لودھراں(ڈسٹرکٹ رپورٹر)دکاندار کی پیرا فورس پولیس ملازمین کے خلاف آر پی او کو تحریری درخواست پر ایس پی انویسٹی گیشن لودھراں نے تحقیقات شروع کر دیں۔ آج بھی فریقین طلب۔ تفصیل کے مطابق لودھراں شہر کے رہائشی واحد سپر سٹور کے مالک رفیق احمد شہکی نے آرپی او ملتان کو دی گئی تحریری درخواست میں الزام لگایا ہے کہ میںنے لودھراں شہر میں ملتان بہاولپور روڈ پر واحد سپر سٹور کے نام سے کریانہ میں پرچون کا کام کرتا ہوں معیاری اشیا اور مناسب ریٹ کیوجہ سے میر اکام اچھا چل جاتا ہے جسکی وجہ سے 65 سال کی عمر میں میرا گزر بسر صحیح ہو رہا ہے۔لیکن پچھلے تقریبا چار ماہ سے پیر افورس میں تعینات پنجاب پولیس کے کانسٹیبلان عمر حیات اور فرحان نے میرا اور میرے بیٹے انجینئر عزیررفیق (NUST ISB کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پہلے عمرحیات اور فرحان نے ایک آدمی کے ذریعے میری شاپ سے رشوت کے طور پر راشن منگوانے کی کوشش کی ہمارے انکار پر وہ ذاتی طور پرہمارے اور ہمارے کاروبار کے دشمن بن گئے 6 نومبر 2025 کو انہوں نے ہمارے کمپیوٹرائزڈ بل کو / PEN ہاتھ سے ٹیمپر کر کے PERA ٹیم ہی کے ممبر کے ذریعے جھوٹی شکایت کروا کر نا جائز جرمانہ کرنے کی کوشش کی، جب عزیر رفیق نے جھوٹے بل کی نشاندہی کی تو جواب میں PERA اہلکاروں نے میرے بیٹے انجینئر عزیر رفیق کو زدو کوب کیا اسے اپنے تھانہ /دفتر لے گئے نقدجرمانہ کیا، معذرت نامہ لکھوا یا ویڈیو بیان بھی لیا۔معززین شہر کی مداخلت پر بڑے مشکل سے عزیر رفیق کی جان چھوٹی۔جس کے بعد ایک ایسی ویڈیو وائرل ھوئی جس میں فرحان کی تمام زیادتیاں کھل کر سامنے آگئیں فرحان کے مظالم کی ویڈیو وائرل ھونے کے بعد ADCG لودہراں نے مجھے بلایا اور صدر مرکزی انجمن تاجران ملک محمد اصغر کی موجودگی میں ان دونوں کانسٹیبلان کو تنبیہ کی کہ آپ ایسی غیر قانونی حرکتیں کر رہے ہیں جو شہریوں کے بنیادی حقوق کے منافی ہیں ۔اس کے کچھ دن بعد تک خاموشی رہی لیکن اب پچھلے دس دنوںسے کا نسٹیبل عمر حیات نے اپنی غیر قانونی کاروائیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں اورروزانہ کی بنیاد پر کبھی خود ہماری دکان پر آکر ہمارے ساتھ بد تمیزی کرتا ہے اور ہمارے کسٹمرز کو دھمکیاں دیکر خوفزدہ کرتا ہے (جس کے گواہ موجود ہیں) دوسری جگہوں پر بیٹھ کرہمارے خلاف نا جائز کاروائیاں کرنے کی باتیں کرتا ہے۔ آپ سے استدعا ہے کہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بنے والے پولیس کانسٹیبلان فرحان اور عمر حیات کے خلاف حسب ضابطہ کاروائی کا حکم جاری اور ہمیں ان کی ناجائز کاروائیوں ظلم اور بد کلامی سے بچائیں ۔ آر پی او کے حکم پر محمد رفیق کی درخواست پر ایس پی انویسٹی گیشن لودھراںنے تحقیقات شروع کر دیں ۔ آج بھی فریقین کو طلب کیا گیا ہے۔







