برج حمل، Aries weekly horoscope In Urdu
ہفتے کی ابتدا آپ کے لیے شفا یابی سے ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ آپ کے ذہن پر چاہے جتنا بوجھ ہو، جتنا مرضی آپ نا امید یا پریشان ہوں ۔ خوشخبر ی ہے کہ ہفتےکی ابتدا سے حالات آپ کے حق میں بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کسی بھی کام کی ابتدا آپ کے لیے نیک ثابت ہو سکتی ہے، غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے۔ آمدن،روزگار میں اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے۔ہفتے کے درمیانی حصے میں مالی طور پر بہتر ی رہے گی ۔اور کہیں نہ کہیں سے پیسہ آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ اپنی عقل، حیثیت، شخصیت، تعلقات اوراثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی کچھ مشکلات کو دور کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ نوکری پیشہ افراد پر عائد ذمہ دار یاں احسن طریقے سے انجام پزیر ہونگی ۔آپ کی عزت اور شخصیت میں اضافے کا باعث بنے گا۔ بزرگوں کی جانب سے مدد رہے گی۔ رشتے داروں سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ وراثت کے معاملات آپ کے حق میں جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ خوش خوراکی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس ہفتے کےاختتام میں اندرون ملک سفر آپ کے لیے وسیلہ سفر ثابت ہوگا۔ کسی بیمار کی عیادت کرتے دکھائی دینگے ۔ ضرورت سے زیادہ مصروفیت رہے گی، آپ کو بالکل بھی آرام کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔خاندانی امور زیر بحث آ سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر نظر آ تی ہے۔ جس وجہ سے تھوڑا سا بے چین نظرآ ئیںگے ۔آپ میں تھوڑا ساچڑچڑا پن بھی آ سکتا ہے ،اگر کسی غلط فہمی کا شکار ہو جائیں تو بہتر ہے کہ گفتگو کر کے غلط فہمی کا ازالہ کر لیں۔ بہن بھائیوں کی خدمت کرنے کا موقع بھی مل سکے گا۔ گھریلو ذمہ داریوں میں احسن طریقے سے اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ گھر کا ماحول خوشگوار رہے گا۔ اللہ تعالی کا نام ہے یا مصور770 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ افضل رہے گا۔
برج ثور،( Taurus Weekly Horoscope in Urdu )
آپ کے لئے اس ہفتے کا آغاز نظر بد سے ہو سکتا ہے۔ لہذا اپنی نمود و نمائش کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت ہے۔ ہر کسی سے ہر بات کرنا آپ کو نظر بد کا شکار کر سکتی ہے۔ تنہائی کا احساس ہو گا۔ اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔ شریک حیات کی صحت خراب ہونے کا خدشہ پایا جاتا ہے، لیکن ان لوگوں کے لیے اچھا ہے جو بیرون ملک سفر یا امیگریشن کے خواہاں ہیں ۔آپ کےلیے بہرحال کوئی اچھی خبر اس ہفتےکے آغاز میں ثابت ہو سکتی ہے۔ کوئی کھوئی ہوئی چیز کا مل جانا آپ کے لیے خوشی کا بنے گا۔اگر کسی سے قرض لیا ہے قرض اتارنے کے لیے قدرت آپ کو موقع فراہم کرے گی۔ہفتے کے درمیانی حصہ میںآپ کو شفایابی ملے گی۔خود اعتمادی بڑھے گی ۔ کسی بھی کام کی ابتدا نیک ثابت ہو سکتی ہے۔ ایسے افراد جن کی ا بھی تک شادی نہیں ہوئی توآپ کی منگنی شادی یا بات چیت طے پاسکتی ہے ۔ اس حوالے سے بھی خوشی رہے گی۔ لیکن اگر منگنی ہوئی ہے تو محبوب سے ملاقات میں انکی بلاوجہ فرمائشیں آپ کو پریشان کر سکتی ہیں۔ ہفتےکا اختتام آپ کے مالی معاملات کو بہتر کرے گا۔ آپ کے خاندانی معاملات زیر بحث آ سکتےہیں ۔رشتے داروں سے ملاقات رہے گی۔ سفر خوشگوار رہے گا ۔ وہ افراد جو نوکری پیشہ ہیں ، اپنی ذمہ داریوں کو احسن طریقے سے نبھائیں تو زیادہ بہتر ہے ۔ جس سے آپ کو آگے نکلنے کا موقع ملے گا ۔ کاروباری حضرات کے لیے بہتری کے مواقع پیدا ہونگے ۔ اگر آپ کے خاندان میں کسی بھی وجہ سے کوئی ناراضگی لڑائی جھگڑا چل رہا ہے تو ایک اچھی پنچایت یا جرگہ اس مسئلے کو ختم کر سکتا ہے۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے”یا آخر “801 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کو پڑھیے گا۔ سرخ رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج جوزہ، Gemini Weekly Horoscope in Urdu )
جمنائی کیلئے ہفتہ ابتدائی طور پر کسی ایک دیرینہ خواہش کو پورا کرسکتا ہے۔ خوشی کا سماں رہے گا، اور چہرے پر شادمانی رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ،پیار محبت الفت ان تمام چیزوں میں بھی خوشی اورسکھ کا سانس ملے ۔تعلیمی معاملات پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ۔والدین جن کا تعلق برج جوزہ سے ہے اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات کرنےکا موقع کاروباری افراد کے لیے منافع کارجحان سٹاک سیلز ، انعام لاٹری میں دلچسپی لینے والے حضرات اس ہفتے کے آغاز میں پہلے دو دن اپنی قسمت کو آزما سکتے ہیں ۔دوستوں سےمستقبل کے حوالے سے بہتر پلاننگ یا اپنے ہمراہ مشیر کے ساتھ دل کی بات کرنے کا موقع بھی مل سکتا ہے۔ لیکن کوئی چھوٹی موٹی بیماری آپ کو پریشان کرے گی۔ہفتے کا درمیانی حصے تک درمیانی حصہ آپ کے لیے کچھ اتنا بہتر نہیں ہے، جس میں خرچہ بڑھے گا ۔اہم چیزیں دستاویزات گم ہو سکتیہیں۔ کسی کو اپنی ذمہ داری سونپ رہے ہیں ان کی غفلت کی وجہ سے آپ کے مرتبہ عزت میں کمی یا تنزلی کا باعث بنے گا، چلتی ہوئی نوکری اچانک ختم ،چلتا ہوا کام اچانک بگڑ جانا اور بالکل ایسا محسوس ہو گا کہ ہم اکیلے کھڑےہیں ۔ تو اس صورت میں اللہ سے مدد طلب کریں ،صدقہ خیرات کر یں تو اس صورت میں اللہ سے مدد طلب کریں۔ آپ کے کا م بھی چلنا شروع ہو جائیں گے۔ ازدواجی زندگی پرسکون رہے گی۔ شریک حیات اور شراکت دار دونوں آپ کے لیے مددگار ثابت ہو سکتے ہیں ۔ہفتے کے اختتام پر کہیں سے پیسے آنے کی امید بھی کی جا سکتی ہے۔ وہ افراد جو غیر شادی شدہ ہیں آپ کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں۔
برج سرطان،( Cancer Weekly Horoscope In Urdu )
برج سرطان والوں کیلئے خوشخبری ہے ،جو بے روزگار ہیں یاکوئی کام شروع کرنا چاہ رہے ہیں اورابھی تک کسی فیصلے پر نہیں پہنچے ۔اور مستقل مزاج ہونا چاہ رہے ہیں یا کسی اہم فرد سے ملاقات کرنی ہے تو آپ کے لیے اس ہفتے کی ابتداء بڑی بہترین ہے ۔یہ تمام کام اللہ کے فضل و کرم سے ہوتے ہوئے دکھا ئی دیتے ہیں ۔رہائش کی تبدیلی ،نوکری کی تبدیلی آپ کے لیے خوش آئند ثابت ہو سکتی ہے۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت رہے گی۔ دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی۔ ماضی میں جن چیزوں پر محنت کر رہے تھے اس کے مثبت نتائج آپ کو ملتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی کوئی ایک دیرینہ خواہش پوری کر سکتا ہے ۔بچوں کی جانب سے خوشی میسر آئے گی۔ بہن بھائی آپ کے لیے مدد گار رہیں گے۔ دوستوں کی مدد شامل حال رہے گی۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ محبوب سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ آن لائن ٹریننگ میں دلچسپی لینے والے افراد کو منافع ہو سکتا ہے۔ اگر اس ہفتے کے درمیانی حصے میں آپ اپنی قسمت کو آزما رہے ہیں تو آپ کی چھٹی حس تیز رہے گی۔ خطرے کو آنے سے پہلے پہچانیں گے۔ اور لوگوں کی مدد بھی کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ لیکن ہفتے کے اختتام میںآپ کے لیے آ رکاوٹیں پیدا ہو سکتی ہیں۔ لڑائی جھگڑے کا اندیشہ ہے۔ شریک حیات کے ساتھ اختلافات پیدا ہو سکتے ہیں۔ خرچہ ضرورت سے زیادہ بڑھ سکتا ہے۔ بن بلائے مہمان آ سکتے ہیں۔ اہم چیزوں کا گم جانا قانونی معاملات میں پیچیدگی پیدا ہو سکتی ہے، بہرحال قرض اتارنے کے لیے قدرت آپ کو موقع دے گی۔
برج اسد،( Leo Weekly Horoscope In Urdu )
برج اسد والوں کے لیے پورا ہفتہ بڑا بہترین اور شاندار ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کسی چیز پر محنت کر رہے ہیں اور بار بار محنت کرنے کے باوجود اس کے ثمرات نہیں مل رہے تو یہ مت سوچیے گا کہ آپ کی محنت رائیگاں چلی گئی۔ اس کے نتائج مثبت بالکل آئیں گے۔ اس ہفتے میں شاید آپ کو نتائج نہ ملیں لیکن آنے والے دنوں میں اس کے ثمرات آپ کو ضرور ملیں گے۔ اس ہفتے کی ابتداء ہر کام میں آسانی کو پیدا ہوگی ۔ بیرون ملک سفر، حج ، عمرہ، زیارات کا پروگرام بن سکتاہے۔ بیرون ملک سے کوئی مالی مدد ہو سکتی ہے۔ رابطے بحال ہوں گے۔ بے روزگار افراد کے لیے بہتر روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ اندرون ملک سفر بھی کرتے سکتے ہیں آپ کے گھر میں دوسرے شہر سے آئے مہمانوں کی خدمت کرنے کا موقع ملے گا ۔ کسی اہم فرض شخصیت سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔ چاہے آپ مرد ہیں یا خاتون گھر یا کاروبار کی ذمہ دار یوں میں ہر لحاظ سے آپ کا کردار رہے گا۔ اس ہفتے کا اختتام کسی تقریب میں شرکت سے ہو سکتا ہے۔ کوئی ایک د یرینہ خواہش پوری ہوگی۔ کاروبار کا منافع رہے گا، اولاد کی جانب توجہ رہے گی ۔ متوقع ہے محبوب سے ملاقات بھی ہو۔
برج سنبلہ،( Virgo Weekly Horoscope In Urdu )
آپ کے لیے اس week کا آغاز کچھ رکاوٹوں سے ہو سکتا ہے ، سسرال کے ساتھ معاملات بگڑ سکتے ہیں ۔ نوکری پیشہ افراد کے لیے بھی پریشانی رہتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ کسی ڈاکٹر یا طبیب کے پاس جانا پڑ سکتا ہے۔ گھر میں کوئی بڑا بزرگ بیمار ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے مالی طور پہ بہتری نظر نہیں آتی ۔آپ کے لہجے میں تلخی ہوگی، جس سے دل کی بات کرنا چاہیں گے ہچکچاہٹ ، شرمیلا پن آپ کو روکے گا۔ خوش خوراکی آپ کو بیمار کر سکتی ہے۔ اس ہفتے کے درمیانی حصہ میں آپ کیلئے بہتری کی امید نظر آتی ہے۔ اس ہفتے کے آخری چار پانچ دن بڑے بہترین ہیں جس میں نیند کا پرسکون ہونا۔ چلتے ہوئے کام جو رک چکے تھے ان کا بہتر انداز میں ہونا۔ آپ کی قابلیت میں اضافہ ہونا۔ محنت کا صلہ ملنا۔ بہن بھائیوں کی جانب سے مدد شامل حال رہے گی ۔ کسی کام میں بھی میں ہاتھ ڈالیں گے اس میں آسانی رہے گی ۔کسی بھی کام کی بنیاد رکھنا اس میںآسانی ہوگی ۔ویزے کا حصول آسان ہوگا ۔ امیگریشن کے حوالے سے معاملات میں آسانی رہے گی ۔قانونی معاملات آپ کے حق میں جا سکتے ہیں۔ دوست آپ کے لیے مددگار رہیں گے۔ والد کی جانب سےمدد مل سکتی ہے۔ والدہ یاگھر میں سے کوئی فرد بیمار ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے بہتر مواقع نظر آتے ہیں۔ ازدواجی زندگی کے معاملات بظاہر تو پرسکون ہیں۔ لیکن اندر کوئی بے چینی چل رہی ہے کوئی گلے شکوے کوئی تنقید کرنا چاہ رہے ہیں یالڑنا چاہ رہے ہیں تو بہتر ہے کہ اس چیز نظر انداز کریں،کیونکہ اگر میاں بیوی کے مابین اختلافات ہو گئے لڑائی جھگڑا ہو گیا تو پھر یہ جھگڑا لمبا چل سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے یا حافظ 99 بار اول آخر 14 دفعہ درود کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج میزان،( Libra Weekly Horoscope In Urdu )
میزانی افراد کیلئے یہ ہفتہ ابتدائی طور پر خوشیوں کا باعث بن سکتا ہے کہ دوسروں سے کام لینے میں آسانی ہوگی ۔ کپڑوں کی خریداری ،گھر سے باہر کھانا پینا کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات ہیں۔ سیر و تفریح کا پروگرامبنے گا۔ ازدواجی زندگی کے معاملات بھی پرسکون رہیں گے ۔کسی کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں تواس میں بھی بہترین مواقع رہیں گے ۔ کسی بھی کام کی ابتدا نیک رہے گی وہ افراد جو دوسرے شہروں یا ممالک میں موجود ہیں اپنی فیملیسے رابطے کو بہتر انداز میں بحال کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔لیکن اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی صحت کو متاثر کر سکتا ہے آپ کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کر سکتا ہے۔ خرچہ بڑھ جانے کی وجہ سے پیسوں میں رکاوٹیں پیدا کر سکتا ہے ۔آپ کے اندر ضد کا عنصر بھی پیدا کر سکتا ہے اور ضد اگر محنت پہ ہو تو اچھی بات ہے لیکن اپنوں کیساتھ اگرضد کا پہلو آجائے تو اس سے تعلقات بھی خراب ہو سکتے ہیں۔ دوستوں کے ساتھ لڑائی کی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ نوکری پیشہ افراد کے اوپر بوجھ کی کیفیت رہے گی، ضرورت سے زیادہ کام کرنا پڑ سکتا ہے ۔لیکن اس ہفتےکا اختتام آپ کی ان خرابیوں کو دور کرے گا جس سے آپ کے کاموں میںرکاوٹ آ رہی تھی۔ لیکن ایسا مکمل طورپہ ختم ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا۔ بے روزگار افراد کے لیے بہتر مواقع پیدا ہوتے ہوئےنظر آرہے ہیں ۔آپ کے لیے دوست مددگار ثابت ہو ں گے ۔
برج عقرب،( Scorpio Weekly Horoscope In Urdu )
ہفتے میں بتدائی طور پر صحت خراب ہو سکتی ہے۔ نظر بد کا شکارہو سکتے ہیں ۔ اپنے روز و شب، اپنی مصروفیت اوررازوں کو اپنے حد تک رکھیے۔ ہر کسی کو بتانا آپ کو نظر بد کا شکارکر سکتا ہے ۔ آپ کے اوپر جادو ٹونے جیسے اثرات بھی حاوی ہو سکتے ہیں۔ حاسدین ،منافق لوگ آپ کے کاموں میں رکاوٹیں پیدا کرنے کی کوشش کریں گے ۔قرض اور اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے ۔شریک حیات کی صحت خراب ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ بہرحال اس ہفتے کا درمیانی حصہ اس کیفیت کو ختم کرے گا ۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے۔ دوسروں سے مدد لینے کا وقت ہے۔ دوسروں سے فائدہ لینے، اخراجات میں کمی ،انکم میں اضافے کا امکان پیدا ہوگا ۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ مالی طور پر بہتری کو پیدا کرے گا۔ سیر و تفریح کا پلان بنتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ پورے ہفتے میں آپ کے لیے کوئی اتنی زیادہ بہتری نظر نہیں آرہی ۔ اپنوں سے زیادہ غیروں سے فائدہ ملنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ اس ہفتے کا اختتام آپ کے خرچے کو دوبارہ سے بڑھائے گا ۔آپ کیلئے رکاوٹیں پیدا کرے گا۔ ضرورت ہو تو سفر کریں ۔ کاموں میں رکاوٹوں کو محسوس کریں گے۔ آپ کی نیند متاثر ہو گی۔ رشتے داروں سے کوئی ایسی بات سننے کو مل سکتی ہے کہ جس سے آپ کا دل دکھ سکتا ہے۔ یہ ہفتہ جاتے جاتے آپ کے اندر مایوسی کی کیفیت کو پیدا کرے گا۔ نوکر ی پیشہ افراد بھی اپنے کام کاج کو لے کر تھوڑے سے خائف نظر آتے ہیں ۔ افسران بالا کے ساتھ تعلقات بگاڑ کا شکار ہو سکتے ہیں تو تحمل مزاجی سے چلنے کی ضرورت ہے، اللہ تعالی کا ایک نام ہے” یا عظیم “1020 بار اول آخر14 دفعہ پڑھیے گا۔ درود پاک کے ساتھ سفید رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔
برج قوس،( Sagittarius Weekly Horoscope In Urdu )
ہفتے کے آغاز میں برج قوس کا موڈ رومانوی رہے گا ۔اچھی کتابیں پڑھیںگے۔ شاعری سنیںگے۔روحانیت کا عنصر بھی غالب ہو سکتا ہے ۔ کسی سے تسکین ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ کاروباری افراد کے منافع کا رجحان رہے گا۔ اپنے شعبے سے منسلک افراد سے ملاقات بھی متوقع ہے ،طلبا کے لیے مصروفیت بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ۔محبوب سے ملاقات متوقع ہے ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ کچھ اتنا بہتر نہیں ہے۔ خر چے کا بڑھ جانا، چیزوں کا گم جانا، نوکری پیشہ افراد کیلئے مسائل بڑھ سکتے ہیں ۔ آپ کے ساتھ مل کرکام کرنے والے افراد آپ کوپریشان کر سکتے ہیں ۔ملازمت چھوڑ کر جانے کی دھمکی دے سکتے ہیں۔شریک حیات کی صحت کا خراب رہنا ،نظر بد کا شکار ہو سکتے ہیں۔ تنہائی، خوف ،نیند میں خرابی کی کیفیات غالب آ سکتی ہیں ۔ اس ہفتےکا اختتام قدرے بہتر رہے گا ۔جس میں ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون ر ہیں گے ۔ غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کے امکانات پائے جاتے ہیں ۔سیر و تفریح کا پروگرام بن سکتا ہے ۔ دوسروں سے کام لینے میں آسانی رہے گی۔ رشتے داروں کے ساتھ ملاقات بہتر انداز میں متوقع طور پہ نظر آتی ہے۔ گھر کا ماحول تھوڑا سا پر سکون رہے گا۔ آپ کی فیملی بہرحال آپ کے لیے مدد گار رہے گی۔ صحت پر خصوصی توجہ دیں ،چھوٹی موٹی کوئی بیماری ایک لمبی اور طویل بیماری بن سکتی ہے ۔ آرام نہ کرنے کی وجہ سے نزلہ،زکام، کھانسی، بخار ہو سکتا ہے ۔ ان معمولی بیماریوں کا بروقت علاج ضروری ہے. اللہ تعالی کا ایک نام ہے” غنی”1060 اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا ۔
برج جدی،( Capricorn Weekly Horoscope In Urdu )
ہفتے کی ابتدا گھریلو ذمہ داریوں سے شروع ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ خاندانی امور زیر بحث رہیں گے۔ سنجیدگی کا پہلو بھی رہے گا۔ گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ مرمتی کام اپنی گاڑی سواری کا چیک اپ کروانے کا موقع ملے گا۔گاڑی سواری خریدنے میں بھی کامیاب ہو سکتے ہیں ۔گھر میں کسی تقریب کا اہتمام ہو سکتاہے ۔ غیر شادی شدہ کی بات چیت چلنے کے امکانات رہیں گے۔ تبدیلی رہائش بھی متوقع ہے ۔ وہ افراد جو بے روزگار ہیں آپ کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا ہو سکتے ہیں۔ نوکری کو تبدیل کرنا چاہ رہے ہیں تو اس حوالے سے بھی آسانی ر ہے گی۔ اس ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کی اولاد کے حوالے سے ذمہ داریوں میں اضافہ دکھائی دیتا ہے ۔کوئی ایک درینہ خواہش پوری ہو سکتی ہے ۔کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔سٹاک ایکسچینج میں دلچسپی رکھنے والے افراد مفافع سمیٹ سکتے ہیں ۔اپنے شعبے سے منسلک افراد کے ساتھ ملاقات کرنے کا موقع ملےگا۔ کسی تقریب میں شرکت متوقع رہے گی۔ اس ہفتےکا اختتام آپ کی صحت کو خراب کرے گا ۔جلد بازی سے گریز کیجیے گا۔ اخراجات میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اگر کسی سے مالی مدد طلب کرنی ہے اس میں بہرحال آسانی رہے ۔قانونی معاملات زیر بحث آ سکتے ہیں ۔کوئی جرمانہ بھی آپ پر عائد ہو سکتا ہے ۔شریک حیات کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔لوگوں کے ساتھ غلط فہمی کا شکار ہوں گے۔ گفتگو کر لینے سے یہ غلط فہمی دور ہوسکتی ہے ۔ اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا ذوالجلال والا اکرام”1100باراول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا۔
برج دلو،( Aquarius Weekly Horoscope In Urdu )
ہفتے کے آغاز میں ہی مصروفیت میں بے پناہ اضافہ متوقع ہے، اندرون ملک سفر ،بہن بھائیوں کے ساتھ تعلقات میں بہتری، پڑوسیوں سے ملاقات متوقع ہے، کسی بیمار کی عیادت کرنے کا موقع ملے گا ۔خاندانی ذرائع یا امور زیر بحث آتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں ۔والد کی طرف توجہ رہے گی۔ بیرون ملک سفر میں آسانی ہو سکتی ہے اور محنت کچھ اتنی زیادہ کرنی پڑے گی کہ شاید اپنی ذات کے لیے وقت نکالنا تھوڑا سا مشکل رہے ۔کچھ افراد کے ساتھ غلط فہمی پیدا ہو سکتی ہے۔ہفتے کا درمیانی حصہ آپ کے خاندانی امور کو بہتر کرتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ والدہ شفایابی ملتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ تعمیر و ترقی کے معاملات میں توجہ رہے گی۔ ماضی میں کسی چیز پر محنت کر رہے تھے اس کے مثبت نتائج ملیںگے۔ بے روزگار افراد کے لیے روزگار کے مواقع رہیں گے۔ کاروباری افراد کی مصروفیت بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ اہم شخصیت یا حکومتی عہدیداروں سے ملاقات کوئی ذمہ داریاں آپ پر عائد ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہیں کچھ سیاسی دلچسپی بھی بڑھے گی سماجی حلقوں میں بھی دلچسپی آپ کی بڑھتی ہوئی دکھائی دیتی ہے اس ہفتے کا اختتام، محبوب سے متوقع ملاقات رہے گی۔ کاروباری افراد کے لیے منافع کا رجحان رہے گا۔ بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ آپ کی چھٹی حس خاصی تیز ر ہےگی ۔ہفتے کے اختتام میں کسی تقریب میں شرکت کرسکتے ہیں۔لیکن اپنی صحت کا خیال رکھیے گا ۔ آپ اپنی کسی غفلت سے نزلہ زکام کھانسی یا کسی ایسی بیماری کا شکار ہوسکتے ہیں جو کہ بعد میں ایک لمبی بیماری کی شکل اختیار کر سکتی ہے۔ بچوں کی ازدواجی زندگی کے معاملات سلجھانے کا موقع ملے گا۔ اللہ تعالیٰ کا ایک نام ہے” یا مغنی”1100 اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ دفعہ اس کو پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ ضرور نکالیے گا ۔
برج حوت،( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )
برج حوت،( Pisces Weekly Horoscope In Urdu )
آپ کے ہفتے کا آغاز خوش خوراکی، رشتے داروں سے ملاقات ،مالی طور پر بہتری سے ہوتا ہوا دکھائی دیتاہے ۔ دل کی بات کرنے کا موقع ملے گا۔ عقلمندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔آپ کو آنکھوں کا انفیکشن ہو سکتا ہے۔ مسوڑوںکا سوجھنا زبان پہ چھالے نکل سکتے ہیں، پانی کا استعمال تھوڑا سا زیادہ رکھنے کی ضرورت ہے ۔اس ہفتے کا درمیانی حصہ اندرون ملک سفر یاکسی بیمار کی عیادت کرنے جاسکتے ہیں ۔ ہفتے کے درمیانی حصے میں والد کی جانب سے مدد شامل حال رہ سکتی ہے۔ والد کی صحت کا خیال رکھنے کی ضرورت ہے ۔بیرون ملک سفر کے حوالے سے کچھ معاملات حتمی شکل اختیار کریں گے۔ نیند آپ کی تھوڑی سی متاثر رہے گی۔ اس ہفتے کے اختتام پر گھر میں کسی تقریب کا اہتمام کرنا گھر کی تزئین و آرائش میں دلچسپی رہ سکتی ہے۔ گھر میں مہمانوں کی آمد و رفت ہوگی۔ وہ افراد جو بے روزگار ہیں، روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ۔ اولاد کی جانب سے خوشی میسر آئے گی ۔ ہفتےپہلے دو دن گزار لینے کے بعد الحمدللہ آپ کی صحت بہتر اور ٹھیک رہے گی ۔ازدواجی زندگی کے معاملات میں شکوک و شبہات کی فضا قائم ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے ،جس کو گریز کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔ سنی سنائی باتوں پر یقین مت رکھیے گا ۔جب تک آپ ان چیزوں کو خود سے دیکھ نہ لیں، سن نہ لیں اور سمجھ نہ لیں تب تک کوئی قدم نہ اٹھائیے گا۔ بیرون ملک مقیم رشتہ داروں سے رابطے بحال ہوں گے ۔اللہ تعالی کا ایک نام ہے “یا ظاہر” 1106 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ اس کو پڑھیے گا۔ کالے رنگ کی چیزوں کا صدقہ نکالیے گا۔