عامر سعید انصاری کے فائن سٹی کے کھاتے کھل گئے، ایم ڈی اے کی ایک ہفتے کی ڈیڈلائن

ملتان (سپیشل رپورٹر)سابق ایم پی اے عا مر سعید انصاری کافائن سٹی خائن سٹی بن گیا۔اربوں روپے کے ساتھ ساتھ انویسٹرزکے خواب بھی بکھرگئے۔ روزنامہ قوم میںشائع رپورٹ کے بعد ملتان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے) نے فائن سٹی پلاٹ الاٹیز کو ایک ہفتے میں ضروری کارروائی مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ ایم ڈی اے حکام نےمتاثرہ پلاٹ مالکان سے ملاقات کے دوران کہا کہ تمام شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا اور کالونی میں رہائشی سہولیات کو یقینی بنایا جائے گا۔میڈم عنائزہ نے اس سلسلے میں کہا کہ اگلے ہفتے وہ خود فائن سٹی کالونی کا دورہ کریں گی تاکہ بنیادی سہولیات کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کالونی میں بجلی، پانی، گیس، سیوریج، سکول اور ہسپتال جیسی سہولیات کی فراہمی کو ترجیح دی جائے گی تاکہ پلاٹ مالکان کو رہائش کے قابل ماحول میسر ہو سکے۔مزید براں، میڈم عنائزہ نے اعلان کیا کہ تمام پلاٹ مالکان کو ان کے پلاٹ کا قبضہ دلوانے کے اقدامات بھی مکمل کیے جائیں گے، تاکہ سات سال قبل مکمل ادائیگی کرنے والے 700 پلاٹ ہولڈرز کی جائز حقوق کی حفاظت کی جا سکے۔واضح رہے کہ فائن سٹی کے پلاٹ مالکان نے سات سال قبل اپنی مکمل ادائیگی کر دی تھی، تاہم اب تک نہ انہیں قبضہ ملا ہے اور نہ ہی رہائش کے قابل بنیادی سہولیات فراہم کی گئی ہیں، جس سے پلاٹ مالکان شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ایم ڈی اے حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ایک ہفتے کے اندر تمام اقدامات مکمل کیے جائیں گے اور پلاٹ مالکان کو ان کے حقوق فراہم کیے جائیں گے، جس سے کالونی کے مسائل جلد حل ہونے کی امید پیدا ہوئی ہے۔دوروزقبل الاٹیزنے ہائوسنگ کالونی مالک ،ن لیگ کے سابق ایم پی اے عامرسعیدانصاری کیخلاف احتجاج بھی کیاتھا۔الاٹیزراناشفقت،ثقلین چوہان، ذیشان چغتائی، عمران خان،اشرف ڈوگر، عقیل انصاری، یاسر خان، ندیم قریشی، سعیدحسین،سیدعدنان بخاری،ندیم اسلم،غلام چشتی ودیگرکاکہناہے کہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہدجاری رکھیں گے،ہرفورم پرمسئلہ اجاگریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ معاملہ 18 نومبر 2025 کے ڈی ڈی یو پی نمبر 827 کے تحت پہلے بھی زیرِ غور لایا گیا تھا، تاہم کوئی عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔صادق ایسوسی ایٹس کی جانب سے منیجرواجدنے تحریری وعدہ کیاتھاکہ انویسٹرزکی ادائیگی مکمل ہوتے ہی تمام ترقیاتی کام مکمل کرلیے جائیں گے۔صادق ایسوسی ایٹس کے لیٹرہیڈپرلکھاگیامعاہدہ آج بھی موجودہے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں