رمشا خان نے خوشال خان سے شادی کی تصدیق کر دی، نجی تصاویر لیک ہونے پر اظہار برہمی

لاہور: پاکستانی اداکارہ Ramsha Khan نے ساتھی اداکار Khushaal Khan کے ساتھ اپنی شادی کی تصدیق کر دی ہے۔
گزشتہ کئی روز سے دونوں اداکاروں کی شادی سے متعلق افواہیں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھیں، جبکہ مختلف شوبز شخصیات کی جانب سے بھی اس کی تصدیق کی گئی تھی۔
حال ہی میں دونوں کی نکاح کی ایک تصویر سامنے آنے کے بعد مداحوں میں مزید تجسس پیدا ہو گیا تھا۔
اب اداکارہ رمشا خان نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے ان خبروں کی تصدیق کرتے ہوئے تصویر لیک کرنے والوں پر ناراضی کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی تصاویر بغیر اجازت شیئر کی گئیں جو اخلاقی طور پر غلط ہے، اور ایسے پیجز کو یہ تصاویر فوری طور پر ہٹانی چاہئیں۔
رمشا خان کا کہنا تھا کہ وہ ہمیشہ اپنی نجی زندگی کو نجی رکھتی ہیں اور آئندہ بھی ایسا ہی کریں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ان کی ذاتی زندگی ہے، کوئی میڈیا کانٹینٹ نہیں، اس کا احترام کیا جائے اور تصاویر ڈیلیٹ کی جائیں۔
اداکارہ نے یہ بھی واضح کیا کہ باقی تفصیلات مناسب وقت پر سامنے لائی جائیں گی۔

شیئر کریں

:مزید خبریں