غزہ میں اسرائیلی حملے، 12 فلسطینی شہید؛ حماس اور اسرائیل کے درمیان الزامات کا تبادلہ

غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 12 فلسطینی شہید ہوگئے، جبکہ اسرائیل نے حماس پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔
غزہ کے محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اسرائیلی فورسز نے بے گھر افراد کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا جہاں 4 فلسطینی جان کی بازی ہار گئے۔ اسی دوران جنوبی شہر خان یونس میں کیے گئے ایک اور حملے میں 5 افراد شہید ہوئے۔ مزید برآں غزہ کے شمالی حصے میں بھی ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی کے شہید ہونے کی اطلاع ہے۔
دوسری جانب حماس کے ترجمان حازم قاسم نے الزام لگایا کہ اسرائیل نے بے گھر فلسطینیوں کے خلاف حملوں کا نیا سلسلہ شروع کر دیا ہے اور یہ اقدام جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کارروائیاں ایسے وقت میں کی گئیں جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے قائم کیے گئے امن بورڈ کے پہلے اجلاس کی تیاری جاری تھی۔
ادھر اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ کارروائیاں مخصوص اہداف کے خلاف کی گئیں اور یہ بین الاقوامی قانون کے مطابق تھیں۔ اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ حماس نے پہلے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، جس کے جواب میں یہ آپریشن کیا گیا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں