزرگوں کی جانب سے فائدہ ملے گا۔بیرون ملک سے کوئیحمایت مل سکتی ہے ۔ بیرون ملک سفر کے لیے کچھ معاملات حتمی شکل اختیار کر سکتے ہیں ۔ زمین، جائیداد، گھرکی خواہش بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔گھر کی صفائی ستھرائی کی طرف توجہ رہے گی۔ مذہبی رجحا نات اجاگر ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پڑوسیوں کے ساتھ ملاقات رہے گی۔ بہن بھائیوں کی ذمہ داریاں آپ پر آ سکتی ہیں۔اپنے والد کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے. اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا مومن “136دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا. سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

برج اسد

Leo Weekly Horoscope In Urdu

آپ کی صحت خراب ہو سکتی ہے۔ مایوسی ،تنہائی ، چڑچڑا پن جیسی کیفیات رہیں گی ۔ کسی تکلیف کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اپنے ہاضمے کا بہت زیادہ خیال رکھیں معدےسے متعلق مسائل آ سکتے ہیں۔ پانی کا استعمال زیادہ کرنا ہے۔قرض لیا ہے تو قرض اتارنے میں دشواری کو محسوس کریں گے۔ کوئی اہم چیز گم ہو سکتی ہے۔ بہرحال یہ کیفیت پہلے دو دن کے بعد ختم ہو جائے گی۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ ازدواجی زندگی کے معاملات کو پرسکون کرے گا ۔آپ کے اندر حوصلہ مندی کو پیدا کرے گا۔ شفایابی لے کر آئے گا۔ سیر و تفریح کا منصوبہ بنتا ہوادکھائی دیتا ہے۔ خریداری پر بھی توجہ رہے گی ۔ایسے افراد جن کی شادی نہیں ہوئی ان کے شادی ہونےکے حوالے سے معاملات میں بہتر ی کے امکانات بھی نظر آتے ہیں۔ ہفتہ کا اختتام آپ کے اندردوبارہ سے نا امیدی کو اجاگر کرےگا کہ موسم جیسے سرد ہوتا چلا جا رہا ہے آپ اسی طرح سے غمگین ہوتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔تو بہتر ہے کہ دل کی بات کسی سے کر ہیں تاکہ مایوسی ختم ہو جائے اور آپ کے اندر کا جو غبار ہے وہ نکل کر باہر آ سکے۔ دوسری صورت میں ہر شخص کے اندر آپ کو کوئی نہ کوئی مسئلہ نظر آئےگا کہ ہر کسی کے اوپر آپ تنقید کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتے ہیں جس سے تعلق داری میں خراب ہوگی۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا واسع “129دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیں۔
سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

برج سنبلہ

Virgo Weekly Horoscope In Urdu

ہفتے کے آغاز میں آپ کی چھٹی حس تیز ہو جائے گی ہر خطرے کو پہلے سے جان کر اپنی منصوبہ بندی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ہفتہ کے آغاز میں ہی کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے۔ کسی سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ کسی اچھے، مخلص دوست سے ملاقات ہو سکتی ۔کسی تقریب میں شرکت کر کے خوشی محسوس کریں گے۔ کام کاج کاروبار کا منافع رہے گا۔ لیکن اس ہفتہ کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو خراب کرے گا۔ کیونکہزہرہ اور قمر کا کران ہو رہاہے جو کہ بیماری کو حاوی کر سکتا ہے۔ نزلہ، زکام، کھانسی یہ چھوٹی بیماریاں بڑی بیماری میں منتقل ہو سکتی ہیں۔ تو ڈاکٹر کی ہدایت کے مطابق ضرور عمل کریں۔ ضرورت سے زیادہ خرچہ ہو سکتا ہے، مہمان آ سکتے ہیں۔ کسی کی خاطر تواضع کرتے وقت اپنے ذہن میں یہ مت رکھیے گا کہ ہمارا پیسہ کم ہو رہا ہے بلکہ خلق خدا کی خدمت کریں ، لوگوں کے جتنے کام آئیں گے اتنا آپ کے لیے بہتر ہے۔ اس ہفتہ کا اختتام آپ کے ازدواجی زندگی کے معاملات کو پرسکون کرے گا۔ آپ کی اپنی شخصیت کے اندر بھی تقویت کو پیدا کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ کوئی دوست آپ کے کام آئے گا شر اکت داری سے فائدہ رہے گا ۔مالی طور پر یہ ہفتہ جاتے جاتے آپ کو فائدہ دے سکتا ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یاحیُ” 145 بار اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

برج میزان

Libra Weekly Horoscope In Urdu

لبرا کے لیے یہ ہفتہ گھریلو ذمہ داریوں میں اضافے سے شروع ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔ کام کاج کاروبار پہ بھی توجہ رہے گی۔ کام ، رہائش کی تبدیلی کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے اس کے مثبت نتائج ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔تعمیر ومرمت کے کاموں میں دلچسپی رہے گی ۔ گھر میں مہمان آ سکتے ہیں۔ اس ہفتہکے درمیانی حصہ میںآپ کی اولاد کی تربیت پر توجہ رہے گی ۔بچوں کی ذمہ داریاں آپ پہ عائد ہو سکتی ہیں۔ دوستوں سے ملاقات متوقع ہے ۔ کسی تقریب میں شرکت ہو سکتی ہے ۔کام کاج کاروبار میں منافع کا رجحان رہتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اسٹاک کی فروخت میں دلچسپی لینے والے اس ہفتہ میںمنافع کو سمیٹ سکتے ہیں ۔اس ہفتہ کا اختتام آپ کی صحت کو خراب کرے گا ۔ہو سکتا ہے کہ والد یا والدہ میں سے یا گھر میں کوئی بڑا بزرگ وہ بیمار ہو سکتا ہے ا سکی بیماری پہ خرچہ اور خود بھی تھوڑا سا افسردہ ہو سکتے ہیں ۔نظر بد کا شکار بھی ہو سکتے ہیں۔ راہو، کیتو کی پوزیشن آپ کے فطری طور پہ زائچے میں کوئی اتنی زیادہ بہتر نہیں ہے۔ تو کوشش کریں کہ اپنی باتوں کو اپنے حد تک محدود رکھیں ۔ہر کسی کو ہر چیز نہیں بتائی جاتی ۔ لین دین کے معاملات میں بھی احتیاط کریں ۔ازدواجی زندگی کے معاملات میں بحث و مباحثے سے گریز کریں ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا علیم”150 اول آخر 14دفعہ درود پاک ساتھ اس کو پڑھیے گا۔ سبز رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

برج عقرب

Scorpio Weekly Horoscope In Urdu

ہفتہ کے آغاز ابتدائی طور پر ،سفر، سیر و تفریح، گھومنا پھرنا، گھر سے باہر رہنا، ابتدا، اسی چیز سے ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے. لیکن ذمہ داریاں، بے پناہ، مصروفیت بے پناہ کہ ہو سکتا ہے، کھانے پینے کا خوش نہ رہے. بہن بھائیوں سے اچھے ماحول میں ملاقات ہو جانا، ان کے لیے کوئی کام کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں. خاندانی امور زیر بحث آ سکتے ہیں. سویپ کا درمیانی حصہ، گھر میں مہمانوں آمد و رفت ہونا گھر میں کسی تقریب کا اہتمام ہونا گھر کے مرمتی کام کرواتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں بے روزگار افراد کے لیے بہتر روزگار کے مواقع ملتے ہوئے نظر آتے ہیں کام کاج کاروبار میں بہتری کا رہنز مالی طور پر طور پہ چیزیں کنٹرول میں نہیں آ رہی کہ خرچہ بڑھتا چلا جا رہا ہے بچت جو ہے وہ آپ کی مناسب انداز میں ہوتی ہوئی دکھائی نہیں دیتی بہرحال اس ہفتہ کا اختتام آپ کے ذہن کو تھوڑا سا منتشر کر سکتا ہے کہ حساسیت بہت بڑھ جائے گی چھٹی حس اور خواب حقیقت پر مبنی بھی آ سکتے ہیں کہ جیسا خواب میںدیکھیں ویسا ہوتا ہوا بھی دکھائی دیتا ہے دوست آپ کے لیے بہرحال مددگار رہیں گے آپ کے ساتھیوں آپ کے لیے مددگار رہتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ بچوں میں سے کوئی بچہ اگر کوئی بیمار ہے اس وجہ سے بھی آپ کو فکرمندی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ تعلیمی دلچسپی یا روحانی دلچسپی میں اضافہ رہے گا۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے یا عفو 156ٹائم اس کو پڑھیے گا۔ اول آخر چودہ دفعہ درود پاک کے ساتھ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

برج قوس

Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر مالی لحاظ سے بہتر ہے بچت کے بہتر مواقع ملیں گے۔ خاندانی امور زیر بحث رہیں گے ۔ رشتہ داروں سے ملاقات متوقع ہے۔ خوش خوراکی کرنے کا موقع ملے گا۔ بچپن کی کچھ باتیں یاد آئیں گی یا بچپن کے دوستوں سے ملاقات ہو سکتی ہے ۔ سسرال جانے کا موقع ملے گا ۔ اپنی عقل حیثیت سے اپنی مشکلات کو دور کرنے میں بھی آپ کافی زیادہ کارآمد ثابت رہیں گے ۔ ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی مصروفیت کو بڑھائے گا ۔نیند کم ہوجائے گی ۔ کوشش کریں کہ اپنے زیر التواء کاموں کو اس ہفتہ کے درمیانی حصے میں مکمل کیجیے کیونکہ ہفتہ کے اختتام میں  آپ کو آرام کرنا ہے۔ آپ کو وہ کام کرنے ہیں جو آپ ایک طویل عرصے سے نہیں کر پائے ۔کچھ ملاقاتیں رہیں گی جو کہ خاطر خواہ مثبت ثابت ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں ۔نوکری کی تبدیلی آپ کے لیے فائدہ مند ثابت ہو گی یا اس حوالے سے کی گئی کوشش آپ کو خوشی دے سکتی ہے اور اس پہ عمل درآمد ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ رہائش کی تبدیلی یا گھر کے لیےکوئی مہنگی چیز خریدیں گے۔ ازدواجی زندگی کے تعلقات پرسکون رہیں گے ۔اولاد کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ والدین کےساتھ کوئی چھوٹی موٹی جھڑپ ہو سکتی ہے، تو با ادب رہنے کی ضرور ت ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا مالک “212 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

برج جدی

Capricorn Weekly Horoscope In Urdu

یہ ہفتہ ابتدائی طور پر آپ کی شخصیت میں سحر انگیزی اورخوبصورتی ،مستقل مزاجی کو پیدا کر رہا ہے۔ آپ کے لوگوں کے ساتھ روابط کو بہتر کر رہا ہے۔ آپ کے کام کاج کاروبار میں بھی بہتری کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔ آپ کی کی گئی کوششوں میں بھی اور خاص طور پہ وہ لوگ جو بیرون ملک سفر کرنا چاہ رہے ہیں یہ کوشش رنگ لا سکتی ہے ۔ایسے افراد جن کی شادی نہیں ہوئی شادی ہونے کے حوالے سے آسانی رہے گی اس ہفتہ کا اختتام شاید آپ کے لیے اتنا بہتر ثابت نہ ہو۔ اس میں آپ کو سفر کرنا پڑے یا کسی دوسرے شہر جا کے کسی بیمار کی عیادت بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ گھر کے ماحول میں تھوڑی سی تلخی رہے گی کوشش کریں کہ اس کو عقلمندی کے ساتھ ہینڈل کرنے کی کوشش کریں۔ محبوب آپ کے لیے فرمائشی ہو سکتا ہے، تو اتنی فرمائشیں پوری کریں جتنی ضرورت ہے اور اس کے ساتھ ساتھ اپنی صحت کا تھوڑا سا خیال رکھیں ۔نظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یاباری213 دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا

برج دلو

Aquarius Weekly Horoscope In Urdu

ابتدائی طور پر یہ ہفتہ آپ کے اخراجات میں اضافہ کرے گا۔ مہمان گھر آ سکتے ہیں۔ دھوکا دہی دھوکہ کا اندیشہ ،تنہائی کا شکار رہیں گے ۔ اگر کسی سے قرض آپ نے لیا ہے تو قرض اتارنے میں قدرت آپ پہ مہربان ہو سکتی ہے۔ لیکن اپنی صحت کا خیال رکھیں کیونکہ اس ہفتہ کا درمیانی حصہ سر درد ہونا آنکھوں میں سُوجن ہو جانا مسوڑوں کیمسئلہ ہو جانا، معدے میں تیزابیت گیس کی مسئلہ آپ کو بیمار کر سکتا ہے۔ دوستوں کے ساتھ گھومنے پھرنے کا پروگرام بنتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کے اخراجات کو کم کرے گا۔ خاندان کے روابط بحال کرے گا ۔خاندانی امور زیر بحث آئیں گے ۔وراثت کے معاملات آپ کے حق میں جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔والدین آپ کے لیے مدد گار رہیں گے۔ بچوں کی جانب سے بھی فرمانبرداری دکھائی دیتی ہے ۔بچوں کی ذمہ داری احسن انداز میں نبھائیں گے ۔بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے امکانات دکھائی د یتے ہیں اور آپ کے دوست تھوڑا تنگ کر سکتے ہیں کہ دوستوں پہ انحصار اتنا کیجیے جتنی ضرورت ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام “یا کبیر”232دفعہ اول آخر 14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔

برج حوت

Pisces Weekly Horoscope In Urdu

یہ ہفتہ آپ کے منافع ، لوگوں سے ملاقات ، آپ کی خواہشات ، بہتر منصوبہ بندی اور محبوب سے ملاقات کے حوالے سے بڑا بہترین رہے گا ۔لیکن درمیانی حصہ آپ کے اخراجات کو بڑھائے گا ۔اس میں احتیاط کرنی ہے بغیر سوچے سمجھے کہیں پہ بھی چلے جانا کسی کو پیسے دے دینا مشکلات میں ڈال سکتا ہے۔ بغیر منصوبہ بندی کے بغیر مشاورت کے آپ نے کوئی بھی کام نہیں کرنا ۔اپنی صحت پر خصوصی طور پر توجہ دیں کیوں کہ بیماری پہ خرچہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے ۔بیماری جلدی آپ کی جان بھی نہیں چھوڑتی ہوئی نظر آ رہی ۔اور اگر کوئی دل میں بات ہے تو اس کو زبان پہ لے آئیں کیونکہ بڑا مشکل ہوتا ہے آپ لوگوں کے لیے اپنے اندر کی بات کسی کو بتا دینا اس کا اظہار کر دینا کہ چار دن کی خاموشی اور اس کے بعد ایک دم پھٹ پڑتے ہیں کہ اور ایسا لاوا باہر نکلتا ہےجو سب کو اپنی لپیٹ میں لے لیتا ہے۔ اور آخر میں آپ کو ہتھیار ڈالنے پڑتے ہیں ۔بہرحال اس ہفتہکا اختتام ازدواجی زندگی میں خوشی لے کر آئے گا۔ غیر شادی شدہ افراد کے حوالے سے بھی بہتر رہے گا ۔خریداری، شاپنگ کرنے کا موقع ملتا ہوا دکھائی دیتا ہے گہما گہمی کا ماحول رہے گا۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت یا کسی تقریب میں شرکت کرنا اور مصروفیت آپ کی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا مصور “136 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں