ایچ ای سی: ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی فعال پروگرامز کی تازہ فہرست جاری، طلبہ کو انتباہ-ایچ ای سی: ایم ایس، ایم فل، پی ایچ ڈی فعال پروگرامز کی تازہ فہرست جاری، طلبہ کو انتباہ-راجن پور: ڈیڑھ ارب کے منصوبوں میں میگا کرپشن، ایکسین اور ایس ڈی او کو ڈیل پر ڈھیل-راجن پور: ڈیڑھ ارب کے منصوبوں میں میگا کرپشن، ایکسین اور ایس ڈی او کو ڈیل پر ڈھیل-مریم نواز کا پنجاب کوٹ ادو میں غیر محفوظ، اقراری بولا گینگ پولیس، سی سی ڈی کیلئے چیلنج-مریم نواز کا پنجاب کوٹ ادو میں غیر محفوظ، اقراری بولا گینگ پولیس، سی سی ڈی کیلئے چیلنج-یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں اقر باپروری، طے شدہ لسٹوں پر بھرتیاں، اہل امیدوار نظر انداز-یونیورسٹی آف مالاکنڈ میں اقر باپروری، طے شدہ لسٹوں پر بھرتیاں، اہل امیدوار نظر انداز-یو ای ٹی آڈٹ میں ڈاکٹر کامران پر 18 کروڑ ریکوری عائد، 52 لاکھ غیر قانونی تنخواہ وصول-یو ای ٹی آڈٹ میں ڈاکٹر کامران پر 18 کروڑ ریکوری عائد، 52 لاکھ غیر قانونی تنخواہ وصول

تازہ ترین

یو ای ٹی آڈٹ میں ڈاکٹر کامران پر 18 کروڑ ریکوری عائد، 52 لاکھ غیر قانونی تنخواہ وصول

ملتان (سٹاف رپورٹر) جنوبی پنجاب کی دوسری بڑی یونیورسٹی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور جسے کرپشن نے تباہی کے دہانے پر لا کر کھڑا کر دیا، میں نئے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے جو اس سے قبل محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے وائس چانسلر تھے کے ٹینیور کے دوران 106 صفحات پر مشتمل آڈٹ رپورٹ میں ٹوٹل 67 آڈٹ پیراز لگائے گئے اور ان 67 آڈٹ پیراز میں سے 51 پیراز ایڈوانس نوعیت کے تھے۔ جس میں 1 ارب 4 کروڑ کی ٹوٹل رقم کے آڈٹ کے دوران تقریباً 18 کروڑ کی ریکوری بھی ڈاکٹر کامران کے دور پر ڈالی گئی تھی۔ محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران پر تقریباً 52 لاکھ روپے اپنی تنخواہ سے ہٹ کر غیر قانونی طور پر زیادہ رقم وصول کرنے کی مد میں شامل تھے جنہوں نے محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان میں اقربا پروری اور میرٹ کی پامالی کی متعدد مثالیں قائم کیں ۔ نہ جانے کس پرفارمنس کی بنیاد پر 10 ستمبر 2022 کو محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے تعینات ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران کو صرف 2 سال ، 7 ماہ اور 27 دن بعد ہی کرائے کی بلڈنگ میں 12 سال سے قائم یونیورسٹی کے ریگولر وائس چانسلر سے ترقی دے کر قرضوں میں ڈوبی ہوئی اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے ریگولر وائس چانسلر کا 4 سال کا ٹینیور عطیہ کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ 2 سال، 7 ماہ اور 27 دن میں محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان سرے سے کوئی ترقی نہ کر سکی۔ بلکہ وہاں پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران کی پالیسیاں ناقص ہونے کے باعث داخلے کم ہونے کی بابت یونیورسٹی کے مالی بحران میں بتدریج اضافہ ہوتا گیا اور ان کی آڈٹ رپورٹ میں 18 کروڑ کی ریکوری سامنے آنے کے باوجود ڈاکٹر محمد کامران ایک بڑی یونیورسٹی کے وائس چانسلر بننے میں کامیاب ہو گئے۔ اس تقرری کے بعد وائس چانسلر ڈاکٹر محمد کامران نے خزانچی آفس سے کرپٹ ترین شخص طارق محمود شیخ جو کہ ڈپٹی خزانچی کے عہدے پر تعینات تھا کو کرپشن کے سنگین الزامات کے باوجود خزانچی تعینات کر دیا۔ یاد رہے کہ طارق محمود شیخ نے ڈاکٹر اطہر محبوب اور سابقہ خزانچی ڈاکٹر ابو بکر کے ساتھ ملی بھگت سے بغیر منظوری کے انڈیمنٹی بانڈ کے ذریعے ایک ٹھیکیدار کو فائدہ پہنچاتے ہوئے 42 کروڑ کا یونیورسٹی کونقصان پہنچایا اور پھر گزشتہ سال ہی 280 جعلی چیکس کے ذریعے 5 کروڑ سے زائد کی رقم نکلوا کر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے خزانے کو مزید نقصان پہنچایا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں