اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی درخواستیں دوبارہ سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہیں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں کارروائی مکمل ہونے کے بعد کیس دوبارہ سپریم کورٹ کو بھیج دیا گیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی فوجداری درخواستوں پر سماعت کرے گا، جس میں جسٹس شاہد بلال حسن بھی شامل ہوں گے۔
واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو الیکشن ایکٹ کی دفعات 167 اور 173 کے تحت 3 سال قید کی سزا سنائی تھی، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے بعد میں یہ سزا معطل کر دی تھی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ٹرائل کورٹ نے ہائیکورٹ کے ریمانڈ اور ہدایات کو نظر انداز کیا اور غیر قانونی طور پر فیصلہ سنایا۔
سپریم کورٹ میں عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت 9 فروری کو ہوگی۔







