بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-لودھراں: پیرا فورس ملازمین کی دھمکیاں، ناجائز جرمانے، تاجر خوفزدہ، تحقیقات شروع-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-بہاولپور: ڈی پی او آفس کی لابی نے پولیس نظام کی لنکاڈھادی،فرمائشی تعیناتیاں-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-کوہ سلیمان سمگلرز کے حوالے، ملتان، ڈیرہ سمیت بنجاب بھر میں مال سپلائی، رسمی کاروائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی-بہاولپور میں غنڈہ راج، بااثر افراد کا باپ بیٹے پر وحشیانہ تشدد، ویڈیو وائرل، پولیس تماشائی

تازہ ترین

بہاولپور: معدنیات ٹھیکیدار کا ایکسین انہار کے دفتر پر دھارا، افسروں، ملازمین پر تشدد

بہاولپور (کرائم سیل) محکمہ معدنیات کے افسران کی سرپرستی اور ضلعی انتظامیہ کی سہولت کاری سے غریب ٹریکٹر ٹرالی والوں سے ٹیکس کی مد میں اوور چارجنگ کی شہرت رکھنے والے بااثر معدنیات کے ٹھیکیدار جہانزیب بھٹی کا ایکسین انہار کے دفتر میں گھس کر مسلح گارڈز کے ہمراہ ایکسین جام عمران کو جان سے مارنے کی کوشش،حکومتی رٹ کو چیلنج انہار افسران و ملازمین میں خوف و ہراس کی فضا قائم۔تفصیلات کے مطابق بہاولپور میں سرکاری افسر پر حملے کا سنگین واقعہ پیش آیا جہاں محکمہ انہار کے دفتر پر معدنیات کے ایک بااثر ٹھیکیدار نے اپنے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ دھاوا بول دیا اور اسلحے کے زور پر ایکسین انہار سمیت دیگر افسران و اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا، جس سے سرکاری دفاتر میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب ٹھیکیدار جہانزیب نے ڈیزرٹ برانچ سے بھل صفائی کا کام رکوانے پر ایکسین انہار پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کی، تاہم انکار پر پہلے تکرار ہوئی جو دیکھتے ہی دیکھتے شدید تشدد میں تبدیل ہو گئی، ٹھیکیدار اور اس کے ساتھیوں نے ایکسین انہار جام عمران کو ان کے کمرے میں اسلحے کے زور پر تشدد کا نشانہ بنایا جبکہ دیگر ملازمین کو بھی دھمکایا گیا۔واقعے کے دوران محکمہ انہار کا دفتر میدانِ جنگ کا منظر پیش کرتا رہا، ملازمین کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہو گئی اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے بااثر ٹھیکیدار اور اس کے ساتھیوں کو اسلحے سمیت حراست میں لے لیا۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے بھاری اسلحہ برآمد کر کے ایک ڈبل کیبن ڈالہ گاڑی بھی تحویل میں لے لی ہے۔ایکسین انہار جام عمران نے بتایا کہ ٹھیکیدار نے اسلحے کے زور پر انہیں تشدد کا نشانہ بنایا اور سرکاری امور میں مداخلت کی، جس پر پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ واقعے کے بعد سرکاری افسران اور ملازمین میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے جبکہ اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ سرکاری افسران پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ہو سکے۔یاد رہے کہ معدنیات ٹھیکے دار جہاں زیب بھٹی پر غریب ٹریکٹر ٹرالی والوں سے ٹیکس کی مد میں اوور چارجنگ اور احتجاج کرنے والے افراد پر مسلح غنڈوں کے ذریعے تشدد کے متعدد شکایتیں بھی رپورٹ ہو چکی ہیں ۔

شیئر کریں

:مزید خبریں