پی ایس ایل: ملتان سلطانز سب سے مہنگی ٹیم، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت ہو کر پرائی، نیا نام راولپنڈی-پی ایس ایل: ملتان سلطانز سب سے مہنگی ٹیم، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت ہو کر پرائی، نیا نام راولپنڈی-محکمہ صحت پنجاب میں ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا-محکمہ صحت پنجاب میں ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا-ملتان: تنخواہ صرف 18 ہزار وہ بھی 3 ماہ سے بند، ستھرا پنجاب ملازمین کا مظاہرہ، دھرنا-ملتان: تنخواہ صرف 18 ہزار وہ بھی 3 ماہ سے بند، ستھرا پنجاب ملازمین کا مظاہرہ، دھرنا-ریلوے ملتان سکینڈل: افسران کی بحالی کیلئے سیاسی و بیوروکریسی دباؤ، ہیڈ کوارٹر میں بے چینی-ریلوے ملتان سکینڈل: افسران کی بحالی کیلئے سیاسی و بیوروکریسی دباؤ، ہیڈ کوارٹر میں بے چینی-یونیورسٹی فارم ہاؤس تفریحی نیٹ ورک؟ طلبہ کو نجی محفلوں کی نذر کرنے پر تعلیمی و اخلاقی بحران-یونیورسٹی فارم ہاؤس تفریحی نیٹ ورک؟ طلبہ کو نجی محفلوں کی نذر کرنے پر تعلیمی و اخلاقی بحران

تازہ ترین

رحیم یار خان: اکاؤنٹ پرانچ میں رشوت کا بازار گرم، بیواؤں، یتیموں کے حق پر ڈاکا

رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسرز کی چیرا دستیاں،سرکاری ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین سمیت درجنوں بیواؤں اور یتیم بچوں کے پنشن کی حیلے بہانوں کی نذر، مک مکا کےلئے کلرک مافیا اور ٹاوٹ متحرک، سالہاسال سے ایک ہی سیٹ پر براجمان ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افیسر اور اکاؤنٹ آفیسر سیکنڈ کا ایکا، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے جاری کردہ مرسلہ بھی ہوا میں اڑا دیا، ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور ٹیچرز آسان ہدف، بل روک کر پرسنٹ طے کئے جاتے ہیں، متاثرین نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر برس پڑے، کاروائی کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق محکمہ خزانہ ضلع رحیم یار خان میں با اختیار آفیسران کی چیرا دستیوں کے چرچے زد عام ہیں، مختلف سرکاری محکموں سے تعلق رکھنے والے حاضر سروس ملازمین، ریٹائرڈ ملازمین اور خاص طور پر قابل رحم طبقہ بیوہ خواتین اور یتیم بچے پریشان حال ہیں، نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر درجنوں متاثرین سامنے آ چکے ہیں جن میں ملتے جلتے تاثرات پائے گئے ہیں اب بیتی بتاتے ہوئے کہا کہ اکاؤنٹ برانچ رحیم یار خان میں رشوت کا بازار گرم ہے کسی بھی سائل پر رحم دلی سے معاونت نہیں کی جاتی ٹاؤٹوں کے ذریعے یا مخصوص کلرکس کے ذریعے معاملات طے کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے، ورنہ قانونی پیچیدگیوں میں الجھا کر بار بار چکر کٹوائے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق اکاؤنٹ آفیسر فسٹ قادر داد چغتائی اور اکاؤنٹ آفیسر سیکنڈ سیف اللہ سنگھڑ عرصہ دراز سے ایک ہی جگہ تعینات ہیں، ذرائع کے مطابق اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب کے جاری مراسلہ کے مطابق کسی بھی ضلع میں اکاؤنٹ برانچ کے آفیسران ایک جگہ پر زیادہ سے زیادہ دو سال تعینات رہ سکتے ہیں جبکہ مذکورہ بالا آفیسران متعدد بار چند ماہ کےلئے پوسٹنگ تبدیل کرانے کے بعد دوبارا رحیم یار خان تیعناتیاں کرانے میں کامیاب رہتے ہیں، ذرائع کے مطابق ضلع کی اکاؤنٹ برانچ میں ٹاوٹ مافیا کا راج چل رہا ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ افیسر فسٹ اور اکاؤنٹ افیسر سیکنڈ کا ایکا چل رہا ہے ذرائع کے مطابق متعدد بڑے کیس خود ڈیل کرتے ہیں علاؤہ ازیں مختلف محکموں کے ملازمین سمیت پرائیویٹ افراد کو فرنٹ مین بنا رکھا ہے، ذرائع کے مطابق مختلف سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، واجبات کے بل پروموشن کے بعد تنخواہوں کا اضافہ، نئے ملازمین کی نئی تنخواہیں جاری کرنے سمیت ریٹائرڈ ہونے والے ملازمین اور وفات پا جانے والے ملازمین کے واجبات اور پینشنرز کے بلوں وغیرہ میں خود ساختہ قوانین میں الجھا کر ہیلے بہانوں سے اعتراض لگا دیئے جاتے ہیں، ذرائع کے مطابق سب سے مصروف جاب کرنے والے ڈاکٹرز پیرا میڈیکل اسٹاف اور ٹیچرز کو آسان شکار سمجھا جاتا ہے، مختلف سرکاری محکموں کے متاثرین کے مطابق چٹی کی رقم طے کر لی جاتی ہے جبکہ کچھ کیسز کی مد میں پرسنٹ کے حساب سے وصول کی جاتی ہے، ذرائع کے مطابق ہر کام کےلئے اکاؤنٹ آفس میں رسائی کےلئے کرتے دھرتوں سے ملنا پڑتا ہے، متاثرین کے مطابق اس حوالے سے اگر شکایت کریں یا رشوت نہ دیں تو مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کام بھی نہیں ہوتے، متاثرین نے ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان، کمیشنر بہاول پور اور اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب لاہور سے نوٹس لیکر اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں