راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 60 سالہ حکیم بابر کی شادی کی ویڈیو اس وقت سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے اور مختلف پلیٹ فارمز پر ٹرینڈ بن چکی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ حکیم بابر نے کم عمر لڑکی سے نکاح کیا ہے، جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آ رہا ہے۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی ویڈیو کے کیپشن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمر سے زیادہ اہم نیت کی سچائی اور رشتے کا قانونی و شرعی ہونا ہے۔ حکیم بابر کے مطابق وہ اور ان کی اہلیہ اس فیصلے پر خوش اور مطمئن ہیں۔
ویڈیو میں دلہن کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دونوں خاندان بھی اس موقع پر مسرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ ایکس (ٹوئٹر) سمیت دیگر پلیٹ فارمز پر اس شادی سے متعلق مختلف آرا گردش کر رہی ہیں۔
کئی صارفین نے تبصروں میں لکھا کہ معاشرے میں نکاح کو آسان بنانے کی ضرورت ہے تاکہ غیر شرعی راستوں کی حوصلہ شکنی ہو۔ دوسری جانب متعدد افراد نے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد اور نیک تمناؤں سے نوازا ہے۔
کہہ دو کہ یہ Ai ہے pic.twitter.com/QTNrhU2jEX
— Fayyaz Shah (@RebelByThought) February 23, 2026







