پی ایس ایل: ملتان سلطانز سب سے مہنگی ٹیم، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت ہو کر پرائی، نیا نام راولپنڈی-پی ایس ایل: ملتان سلطانز سب سے مہنگی ٹیم، 2 ارب 45 کروڑ میں فروخت ہو کر پرائی، نیا نام راولپنڈی-محکمہ صحت پنجاب میں ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا-محکمہ صحت پنجاب میں ایک اور بڑا کرپشن سکینڈل سامنے آ گیا-ملتان: تنخواہ صرف 18 ہزار وہ بھی 3 ماہ سے بند، ستھرا پنجاب ملازمین کا مظاہرہ، دھرنا-ملتان: تنخواہ صرف 18 ہزار وہ بھی 3 ماہ سے بند، ستھرا پنجاب ملازمین کا مظاہرہ، دھرنا-ریلوے ملتان سکینڈل: افسران کی بحالی کیلئے سیاسی و بیوروکریسی دباؤ، ہیڈ کوارٹر میں بے چینی-ریلوے ملتان سکینڈل: افسران کی بحالی کیلئے سیاسی و بیوروکریسی دباؤ، ہیڈ کوارٹر میں بے چینی-یونیورسٹی فارم ہاؤس تفریحی نیٹ ورک؟ طلبہ کو نجی محفلوں کی نذر کرنے پر تعلیمی و اخلاقی بحران-یونیورسٹی فارم ہاؤس تفریحی نیٹ ورک؟ طلبہ کو نجی محفلوں کی نذر کرنے پر تعلیمی و اخلاقی بحران

تازہ ترین

ریلوے ملتان بھرتی سکینڈل: 2 انجینئرز، ڈی سی رضوان قدیر کی ڈی پی او اہلیہ کی چھٹی

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی نے کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کرتے ہوئے ریلوے ملتان ڈویژن میں بڑا کریک ڈاؤن کر دیا۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ریلوے ویجیلنس کی خفیہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر ریلوے نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ملتان ڈویژن کے دو ڈویژنل انجینئرز اور ڈی پی او کو راتوں رات عہدوں سے ہٹا کر ریلوے ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کا حکم دے دیا، جس کے بعد تینوں افسران کو ملتان ڈویژن سے فارغ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ریلوے ویجیلنس ڈیپارٹمنٹ کافی عرصے سے ملتان ڈویژن میں ٹی ایل اے (TLA) بھرتیوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے تھا۔ تحقیقات کے دوران ناقابلِ تردید شواہد سامنے آئے جن سے انکشاف ہوا کہ ریلوے میں موجود چند کالی بھیڑیں ٹی ایل اے کی بھرتیوں کو باقاعدہ کاروبار بنا چکی تھیں اور لاکھوں روپے کے عوض اپنے من پسند اور نااہل افراد کو بھرتی کیا جا رہا تھا۔تحقیقات میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ ملتان ڈویژن میں تعینات ریحان صابر (ڈویژنل انجینئر ون)محمد حاجی علی (ڈویژنل انجینئر تھری)اورڈی پی او ریلوے ملتان مس نبیلہ اسلم نے مبینہ طور پر ملی بھگت کے ذریعے ٹی ایل اے کی تعیناتیوں میں بھاری رشوت وصول کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹی ایل اے کی تمام بھرتیاں ڈی پی او آفس کے ذریعے ہوتی ہیں، اس لیے اس پورے نیٹ ورک کا مرکزی کردار ڈی پی او کا دفتر تھا۔مزید انکشافات میں بتایا گیا ہے کہ مس نبیلہ اسلم گزشتہ پندرہ برس سے مسلسل ملتان ڈویژن میں ہی تعینات رہی ہیں جو قواعد و ضوابط کے بالکل برعکس ہے۔ ذرائع کے مطابق ان کے شوہر کیپٹن (ر) رانا رضوان قدیرجو ڈپٹی کمشنر ملتان تعینات رہے اور اس وقت سپیشل سیکرٹری جنگلات و فشریز ملتان ہیںنے اپنے سیاسی و انتظامی اثر و رسوخ کا استعمال کرتے ہوئے نہ صرف خود ہوم ڈسٹرکٹ میں تعیناتی حاصل کی بلکہ اپنی اہلیہ کو بھی کبھی ملتان سے باہر پوسٹ نہیں ہونے دیا۔یہاں یہ امر بھی قابلِ ذکر ہے کہ سرکاری قواعد کے مطابق کسی افسر کو عموماً اپنے ہوم ڈسٹرکٹ میں طویل عرصہ تعینات نہیں کیا جاتا، تاہم مبینہ طور پر اثر و رسوخ کے باعث یہ اصول نظرانداز ہوتا رہا، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ریلوے ملتان ڈویژن میں کرپشن کا مضبوط نیٹ ورک قائم کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ان غیر قانونی بھرتیوں کے نتیجے میں ریلوے کو ناقابلِ تلافی مالی و انتظامی نقصان پہنچا جبکہ حقدار اور اہل امیدوار دربدر ہوتے رہے۔ریلوے ویجیلنس کی رپورٹ وزارت ریلوے کو موصول ہوتے ہی وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے تاخیر کے بغیر سخت اقدام اٹھایا اور تینوں افسران کو فوری طور پر عہدے چھوڑنے کا حکم دیتے ہوئے ان کی جگہ اچھے کردار اور شہرت رکھنے والے افسران تعینات کر دیے۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائی صرف آغاز ہے، جبکہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ دنوں میں مزید انکشافات اور کارروائیاں متوقع ہیں۔اس بابت ریلوے ترجمان سے موقف کے لیے رابطہ کیا گیا رابطہ نہ ہو سکا۔

شیئر کریں

:مزید خبریں