تونسہ(نمائندہ قوم )غریب شہریوں پرسرعام تشددکرنےپرایس ایچ اوریتڑہ سمیت 3اہلکاروں کومعطل کردیاگیا۔تفصیل کےمطابق ایس ایچ او ریتڑہ محی الدین نے ظلم کی تمام حدیں پار کرلیں ۔سر عام تشددکیا۔مدعی ممبر شہزاد احمد سکنہ کلروالی کی مدعیت پر زمین کے تنازعہ کی بجائے ایس ایچ او محی الدین نے غریب شخص ظفر اقبال،محمد عمر ولد سونہارو پر چوری کی ایف آئی آر درج کردی جس کے بعد پولیس نفری کو ساتھ لیکر جاکر غریب بے گناہ لوگوں کو ان کی زمین پر جو کہ وہاں انکی موجودگی انہیں تشدد کا نشانہ بنایا ۔متاثرہ شخص سونہارو خان لغاری نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز ، آئی جی پنجاب عثمان انور ،ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سے انصاف کی اپیل اور ایس ایچ او ریتڑہ کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثناقوم کی خبرپرایکشن لیتےہوئےڈی پی اونےتینوں پولیس اہلکاروںسب انسپکٹرغلام محی الدین،کانسٹیبل ثمرعلی،کانسٹیبل مسعودبلال کومعطل کردیا۔







