Post Views: 42
اطلاع کے مطابق نوشہرو فیروز میں تقریباً 48 ہزار لیٹر پٹرول لے جانے والا ایک پٹرول ٹینکر الٹ گیا ۔ریسکیو ٹیم موقع پر موجود ، تاہم ضلعی انتظامیہ اور موٹروے پولیس کی جانب سے بروقت توجہ نہ دیے جانے کے باعث تاحال ٹینکر کو نہیں ہٹایا جا سکا۔ اس دوران علاقے میں ٹریفک کی روانی جاری ہے جو مزید حادثات کے فوری اور سنگین خطرات کو جنم دے رہی ہے۔ ضلعی انتظامیہ اور موٹروے پولیس سے پُرزور گزارش ہے کہ بلا تاخیر ٹریفک بند کی جائے اور ٹینکر کو فوری اور محفوظ طریقے سے ہٹانے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔







