بہاولپور (کرائم سیل) تھانہ نوشہرہ کی حدود موضع اسماعیل پور میں ظلم و سفاکیت کی انتہا سامنے آ گئی جہاں بااثر شخص منظور حسین نے معمولی بات پر درندگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چارے کی فصل میں داخل ہونے پر بھینس پر کلہاڑی کے پے در پے وار کر کے اس کی دونوں ٹانگیں توڑ ڈالیں، دل دہلا دینے والے واقعے کے بعد علاقے میں شدید غصہ پھیل گیا اور اہلِ علاقہ نے فوری اور سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس چوکی ہتھیجی کے انچارج سب انسپکٹر محمد رمضان بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم منظور حسین کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ نوشہرہ میں مقدمہ درج کر لیا، پولیس حکام کے مطابق جانوروں پر تشدد ناقابلِ ضمانت اور سنگین جرم ہے، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، واقعے کی ہر پہلو سے تفتیش جاری ہے جبکہ متاثرہ فریق کو مکمل انصاف کی فراہمی اور ملزم کو قرار واقعی سزا دلوانے کی یقین دہانی بھی کرا دی گئی ہے۔







