نازیبا ویڈیو کیس: علینہ عامر نے خاموشی توڑ دی

مشہور ٹک ٹاک سٹار علینہ عامر نے اپنی ایک جعلی لیک ویڈیو کے معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اسے ڈیپ فیک ویڈیو قرار دیا اور وزیراعلیٰ پنجاب سے اس پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ڈیپ فیک ویڈیو پر علینہ عامر نے کہا کہ وہ اس معاملے پر پہلے بات نہیں کرنا چاہ رہی تھیں اور ایک ہفتے سے خاموشی اختیار کیے ہوئے تھیں، لیکن جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی تو انہوں نے فیصلہ کیا کہ ایسے عناصر کے خلاف آواز بلند کی جائے۔
علینہ عامر نے کہا کہ کچھ لوگ کسی کو بدنام کرنے کے لیے ہر حد تک جا سکتے ہیں، اور یہ ضروری ہے کہ جو مواد شیئر کیا جا رہا ہے، اس کی تحقیق کی جائے کہ وہ اصلی ویڈیو ہے یا جعلی۔
ٹک ٹاکر نے کہا کہ سی سی ڈی پنجاب میں بہترین کام کر رہی ہے، اور وہ سہیل ظفر چھٹہ سے درخواست کرتی ہیں کہ لڑکیوں کی جعلی ویڈیوز بنانے والوں کو سخت سزا دی جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ فیک ویڈیوز صرف مشہور شخصیات کے لیے نہیں بنائی جا رہی بلکہ عام لڑکیوں کی پرائیویٹ ویڈیوز بھی تیار کی جا رہی ہیں اور ان کے خاندانوں کو بھیج کر ان کی زندگیوں کو متاثر کیا جا رہا ہے۔
علینہ عامر نے مزید کہا کہ ان کی فیملی ان پر بھروسہ کرتی ہے اور وہ کبھی بھی اپنے خاندان کا اعتماد توڑیں گی نہیں۔ آخر میں انہوں نے اعلان کیا کہ جو بھی انہیں فیک ویڈیو بنانے والے کے بارے میں معلومات فراہم کرے گا، اسے کیش پرائز دی جائے گی، اور آج کے دور میں ہر لڑکی کو خاموش نہیں رہنا چاہیے بلکہ اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

شیئر کریں

:مزید خبریں