ملتان (کرائم سیل) انصاف کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے در بدر تھانہ سیتل ماڑی کی خاتون کانسٹیبل عائشہ طاہر دختر طاہر محمود مرحوم پولیس انسپکٹر، پولیس کی کمانڈ تبدیل ہونے پر ملتان پولیس کے انسپکٹر عون عباس کے خلاف انصاف کی امید لیے آر پی او آفس ملتان پہنچ گئی۔ انسپکٹر پولیس عون عباس کی ہراسمنٹ اور بلیک میلنگ کا شکار عائشہ طاہر کی درخواست پر تفتیش کے بعد عون عباس کو الزام ثابت ہونے پر مجرم ڈکلیئر کیا گیا اور میجر پزا کی سفارش کی گئی مگر چند ماہ معطل رکھے جانے کے بعد عون عباس کو دوبارہ نہ صرف بحال کر دیا گیا بلکہ انچارج سی آئی اے لگا دیا گیا اور اس نے سی آئی اے چارج سنبھالتے ہی ہمارے خاندان پر زندگی تنگ کر دی ہے ۔میرے بھائی کو مجھے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس سے قبل عون عباس نے ایک نجی کالج کی لیکچرار “ت ز” کو بھی بلیک میل کیا تھا پھر اسے اتنا زچ کیا کہ اسے مجبورا صلح کر کے اپنی درخواست واپس لینا پڑی اب عائشہ طاہر پر بھی دباؤ ہے کہ کسی بھی طریقے سے درخواست واپس لو۔







