آج کی تاریخ

برج حمل، Aries weekly horoscope In Urdu 28 November To 4 December

برج حمل کا یہ ہفتہ کیسا رہےگا ؟

ہفتے کی ابتدا آپ کے لیے شفا یابی سے ہوتی ہوئی دکھائی دیتی ہے۔ آپ کے ذہن پر چاہے جتنا بوجھ ہو، جتنا مرضی آپ نا امید یا پریشان ہوں ۔ خوشخبر ی ہے کہ ہفتےکی ابتدا سے حالات آپ کے حق میں بہتر ہونا شروع ہو جائیں گے۔ اچھی خبریں سننے کو ملیں گی۔ کسی بھی کام کی ابتدا آپ کے لیے نیک ثابت ہو سکتی ہے، غیر شادی شدہ افراد کی بات چیت چلنے کا امکان ہے۔ آمدن،روزگار میں اضافہ ہوتا ہوا دکھائی دیتا ہے۔ ازدواجی زندگی کے معاملات پرسکون رہیں گے۔ہفتے کے درمیانی حصے میں مالی طور پر بہتر ی رہے گی ۔اور کہیں نہ کہیں سے پیسہ آنے کی امید کی جا سکتی ہے۔ اپنی عقل، حیثیت، شخصیت، تعلقات اوراثر و رسوخ کو استعمال کرتے ہوئے اپنی کچھ مشکلات کو دور کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔ نوکری پیشہ افراد پر عائد ذمہ دار یاں احسن طریقے سے انجام پزیر ہونگی ۔آپ کی عزت اور شخصیت میں اضافے کا باعث بنے گا۔ بزرگوں کی جانب سے مدد رہے گی۔ رشتے داروں سے ملاقات ہو سکتی ہے۔ وراثت کے معاملات آپ کے حق میں جاتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ خوش خوراکی کرنے کا موقع بھی ملے گا۔ اس ہفتے کےاختتام میں اندرون ملک سفر آپ کے لیے وسیلہ سفر ثابت ہوگا۔ کسی بیمار کی عیادت کرتے دکھائی دینگے ۔ ضرورت سے زیادہ مصروفیت رہے گی، آپ کو بالکل بھی آرام کرنے کا موقع نہیں ملے گا۔خاندانی امور زیر بحث آ سکتے ہیں۔ بیرون ملک سفر میں تاخیر نظر آ تی ہے۔ جس وجہ سے تھوڑا سا بے چین نظرآ ئیںگے ۔آپ میں تھوڑا ساچڑچڑا پن بھی آ سکتا ہے ،اگر کسی غلط فہمی کا شکار ہو جائیں تو بہتر ہے کہ گفتگو کر کے غلط فہمی کا ازالہ کر لیں۔ بہن بھائیوں کی خدمت کرنے کا موقع بھی مل سکے گا۔ گھریلو ذمہ داریوں میں احسن طریقے سے اضافہ دکھائی دیتا ہے۔ گھر کا ماحول خوشگوار رہے گا۔ اللہ تعالی کا نام ہے یا مصور770 دفعہ اول آخر14 دفعہ درود پاک کے ساتھ پڑھیے گا۔ پیلے رنگ کی چیزوں کا صدقہ افضل رہے گا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں